ڈاکٹر ذاکر نائیک سے استفسار اور اس کا جواب

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام و علیکم،

جب ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ای میل کی گئ کہ آپ کی طرف سے یزید کو رضی اللہ کیوں‌کہا گیا تو یہ جواب موصول ہوا۔ جواب انگلش میں‌ہے لہذا اسی طرح پیسٹ کیا جا رہا ہے۔


As-Salaamu Alaikum Warahmatullahi Wabarakatuhu.


I pray to Allah (swt) for your health, happiness and vigor in Islamic spirits. Aameen.

Sorry for the delay in reply since we are Alhamdulillah overloaded with thousands of e-mails/queries etc. daily.

Jazallahu Khairan for your appreciation and for praising Dr. Zakir for his humble endeavors in the field of Da’wah. In a recent programme held on the 2nd of Dec. 2007, one of the Non Muslim questioners posed a question with regards to the battle of Karbala and Yazid, to which Dr. Zakir’s response evoked strong criticism from a certain group of the Muslim community because he said “May Allah be pleased with him” after the name of Yazid (R) and referred to Karbala as a political war.

Since you consider Dr. Zakir to be a scholar and hold him in high esteem, we feel it is necessary to clarify the issue in the light of Qur’an and Sunnah. Dr. Zakir is well known for clarifying Islamic viewpoints using the Qur’an and authentic Hadith as a basis, in conjunction with reason, logic and scientific facts. His public discourses whether on Islam or Comparative Religion are always backed with quotes and references from relevant sources. It reflects the extensive research done and the amount of efforts put in for his talks. Hence it is unlikely that in the matter of Yazid (R) and the battle of Karbala, he has just spoken without knowing the background.

1. A minority of the minority community i.e. the KSI (Khoja Shia Isna Ashari Jamaat) blew this issue out of proportion thinking that they caught Dr. Zakir on the wrong-foot. They thought that the whole of Muslim Ummah had a unanimous opinion against Yazeed. However, they did not know that there is a difference of opinion in the Ummah regarding Yazeed.

Irrespective of the difference of opinion on this issue in Ahle Sunnah Wal Jamaah yet it is unanimously agreed that one can say RadhiAllahu Anhu (May Allah be please with him) for Yazeed and it is not Haraam.

As you are aware that Dr. Zakir has a large fan following from all the sects of Muslim Ummah including Isna Ashari, Khojas, Bohris etc. The Khoja Shia Isna Ashari Jamaat could not tolerate the Shias getting influenced by Dr. Zakir’s talks.
Desperate attempts were made to instigate the whole of Muslim Ummah against Dr. Zakir Naik by publicizing the matter in all possible manners. All their efforts went in vain because Allah (swt) says in the Glorious Qur’an

“And (they) plotted and planned and Allah too planned and the best of planners is Allah” [Al Qur’an 3:54]

The Khoja Shia Isna Ashari Jamaat in Mumbai is misleading the masses by making it appear as though Dr. Zakir Naik has made Yazeed into a Hero. Infact Yazeed is not a Hero for Dr. Zakir Naik.

2. In order to maintain the unity in the Muslim Ummah, Dr. Zakir Naik expresses his sincere regret and said, “I regret if unintentionally any person or section of the people’s feelings have been hurt due to any statement made by me.” He also does the same while giving da’wah to Christians and Hindus. He regrets hurting the Muslims unintentionally but that does not mean what he has said is wrong.

3. Any knowledgeable Muslim whenever he takes the name of any “Sahabah” (companions of the Prophet Muhammad (pbuh)) or Taba’een (next generation after the Prophet Muhammad (pbuh)) his name is followed by RadiAllahu Anhu (May Allah be pleased with him) or Rahmatullahi Alaih (May Allah’s mercy be on him).
Thus Dr. Zakir Naik after mentioning the name of Yazeed, who is a Taba’een, he followed his name with (May Allah be pleased with him). To pray for the Muslims is also instructed by Allah (swt) in the Glorious Qur’an – 98:8, 9:100 and 58:22.

Neither did Dr. Zakir praise Yazeed nor did he curse him. He did not comment on his actions. He only said “Yazeed (May Allah be pleased with him)” since he does not consider Yazeed to be a Kafir and it is allowed to pray for the believers as Abraham (pbuh) too prayed for all the believers in the Glorious Qur’an - 14:41.

4. The Khoja Shia Isna Ashari Jamaat claims that the whole of Muslim Ummah condemns the statement of Dr. Zakir. Who are the people the Khoja Shia Isna Ashari Jamaat mentions as ‘Muslim Ummah’? Do the views of the Khoja Shia Isna Ashari Jamaat represent the view of the Muslim Ummah? Do they have the fatawas of all the cross section of Muslims, especially the Ahl-e-sunnat-wal-Jamaat, for their stand? If it is only Khoja Shia Isna Ashari Jamaat raking up the controversy, then they are misleading the common masses by saying Muslim Ummah.

There is a difference of opinion as far as the Muslim scholars are concerned regarding Yazeed. Some are neutral and some are against him. Some are even in favour of Yazeed like the revered scholar Imam Ghazaali.


When Imam Ghazaali was asked if it was all right to curse Yazeed, he replied “No”. He was asked was it all right to say “rahimahullah”? He said “Yes it is Mustahab (highly recommended).” [Qaid as Shareed min Akhbar e Yazeed pg 57-59].

Imam Ghazaali further said, “Yazeed was a Muslim and when we pray for the Muslims “Allhummagfirli Muslimineen was Muslimaat (O Allah forgive the Musilms men and women) he is also included in our prayers.” [Qaid as Shareed min Akhbar e Yazeed pg 57-59].

Yazeed was also the commander of the Muslim army, which went to fight the battle of Constantinople, which was predicted by the Prophet (pbuh) himself along with the glad tidings, “Paradise will be granted to the first batch of my followers who will undertake a naval operation.” [Sahih Bukhari, Vol. 4 Book of Jihad Hadith 2924].

This was a very prominent war as far as the spread of Islam was concerned. There were Sahabah like Hussain Ibn Ali, Abdullah bin Abbas, Ibn Umar and Abu Ayyub Ansari and Abdullah bin Zubair (May Allah be pleased with all of them) who participated and fought under the leadership of Yazeed.

5. As far as the Ahl-e-sunnat-wal-Jamaat is concerned, inspite of the difference of opinion it is agreed upon that it is permissible to say “May Allah have mercy on him” or “May Allah be pleased with him” for Yazeed. Therefore saying “May Allah be pleased with him” after Yazeed’s name is not Haraam, nor a sin and is not wrong.

This has been reconfirmed recently in writing from various Darul Ulooms and Islamic Organisations in India.

Fatawas to clarify and support the above stand.
a) Darul Uloom, Deoband.
b) Nadwatul Ulema, Lucknow (verbally confirmed on phone, written copy to be received).
c) Darul Uloom, Barelwi.
d) Jamaat-e-Islami-i-Hind, New Delhi (verbally confirmed on phone, written copy to be received).
e) Darul Uloom Ahmadia Salfia, Darbhanga, Bihar.
f) Jamiatul-Ahle-Hadith, New Delhi
g) Aligarh Muslim University
h) Ahmed Raza Khsan Barelwi
i) And several others who have confirmed on phone and are expected to be received in the next couple of days.


Fatawas from scholars outside India:
1) Shaikh Abdullah Ibn Jibreen (on audio, written copy to be received)

Note: Please find attachments of the fatawas mentioned above for your reference.

6. Some people consider “political war” in a negative sense. By saying Karbala was a political war in no way does it mean that it was not a war for Islam or Justice. Many political wars were fought for the sake of Justice and Islam.

Islam is a complete way of life, which also deals with political issues, which should be based on the Qur’an and Hadith.

In his response to the questioner, Dr. Zakir also cited the example of the Battle of Jamal that was fought between the Mother of the Believers, Aaishah (RA) and Ali (RA). The battle took place as a result of difference of opinion on a political issue. We respect and revere both the companions of the prophet (pbuh). However, with regards to the battle of Jamal, we neither favour nor are we against any one of them.

7. We disagree with a certain group of Muslims who hurl abuses on Aaishah (R.A.) and do not consider her from the Ahle Bayt i.e. family of the Prophet Muhammad (pbuh). However, the Qur’an considers the wives of the Prophet (pbuh) as the members of Ahle Bayt in - 33:32-33.

Moreover, even the wife of Abraham (pbuh) is addressed by Allah (swt) as one among the Ahle Bayt of Abraham (pbuh) in the Glorious Qur’an - 11:72-73.

Furthermore, this same minority Muslim sect also curses the first three caliphs of Islam, Abu Bakr (R.A.), Umar (R.A.) and Uthman (R.A.) as well as the mother of believers Ayesha (R.A.).

8. If Khoja Shia Isna Ashari Jamaat tomorrow says don’t say “May Allah be pleased with him”, after the name of Abu Bakr, Umar, Uthman, Ummul Mumineen Ayesha (May Allah be pleased with them all) will we stop saying “May Allah be pleased with them”, after their names? Of course not!

As a whole, the majority of the Muslims condemn the act of anyone cursing any of the companions, including the first three caliphs of Islam as well as Ayesha (R.A.) the wife of Prophet Muhammad (pbuh).



9. Dr. Zakir Naik did not curse or criticize any Muslim. This same small minority sect of Muslim curse these revered Caliphs of Islam Abu Bakr, Umar and Uthman (May Allah be pleased with them all), and if they do it the whole Muslim Ummah will condemn them.

The Prophet (pbuh) himself said, “When a man curses anything, the curse goes up to heaven and the gates of heaven are locked against it. Then it comes down to the earth and its gates are locked against it. Then it goes right and left, and if it finds no place of entrance it returns to the thing it was cursed, and if it deserves what was said (it enters it), otherwise it returns to the one who uttered it.” [Sunan Abu Dawud Vol.3 Book of Manners Hadith 4887].

Aaishah (R.A.) reported that the Messenger of Allah said, “When your companion dies, leave him and do not revile him.” [Sunan Abu Dawud, Vol.3 Book of Manners Hadith 4881].

Allah will not question us on the Day of Judgement as to why didn’t we hurl abuses on Yazeed even if he deserved it, however Allah will surely hold us accountable if we curse anyone unjustly.

Our salvation does not depend on the issue of Yazeed as every person is responsible for his or her actions.

Allah says in Surah Baqarah, Chapter No. 2, Verse No. 134 & 141.

“That was a nation who has passed away. They shall receive the reward of what they earned and you of what you earn. And you will not be asked of what they used to do.“

10. Dr. Zakir Naik holds the grandsons of the Prophet in high respect and whenever he mentions the name of Hassan (R.A.) and Hussain (R.A.) he follows it with RadiAllahu Anhuma (May Allah be pleased with them).

Dr. Zakir condemns the person who actually killed Hussain (RadiAllahu Anhu) the grandson of Prophet Muhammad (pbuh) whether he was the person from Yazeed’s army or someone else.

11. Dr. Zakir Naik is held in high regards by millions of Muslims worldwide. There were more than two-hundred thousand people, including Bohras, Shias, Barelwis, Deobandis etc. during his speech and no one amongst them raised the issue, not even a single from more than 20 Islamic scholars from different parts of the world who came to speak at the conference.

12. Saying “May Allah be pleased with him” after Yazeed’s name is a minor issue, but cursing the first three caliphs and Ayesha (R.A.) is a much more bigger issue and a grievous sin.

According to Ahl-e-sunnat-wal-Jamaat cursing the first three rightly guided caliphs and the Mother of Believers, Ayesha (R.A.) is a major sin (some scholars go to the extent of saying it is ‘Kufr’ i.e. disbelief while others say it is ‘Fisq’ i.e. grave sin).

If you make a mountain out of a mole hill because of saying “May Allah be pleased with him” for Yazeed then is not cursing the first three rightly guided caliphs of Islam and the Mother of Believers, Ayesha (R.A.) a much more grievous sin?

We want unity among the Muslim Ummah. Is it proper for the Khoja Shia Isna Ashari Jamaat to continue to create unnecessary discord on a ‘difference of opinion’ amongst Muslims with them?

13. If the Khoja Shia Isna Ashari Jamaat give in writing that they will not curse the first three caliphs Abu Bakr, Umar, Uthman and the Ummul Mumineen Ayesha (May Allah be pleased with them all) InshaAllah Dr. Zakir Naik will never say RadiAllahu Anhu (May Allah be pleased with him) after the name of Yazeed since it is optional.

It is not Dr. Zakir Naik who has a difference of opinion regarding Yazeed, but he is aware that as far as the scholars of the Ahl-e-Sunnat-wa-Jamaat are concerned, there is a difference of opinion regarding Yazeed. That is the reason he neither praised him, nor condemned him.

Islam believes in fostering unity amongst its followers. We should try to unite the Muslim Ummah rather than creating more divisions. If only all Muslims read the Qur’an with understanding and adhere to Sahih Hadith, Inshallah most of these differences would be solved and we could be one united Muslim Ummah. The best way to get the Muslims together is given in the following verse:

“And hold fast all together by the rope which Allah (stretches out for you) and be not divided among yourselves;” [Surah Ale Imran 3:103].




May Allah (swt) accept our efforts in His way and Cause and may He give us more opportunities to serve His Deen better. Aameen!



Jazakallahu Khairan and Was Salaam,


Yours Brotherly in the Service of Islam,



ATHER KHAN
Research Executive


Enclosed - 1. Fatawas from various Darul Ulooms and notable Scholars.
 
جب یہ جواب موصول ہوا تو یہ غلط فہمی دور ہوگئی کہ شائد غلطی سے ذاکر نائیک نے یزید کو رضی اللہ کہہ دیا تھا۔ لہذا میری طرف سے یہ جواب بھیجا گیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب آپ کی تسلی کے لئے میں چند آیات ، احادیث ، اور تاریخ کے حوالے بھیج رہا ہوں۔ تاکہ حجت تمام ہوجائے۔ آل رسولؐ کے ساتھ زمانے کی دُشمنی کوئی نئی بات نہیں۔ یزید ملعون کو رضی اللہ کہہ کرتم نے توہین رسالت کی ہے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس شجر ہ ملعونہ کا تعارف اپنی احادیثوں پر کروا دیا تھا۔ جیسا کہ خارجیوں کے بارے میں بھی احادیث نبی پاک نے پہلے سے فرما دیں تھیں۔ اور اپنے اہلبیت کرام کا تعارف بھی کروادیا تھا۔

علامہ ابنِ جریر کی عبارت ملاحظہ ہو:
اوفدہ الی یزید بن معاویہ بن ابُو سُفیان ومعہ الراس فوضع راسہ بین یدیہ وعندہ ابو برزہ الاسلمی وجعل ینکت باقضیب علی فیہ ویقول: ؂ یفلقن ھا ما من رجال اعزۃ علینا وھم کانو نواعق واظلما وقال لہ ابر برزۃ ارفع قضیبک فوا للہ لربما رأیت رسو ل اللہ علیٰ فیہ یلثمہ۔
(تاریخ طبری صفحہ 220 جلد 6
ترجمہ: ابنِ زیاد نے قاتل حسین کے ہاتھ آپ کے سر مبارک کو یزید کے پاس بھیجا۔ اس نے وہ سر مبارک یزید کے سامنے رکھ دیا۔ ایک صحابی ابوبرزہ اسلمی وہاں موجود تھے یزید ایک چھڑی سے آپ کے لب ہائے لعلین پر کچوکے دینے لگا اور یہ شعر پڑھنے لگا۔ انھوں نے ایسے آدمیوں کی کھوپڑیوں کو پھاڑ دیا جو ہمیں عزیز تھے، لیکن وہ بہت نافرمان اورظالم تھے۔ ابو برزہ پیرانہ سالی کے باوجود اس گستاخی کو برداشت نہ کرر سکے اور فرمایا: اے یزید: اپنی چھڑی کو پرے ہٹا لو۔ بخدا! میں نے بکثرت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس منہ کوچومتے ہوئے دیکھا ہے۔‘‘

قرآن و حدیث پر مبنی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ یزید دائمی جہنمی ہے جس کی کبھی مغفرت نہیں ہوگی۔ کیوں کہ اس نے خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ظلم و ستم ڈھائے اور اسلامی شعائر کی بے حرمتی کی۔ مثالی اسلامی سلطنت کو بدترین ملوکیت میں بدل دیا۔ یزید نے امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت اطہار رضی اللہ عنھم کے خلاف لشکر کشی کی جن سے اللہ اور اس کا حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ گویا اس طرح اس نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف علم بغاوت بلند کیا۔ ایسا شخص کیوں کر رحمت و مغفرت کا مستحق ٹھہر سکتا ہے؟ بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ جو یزید کو صاحب ایمان اور معصوم ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ گویا اللہ تعالی اور اس کے رسول مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غیض و غضب اور ناراضگی کو دعوت دے رہا ہے۔

عن سلمان ص، قال : قال رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم للحسن و الحسين من أبغضهما أو بغي عليهما أبغضته، ومن أبغضته أبغضه اﷲ، ومن أبغضه اﷲ أدخله عذاب جهنم وله عذاب مقيم.
’’سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حسن و حسین علیہما السلام کے بارے میں فرمایا : جس نے ان سے بغض رکھا یا ان سے بغاوت کی وہ میرے ہاں مبغوض ہو گیا اور جو میرے ہاں مبغوض ہو گیا وہ اﷲ کے غضب کا شکار ہو گیا اور جو اﷲ کے ہاں غضب یافتہ ہو گیا تو اﷲ تعالیٰ اسے جہنم کے عذاب میں داخل کرے گا (جہاں) اس کے لئے ہمیشہ کا ٹھکانہ ہو گا۔‘‘
1. طبراني، المعجم الکبير، 3 : 50، رقم : 2655
2. هيثمي، مجمع الزوائد، 9 : 181
3. شوکاني، در السحابه في مناقب القرابه والصحابه : 307
يا ام سلمه اذا تحولت هذه الترته دما فاعلمي ان ابني قد قتل فجعلتها ام سلمة في قارورة ثم جعلت تنظر اليها کل يوم و تقول ان يوما تحولين دما ليوم عظيم
اے ام سلمہ رضی اللہ عنہاجب یہ مٹی خون میں بدل جائے تو جان لینا کہ میرا یہ بیٹا قتل ہوگیا ہے۔ ام سلمہ رضی اللہ عنھا نے اس مٹی کو بوتل میں رکھ دیا تھا اور وہ ہرروز اس کو دیکھتیں اور فرماتیں اے مٹی! جس دن تو خون ہوجائے گی وہ دن عظیم ہوگا۔
(الخصائص الکبری، 2 : 125)
(سر الشهادتين، 28)
( المعجم الکبير للطبرانی، 3 : 108)
2.
عَنْ زَيْدٍ بْنِ أَرْقَمَ رضي اﷲ عنه : أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم قَالَ : لِعَلِيٍّ وَ فَاطِمَةَ وَ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ رضی الله عنهم : أَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبْتُمْ، وَ سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمْتُمْ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَةَ.
’’حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنھم سے فرمایا : تم جس سے لڑو گے میں اُس کے ساتھ حالت جنگ میں ہوں اور جس سے تم صلح کرنے والے ہو میں بھی اُس سے صلح کرنے والا ہوں۔‘‘ اسے امام ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 51 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب عن رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم، باب : فضل فاطمة بنت محمد صلي الله عليه وآله وسلم، 5 / 699، الرقم : 3870، وابن ماجة في السنن، المقدمة، باب : فضل الحسن والحسين ابنَي عَلِيِّ بْنِ أبي طالِبٍ رضي اﷲ عنهم، 1 / 52، الرقم : 145، والحاکم في المستدرک، 3 / 161، الرقم : 4714، والطبراني في المعجم الأوسط، 5 / 182، الرقم : 5015، وفي المعجم الکبير، 3 / 40، الرقم : 2620، والصيداوي في معجم الشيوخ، 1 / 133، الرقم : 85.

اب جس کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ والہ وسلم خود جنگ کی حالت میں‌ہوں. ایسے لوگوں‌کو اپنا امیر ماننا اور ان کو رضی اللہ کہنا توہین رسالت نہیں‌ہے تو اور کیا ہے .
عن علباء بن احمر اليشکري قال : لما نزلت هذه الأية (فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَ نَا وَ أَبْنَاءَ کُمْ وَ نِسَاءَ نَا وَ نِسَاءَ کُمْ. . . ) أرسل رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم الي علي و فاطمة و ابنيهما الحسن والحسين.
’’علباء بن احمر یشکری سے روایت ہے کہ جب یہ آیت. . . اے حبیب فرما دیجئے! آؤ بلاتے ہیں ہم اپنے بیٹوں کو اور تم اپنے بیٹوں کو اور ہم اپنی عورتوں کو اور تم اپنی عورتوں کو. . . نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی، سیدہ فاطمہ اور ان کے بیٹوں حسن و حسین علیہم السلام کو بلا بھیجا۔‘‘
1. طبري، جامع البيان في تفسير القرآن، 13 : 301
2. سيوطي، الدر المنثور، 2 : 233

دخلت علی ام سلمة و هی تبکی فقلت : ما يبکيک؟ قالت : رايت رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم في المنام و علي رأسه ولحيته التراب فقلت : مالک يا رسول اﷲ قال : شهدت قتل الحسين انفا.
میں حضرت ام سلمہ کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ وہ رو رہی تھیں میں نے پوچھا ’’آ پ کیوں رو رہی ہیں؟،، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہانے فرمایا ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سرانور اور داڑھی مبارک پر گرد و غبار ہے۔ میں نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا بات ہے؟ (یہ گرد وغبار کیسا ہے) آپ نے فرمایا ’’میں نے ابھی ابھی حسین رضی اللہ عنہ کو شہید ہوتے دیکھا ہے۔ ،،
(سنن، ترمذي، ابواب المناقب)


حضرت امام حُسین ابن علی علیہ السلام نے اپنی شہادت سے پہلے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں اپنے نوجوان بچوں، بھائیوں اور عزیزوں کے بکھرے ہوئے لاشوں کے درمیان کھڑے ہو کر جو آخری خطبہ ارشاد فرمایا اس سے بھی اس مصنوعی خلیفہ راشد کی سیرت و کردار پر روشنی پڑتی ہے۔

یایھا الناس ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم قال من رایٔ سلطانا جائراً مستحلا لحرم اللہ۔ ناکثا لعھد اللہ مخالفا لسنۃ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یعمل فی عباد اللہ بالاثم والعدوان فلم یغیر علیہ بفعل ولا بقول کان حقا علی اللہ تعالی ان یدخلہ مدخلہ الا وان ھولاء قد لزموا طاعۃ الشیطان وترکوا طاعۃ الرحمن واظھر والفساد وعطلوا الحدود و استاتروا بالفیٔ واحلوا حرام اللہ وحرموا حلالہ وانا احق من غیر ۔
(تاریخ طبری۔ 229جلد6۔ تاریخ کامل 48ج 4)
ترجمہ: اے لوگو! اللہ تعالیٰ کے رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ایسے ظالم سلطان کو دیکھتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے حرام کو حلال کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے عہد کو توڑنے والا ہے، رسول اللہ کی سنت کی مخالفت کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے بندوں کے ساتھ گناہ اورزینادتی کا برتاؤ کرتا ہے پھر وہ دیکھنے والا اپنے عمل یا قول سے اس کو بدلنے کی کوشش نہیں کرتا، تو وہ قیامت کے دن اس شخص کو بھی جہنم کے اس طبقہ میں داخل کیا جائے گا۔ جہاں وہ ظالم سلطان داخل ہو گا۔ اے لوگو! کان کھول کر سن لو۔ انھوں نے ( یزید اور اس کے حواریوں نے) شیطان کی اطاعت کو اپنے اوپر لازم کر لیا ہے۔ رحمن کی اطاعت کو چھوڑ دیا ہے، فساد برپا کر دیا ہے۔ حدود ِاسلام کو معطل کر دیا ہے۔ فیٔ کا مال خود ہڑپ کر جاتے ہیں۔ اللہ تعالی کے حلال کو حرام اوراس کے حرام کر حلال کر دیا ہے مجھ پہ یہ لازم ہے کہ میں ایسے ظالم سلطان کے خلاف علم بغاوت بلند کروں‘‘۔

حضرت عبد اللہ ہیں ان کے والد ماجد کا نام حنظلہ ہے جو شہیدِ احد اور غسیلِ ملائکہ ہے۔ ایسے نام ورباپ کا بیٹا ہونا ان کے لیے کوء یکم شرف نہیں، لیکن اپنی خوبیوں اور زہد و تقویٰ کی وجہ سے وہ راہب کے لقب سے ملقب تھے۔ دنیا ارو امورِ دنیا سے ان کی دلچسپی برائے نام تھی۔ زیادہ وقت خلوت میں ذکرِ الٰہی کرتے گزر جاتا ۔
یہ حضرت عبد اللہ اہلِ مدینہ کے ایک وفد کے ساتھ یزید کی ملاقات کے لیے گئے۔ وہاں کئی دن تک اس وفد نے قیام کیا۔ انھوں نے اس شخص کے صبح و شام کے معمولات پر آگاہی حاصل کی اور جب واپس آئے تو اہلِ مدینہ کو یزید کے احوال واطوار سے آگاہ کیا۔ اہلِ مدینہ اس کے فسق و فجور کے حالات سن کر حیران رہ گئے۔ چنانچہ تمام اہلِ مدینہ نے ایسے فاسق شخص کی بیعت کو توڑ دیا۔ اس وفد نے یزید ے بارے میں اہلِ مدینہ کو جو بتایا اسے ملاحظہ فرمائیے۔
قالوا قدمنا من عند رجل لیس لہ دین یشرب الخمر ویضرب بالطنا بیر ویعزف عندہ القیان ویلعب بالکاب ویسمر عند الحرّاب وھم اللصوص وانا نشھدکم انا قد خلعناہ‘‘۔
(تاریخ طبری 4جلد7۔ تاریخ کامل صفحہ 103جلد 4)
ترجمہ: ہم ایک ایسے شخص کے پاس سے آئے ہیں جس کا کوئی دین نہیں، جو شراب پیتا ہے، طنبور بجاتا ہے، لونڈیاں اس کے سامنے گاتی ہیں، کتوں کے ساتھ کھیلتا ہے رات گئے تک چور اچکے لوگ اس کے پاس بیٹھ کر داستان سرائی کرتے ہیں اور اہلِ مدینہ ہم تمہیں گواہ بناتے ہیں کہ ہم نے اس شخص کی بیعت کا قلاوہ گردن سے اتارکر پھینک دیا ہے۔‘‘

علامہ ابنِ جریر کی عبارت ملاحظہ ہو:
اوفدہ الی یزید بن معاویۃ ومعہ الراس فوضع راسہ بین یدیہ وعندہ ابو برزہ الاسلمی وجعل ینکت باقضیب علی فیہ ویقول: ؂ یفلقن ھا ما من رجال اعزۃ علینا وھم کانو نواعق واظلما وقال لہ ابر برزۃ ارفع قضیبک فوا للہ لربما رأیت رسو ل اللہ علیٰ فیہ یلثمہ۔
(تاریخ طبری ص 220۔ جلد 6)
ترجمہ: ابنِ زیاد نے قاتل حسین کے ہاتھ آپ کے سر مبارک کو یزید کے پاس بھیجا۔ اس نے وہ سر مبارک یزید کے سامنے رکھ دیا۔ ایک صحابی ابوبرزہ اسلمی وہاں موجود تھے یزید ایک چھڑی سے آپ کے لب ہائے لعلین پر کچوکے دینے لگا اور یہ شعر پڑھنے لگا۔ انھوں نے ایسے آدمیوں کی کھوپڑیوں کو پھاڑ دیا جو ہمیں عزیز تھے، لیکن وہ بہت نافرمان اورظالم تھے۔ ابو برزہ پیرانہ سالی کے باوجود اس گستاخی کو برداشت نہ کرر سکے اور فرمایا: اے یزید: اپنی چھڑی کو پرے ہٹا لو۔ بخدا! میں نے بکثرت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس منہ کوچومتے ہوئے دیکھا ہے۔‘‘
علامہ ابنِ اثیر نے اس واقعہ کو ذرا تفصیل سے لکھا ہے:
ثم اذن للناس فد خلوا علیہ والرأس بین یدیہ و معہ قضیب وھو ینکت بہ شغرہ ثم قال ان ھذا وایانا کما قال الحصین بن ھمام
ابی قومنا ان ینصفونا فانصفت
قواضب فی ایماننا تقطر الدما
یفلقن ھا ما من رجال اعزۃ
علینا وھم کانوا اعق واظلما
ترجمہ: جب اس کے پاس سرِ مبارک رکھا گیا تو اس نے لوگوں کودربار میں آنے کا اذنِ عام دیا۔ جب لوگ جمع ہو گئے تو اس نے ایک چھڑی سے آپ کے دندانِ مبارک پر ضربیں لگانا شروع کیں اور ساتھ ہی کہنے لگا: بے شک ان کی اور ہماری حالت ایسی ہی ہے جیسے ایک شاعرنے کہا تھا: ہماری قوم نے انکارکیا کہ ہمامرے ساتھ انصاف کریں تو ہماری تلواروں نے انصاف کیا جو دائیں ہاتھ میں تھیں اور ان سے خون ٹپک رہا تھا۔ ان تلوارو ںنے ان لوگوں کی کھوپڑیوں کو پھاڑ دیا جو ہمیں عزیز تھے لیکن وہ بڑے نافرمان اور ظالم تھے۔

وجھزھم (ابن زیاد) رحملھم الی یزید فلما قدموا علیہ جمع من کان بخضرتہ من اھل شام ثم ادخلوھم فھنؤ بالفتح۔ (تاریخ طبری ص 220جلد 6۔ البدایہ ص 197جلد 8)
ترجمہ: ابن ِزیاد نے اس لٹے پٹے قافلے کو تیار کیا اور یزید کی طرف بھیجا۔ جب وہ دمشق پہنچے تو یزید نے ملک شام کے رؤسا کواپنے دربار میں اکٹھا کیا پھر اس بھری محفل میں خاندان نبوت کی مستورات اس کے سامنے پیش کی گئیں۔ اور اس کے درباریوں نے یزید کو اس فتح پر مبارک باد پیش کی۔

یزید ملعون کے بارے میں حقائق درج ذیل ہیں۔

یزید شرابی تھا، فحاشی و عریانی کا دلدادہ تھا اور نشے میں رہنے کے باعث تارک الصلوٰۃ بھی تھا۔ اُس کی انہی خصوصیات کی بناء پر اہل مدینہ نے اس کی بیعت توڑ دی تھی، جس کا ذکر امام ابن کثیر نے البدایہ والنھایہ میں یوں ملتا ہے:
ذکروا عن يزيد ما کان يقع منه من القبائح في شربة الخمر وما يتبع ذلک من الفواحش التي من اکبرها ترک الصلوة عن وقتها بسبب السکر فاجتمعوا علي خلعه فخلعوه. عند المنبر النبوي
(البدايہ و النہايہ، 6 : 234)
ترجمہ:
یزید کے کردار میں جو برائیاں تھیں ان کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ وہ شراب پیتا تھا، فواحش کی اتباع کرتا تھا اور نشے میں غرق ہونے کی وجہ سے وقت پر نماز نہ پڑھتا تھا۔ اسی وجہ سے اہل مدینہ نے اس کی بیعت سے انکار پر اتفاق کر لیا اور منبر نبوی کے قریب اس کی بیعت توڑ دی۔

یزید کا اپنی بیعت کے منکروں کا قتل جائز سمجھنا
اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ اس کی گستاخی یا انکار کرنے والے کو قتل کر دیا جائے۔ جیسا کہ سیدنا علی مرتضی شیر خدا رضی اللہ عنہ نے کئی ماہ تک سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی بیعت نہ فرمائی، مگر ان کے درمیان کوئی جھگڑا نہ ہوا ۔ بیعت نہ کرنے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ معاذ اللہ نہ کافر ہوئے اور نہ ہی ان کے خلاف قتال جائز ہوا۔ ادھر آپ کے یزید ملعون ہیں کہ ہر وہ شخص جو ان کی بیعت سے انکار کرے اسے زندہ رہنے کا حق ہی نہ دیں۔
قرآن مجید کے اس حکم کے بارے میں آّپ کا کیا خیال ہے جس میں ایک عام مسلمان کو قتل کرنے پر اللہ تعالیٰ نے اپنے غضب اور لعنت کا ذکر فرمایا:

وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا (النساء، 4 : 93)
ترجمہ:
اور جو شخص کسی مسلمان کو قصداً قتل کرے تو اس کی سزا دوزخ ہے کہ مدتوں اس میں رہے گا اور اس پر اللہ غضبناک ہوگا اور اس پر لعنت کرے گا اور اس نے اس کے لئے زبردست عذاب تیار کر رکھا ہے

مَن قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا وَلَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِالبَيِّنَاتِ ثُمَّ إِنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم بَعْدَ ذَلِكَ فِي الْأَرْضِ لَمُسْرِفُونَ (المائدہ، 5 : 32)
ترجمہ:
جس نے کسی شخص کو بغیر قصاص کے یا زمین میں فساد (پھیلانے یعنی خونریزی اور ڈاکہ زنی وغیرہ کی سزا) کے (بغیر ناحق) قتل کر دیا تو گویا اس نے (معاشرے کے) تمام لوگوں کو قتل کر ڈالا اور جس نے اسے (ناحق مرنے سے بچا کر) زندہ رکھا تو گویا اس نے (معاشرے کے) تمام لوگوں کو زندہ رکھا (یعنی اس نے حیاتِ انسانی کا اجتماعی نظام بچا لیا)، اور بیشک ان کے پاس ہمارے رسول واضح نشانیاں لے کر آئے پھر (بھی) اس کے بعد ان میں سے اکثر لوگ یقیناً زمین میں حد سے تجاوز کرنے والے ہیں

ان آیاتِ کریمہ کی روشنی میں یزید کے بارے میں بآسانی ثابت ہوتا ہے کہ:
• مسلمانوں کو عمداً قتل کرانے کی وجہ سے اس کا عذاب دوزخ ہے۔
• ایک مسلمان کا قاتل پوری انسانیت کا قاتل ہے۔
اب ذرا اپنے اسی عظیم راہنما یا آئیڈیل یزید کے مزید کرتوت سنیں کہ جس کے بارے میں آپ بہت آرام سے فرما دیتے ہیں کہ “خاموش رہنا بہتر ہے“

جب اس نے گورنرِ مدینہ کو سیدنا امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں سے بیعت لینے کا حکم دیا تو اس موقع پر ہونے والی شیطانی مشاورت میں کہا گیا کہ اگر وہ یزید کی بیعت پر راضی ہو جائیں تو درست ورنہ انہیں قتل کر دیا جائے۔ ملاحظہ ہو امام ابن اثیر کی کتاب الکامل:

تدعوهم الساعة وتامرهم بالبيعة فان فعلوا قبلت منهم وکففت عنهم وان ابوا ضربت اغناقهم قبل ان يعلموا بموت معاويه.
(الکامل لابن اثیر، 3 : 377)
ترجمہ:
انہیں اسی لمحے بلایا جائے اور انہیں حضرت امیر معاویہ (رض) کی موت کی خبر ملنے سے پہلے (یزید کی) بیعت کرنے کا حکم دیا جائے۔ پھر اگر وہ مان لیں تو اسے قبول کر لیا جائے اور انہیں چھوڑ دیا جائے اور اگر وہ انکار کریں تو ان کی گردنیں توڑ دی جائیں۔

اگر واقعہ کربلا (نعوذ باللہ) اتفاقی حادثہ تھا یا معرکہ حق و باطل نہ تھا تو اہل مدینہ نے تو یزید کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائے تھے، انہوں نے تو اہل بیعت کے قتل اور یزید کے کردار کے باعث محض بیعت سے انکار کیا تھا۔ ان سے قتال کیونکر جائز ہو گیا؟

فلما بلغ ذالک بعث اليهم سرية يقدمها رجل مسلم بن عقبه . . . . . فلما ورد المدينة استباحها ثلاثة ايام فقتل في عضون هذه الايام بشراً کثيراً . . . . الف بکر
(البدايہ و النہايہ لابن کثیر، 6 : 234)
ترجمہ:
جب اسے اس بات کی خبر ملی تو اس نے ان کی طرف لشکر بھیجا، جس کی قیادت مسلم بن عقبہ نامی شخص کر رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پس جب وہ مدینہ منورہ پہنچا تو اس نے تین دن کے لئے مدینہ کو (قتل و غارت گری کے لئے) حلال کر دیا۔ ان دنوں میں کثیر تعداد میں لوگ قتل ہوئے۔۔۔۔۔ (ایک روایت کے مطابق) وہ ایک ہزار (مقتول) تھے۔

وقال عبدالله بن وهب عن الامام مالک قتل يوم الحره سبعمائة رجل من حملة القرآن
(البدايہ و النہايہ لابن کثیر، 6 : 234)
ترجمہ:
اور عبداللہ بن وھب امام مالک کے حوالے سے کہتے ہیں کہ یوم الحرہ کو سات سو ایسے افراد قتل کئے گئے جو حافظ قرآن تھے۔

حضرت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے جرم میں نہ سہی، کیا 700 حفاظ قرآن کے قتل کے جرم سے بھی اسے بری قرار دلوانے کے لیے دشمنانِ اہلبیت اطہار کے راویوں سے روایات نقل کریں گے؟ کیا خدا کا خوف بالکل ہی ختم ہوگیا ؟

یزید نے مدینہ کی طرف لشکر روانہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر اہل مدینہ بیعت نہ کریں تو میں مدینہ کو تمہارے لئے حلال کر رہا ہوں

اور پھر کیا ہوا، امام ابن کثیر سے پوچھئے کہ ایک بدبخت نے اپنے کردار کو دیکھنے اور کفر سے توبہ کرنے کی بجائے ہزاروں مسلمانوں کو شہید کروایا۔ ہزاروں مسلمانوں، جن میں بیشتر صحابہ کرام بھی تھے، کو قتل کروانے والا جہنمی اگر لعنت کا مستحق نہ قرار پائے تو اور کیا اسے پھول مالا پیش کی جائے؟؟؟

مسلمان عورتوں کی عصمت دری
بدبخت یزیدی لشکر نے صرف سینکڑوں صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کو شہید ہی نہیں کیا بلکہ بے شمار عصمت شعار خواتین کی عزتیں بھی لوٹیں:

ووقعوا علي النساء في قيل انه حبلت الف امرة في تلک الايام من غير زوج . . . . . قال هشام بن حسان ولدت الف امرة من اهل المدينه بعد وقعة الحرة من غير زوج
(البدايہ و النہايہ لابن کثیر، 8 : 221)
ترجمہ:
اس واقعہ کے دوران میں انہوں نے عورتوں کی عصمت دری بھی کی۔ ایک روایت ہے کہ ان دنوں میں ایک ہزار عورتیں حرامکاری کے نتیجے میں حاملہ ہوئیں۔۔۔۔۔۔ ہشام بن حسان کہتے ہیں کہ مدینہ منورہ کی ایک ہزار عورتوں نے جنگ حرہ کے بعد حرامی بچوں کو جنم دیا۔

• بدبختوں نے حرم نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گھوڑے باندھے۔
• مسلمان صحابہ و تابعین کو شھید کیا۔
• مسلمان خواتین کی عزتیں لوٹیں۔
• تین دن تک مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اذان اور نماز معطل رہی۔

عن سعيد بن مسيب رايتني ليالي الحرة .... وما يتني وقت الصلاة الا سمعت الاذان من القبر.
ترجمہ:
سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ میں نے حرہ کے شب و روز مسجد نبوی میں (چھپ کر) گزارے ۔۔۔۔۔ اس دوران میں مجھے صرف قبرِ انور میں سے آنے والی اذان کی آواز سے نماز کا وقت معلوم ہوتا۔

اس ظلم و ستم کے باوجود آپ کے دل میں یزید کی محبت اس قدر گھر کر گئی اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے قاتل کے دفاع میں حضرت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کو صحابہ کرام کی شان میں گستاخی قرار دینے پر تل گئے ؟ بجائے اس کے قاتلِ صحابہ کرام یزید کو برا بھلا کہتے ۔ آپ الٹا اسے شہادتِ حسین رضی اللہ سے بری الذمہ قرار دے کر اس پر خاموشی اختیار فرمانے کو ترجیح دیتے ہیں ؟ انا للہ وانا الیہ راجعون

ذرا سوچئیے۔ کل قیامت کے روز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق “حسن اور حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں“ کے مطابق آپ کا سامنا حضرت حسین یا نانائے حسین سیدنا محمد مصطفیٰ سے ہوگیا تو یزید کی شان میں آپ کے حوالہ جات اور لمبے لمبے مضامین کام آئیں گے ؟

شہیدان کربلا سے بدسلوکی
کچھ دوست بڑے حوالہ جات سے یہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ یزید نے تو حضرت حسین کی شہادت پر افسوس کیا تھا۔ یقیناً آپ لوگ درست کہہ رہے ہوں گے کہ یزید ملعون نے امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پر افسوس کیا ہو گا کیونکہ آپ کے ہاں افسوس کرنے کا یہی طریقہ ہو سکتا ہے۔ ذرا تاریخ کھول کر دیکھیے۔

ذکر ابن عساکر في تاريخه، ان يزيد حين وضع راس الحسين بين يديه تمثل بشعر ابن الزبعري يعني قوله
ليت اشياخي ببدر شهدوا
جزع الخزرج من وقع الاسل

(البدايہ و النہايہ لابن کثیر، 8 : 204)
ترجمہ:
امام ابن عساکر نے اپنی تاریخ میں بیان کیا ہے کہ جب یزید کے سامنے سیدنا امام حسین (ع) کا سر انور پیش کیا گیا تو اس نے اس موقع پر ابن زبعری کے اس شعر کا انطباق کیا:

"کاش میرے غزوہ بدر میں مارے جانے والے آباء و اجداد دیکھیں کہ ہم نے کیسے ان کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے۔"

یہ کیسی شرمندگی ہے اور یہ کیسا افسوس ہے۔ اگر آپ اب بھی اسی پر ڈٹے رہیں تو ایک بار پھر انا للہ وانا الیہ راجعون

بیت اللہ کی توہین
دلوں میں بغضِ اہلبیت اطہار رکھنے والے دوستوں کو اظہار رائے کی یقیناً آزادی ہے، آپ یقیناً ایسے شخص کے دفاع کا حق رکھتے ہیں جو اپنی بیعت کے منکروں کو قتل کروانے کے لئے حرم نبوی اور کعبۃ اللہ کی حرمت کا بھی حیاء نہیں کرتا۔ اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے کے لئے بیت اللہ کا محاصرہ کرواتا اور اس پر پتھر اور آگ کے گولے برساتا ہے۔

ثم انبعث مسرف بن عقبه (مسلم بن عقبه) الي مکه قاصداً عبدالله بن الزبير ليقتله بها لانه فر من بيعة يزيد
(البدايہ و النہايہ لابن کثیر، 6 : 234)
ترجمہ:
پھر اس نے مسرف بن عقبہ (یعنی مسلم بن عقبہ) کو عبداللہ بن زبیر کو قتل کرنے کے لئے مکہ مکرمہ بھیجا، کیونکہ وہ یزید کی بیعت سے انکاری تھے۔

یقیناً ان سب کا اس نے حکم نہیں دیا ہو گا یقیناً یہ سارے واقعات یزید کے علم میں ہی نہیں ہوں گے۔ وہ تو دودھ پیتا بچہ تھا، جسے تاریخ دان خواہ مخواہ میں برا بھلا کہتے رہے ہیں۔ ہزاروں مسلمان غلط فہمی میں قتل ہوتے رہے ہوں گے اور یزید بیچارہ ہر ہر قتل کے بعد افسوس بھی کرتا رہا ہوگا۔ اسکی اصل معصومیت کی خبر تو پچھلے ڈیڑہ دوسوسال میں عبدالوھاب نجدی اور اسکے شاگردوں کو ہوئی ۔ وگرنہ اس سے پہلے امام ابن کثیر اور امام عساکر جیسے تاریخ دان تو مغالطے میں ہی رہے۔

اے پاک رب العالمین اگر میں میدان کربلا میں موجود ہوتا تو اپنی جان و مال سے آپ کے محبوب نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسے کی نصرت کرتا۔ میں اُس ظالم ٹولے پر لعنت کرتا ہوں اور ان تمام لوگوں پر لعنت کرتا ہوں جو اُس ٹولے کے حامی و دوست ہیں۔ اے اللہ لعنت کر اُن لوگوں پر جو راضی ہیں یزید ملعون سے اور اس کے ساتھیوں سے۔

لعنت اللہ القوم الظالمین
لعنت اللہ القوم الکاذبین
 
قمر صاحب میں آپ کو ایک علمی شخصیت سمجھتا ہوں اور مسلمانوں کا یہ وطیرہ نہیں کہ وہ لعنتیں بھیجیں بلکہ ہمارے پیارے نبی کی تو یہ سنت ہے کہ وہ انتہائی ظالم شخص کے لیے بھی ہدایت کی دعا مانگتے تھے جبکہ آپ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اتنی خدمات پر ایک غلطی کو مقدم جانا اور سیدھا سیدھا لعنتیں بھیجنے لگے ہیں۔ حقیقت میں یہ رویہ ہی مسلمانوں کے نفاق اور دوری کا باعث بنا ہے اگر آپ حق بجانب ہیں تو ڈاکٹر نائیک کے لیے ہدایت کی دعا کریں یہ دعا تو کافروں کے لیے بھی کرنے کو کہا گیا ہے۔ صرف ایک مثال پیش کروں گا تاکہ آپ جذباتیت سے ہٹ کر سوچ سکیں۔

وحشی نے حضرت حمزہ کو غزوہ احد میں شہید کیا تھا جن کی نماز جنازہ حضور نے ستر دفعہ پڑھائی تھی اور ہندہ نے ان کا کلیجہ نکال کر کھایا تھا۔ حضور کو اپنے یہ چچا بے حد عزیز تھے اور ان کی شہادت کے غم میں آپ بہت روتے بھی تھے مگر جب ہندہ اور وحشی نے اسلام قبول کیا تو آپ نے انہیں بھی معاف کر دیا بس اتنا کہا کہ میرے سامنے مت آنا مجھے تکلیف ہوگی۔ ایسے نبی کے امتی ہو کر لعن طعن کرنا زیب نہیں دیتا۔

اس سے بڑھ کر مثال حضرت زین العابدین کی ہے جن کے سامنے ان کا تمام خاندان شہید کر دیا گیا اور حضرت حسین کو بھی مگر کسی نے انہیں زندگی بھر لعن طعن کرتے نہ سنا ، یہ تھا آل حسین کا صبر اور یہ صبر انہوں نے صرف اس لیے کیا تھا کہ امت میں مزید گروہ نہ بنیں ورنہ مسلمان آپس میں ہی اتنا الجھ جاتے کہ ان کا وجود چند سالوں میں ہی مٹ جاتا۔

میری اس بات سے یہ مت سمجھیے گا کہ میں یزید کا طرف دار ہوں کیونکہ معاذ اللہ میں ایسے ظالم اور گناہگار شخص کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتا جس نے ظلم اور بربریت کی انتہا کر دی اور اس کی سزا دنیا میں تو جو پائی سو پائی قیامت کے دن یقینا بہت کڑی سزا پائے گا۔
 

صرف علی

محفلین
حیرت ہے علوی صاحب کے ایک فرد امام حسین (ع) کے قاتل کی حماایت کرتا ہے اور دوسرا بھی اس کے جنایت کے بارے میں تاریخ سے بتا تا ہے تو آپ دوسری بات کرتے ہیں شاید آپ بھول گئے کی جب مختار نے قاتلین امام کے سر آپ کے بھیجے تو امام کے فرزند کے مختار کے حق میں دعا کی تھی ۔
 

رضا

معطل
میری معلومات کے مطابق ذاکرنائیک ھوابی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتا ہے۔تو ھوابی تو برملا یزید پلید کو امیرالمومنین کہتے ہیں۔جب امیرالمومنین کہتے ہیں تو رضي اللہ عنہ بھی کہتے ہوں گے۔
میرے ایک دوست ہیں وہ ایک سرکاری سکول میں‌ ٹیچر ہیں وہاں پر ھوابیوں‌کی ایک کالعدم تنظیم کے لوگ آئے تو انہوں نے امیرالمومنین کے الفاظ استعمال کئے تو تب انہیں‌پتا چلا کہ نوبت یہاں تک پہنچی ہوئی ہے۔اب میرے وہ دوست ان سے سخت متنفر ہيں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کیا آپ واقعی نہیں سمجھے؟ :eek: موصوف کا اشارہ وہابی حضرات کی طرف ہے۔

اس نے دو مرتبہ یہ لفظ لکھا۔ ایک بار غلطی ہو سکتی ہے، دو بار ایسا لکھا تو یہ جان بوجھ کر کسی کی ہتک کرنے کے مترادف ہے۔ اس لئے میں نے اشارتاً اسے سمجھانے کی کوشش کی تھی
 

دوست

محفلین
یار اس دھاگے کو مقفل کرو۔
جو مسئلہ 1400 سال سے نہیں حل ہوسکا اس پر یہاں ایک دوسرے سے سینگ لڑا کیا حاصل ہوگا؟ سوائے بدمزگی اور ایک دوسرے کی پکڑی اچھالنے کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top