دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
احباب کو بہت پسند آئی مگر یِہ غزل مجھ ایسے سُست الوجود پر زیادہ اثر نہ کر سکی۔ مُجھے یقین ہے بُرا نہیں مانیں گے۔ اب جو پانچ چھ بچ رہی ہیں، وُہ پیش کر دیں تاکِہ جینوئن تعریف یا تنقید کر سکوں۔
اجی قبلہ وہ پانچ چھ بھی بالکل ایسی ہی ہیں ۔ چنانچہ آپ کو پھر سے مایوسی ہی ہوگی ۔:)
محفل میں شاعری کے علاوہ بھی اور زمرے ہیں اُن میں دیکھ لیجئے شاید آپ کو کہیں اپنی دلچسپی کاسامان میسر آجائے ۔ :):):)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر بھائی۔۔۔ بہت ہی خوبصورت اور اعلی غزل ہے۔۔۔ کمال ہے۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔ ماشاءاللہ
اس بینڈ ایڈ سے تو صرف مطلع کا زخم ہی ڈھکا گیا ہے ۔ باقی کے پانچ اشعار کے بینڈ ایڈ کہاں ہیں ؟
مذاق برطرف ، یہ فی البدیہہ ایسی ایسی نوک دار باتیں آپ کو سوجھتی کہاں سے ہیں ۔
نیز یہ بھی بتائیے کہ اگر ہم سب محفلین مل کر باجماعت لاحول ولا قوۃ کا ورد کریں تو کیا جناب کے دماغ شریف میں ان نیرنگیوں کا ورود بند ہوسکتا ہے ؟ :D
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر بھائی، نین بھائی تو پنجابی والی سجی دکھا کر کھبی مار گئے ہیں۔ :)
undefined
جی ہاں ، جس شعر پر یہ نظرِ کرم فرماتے ہیں اسے پنچنگ بیگ بنادیتے ہیں ۔ بہرحال جواب میں یہی کہیں گے کہ: تو مشقِ ناز کر خونِ دوعالم میری گردن پر
اب فری کیا ہے تو بھگتیں۔ :p
ہائیں ، تابش بھائی میں تو اب تک یہی سمجھ رہا تھا کہ یہ ساری بیداد آپ کے کھاتے میں جارہی ہے ۔ اب آپ آخر میں لال شتونگڑہ مجھے پکڑا کر خود رِنگ سے باہر بھاگ رہے ہیں ۔
 
فاخر رضا

محفلین
زہر کی ہے یہ لہو میں کہ دوا کی تیزی
دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

اُس کے چھونے سے مرے زخم ہوئے رشکِ گلاب
بس گئی خون میں اُس رنگِ حنا کی تیزی

خاص طور پر پہلے شعر کی تعریف ایک ڈاکٹر ہی کرسکتا ہے جس نے بلڈ پریشر کی دواؤں کے سائیڈ ایفیکٹ دیکھے ہوں
ایڈیلیٹ (nefidipine) کا سائیڈ ایفیکٹ لگتا ہے
 
فاخر رضا

محفلین
دوا اور زہر میں سوائے نیت (intention) کے کوئی فرق نہیں ہوتا. اس لحاظ سے پہلا شعر یہ بھی بتا رہا ہے کہ جس سے علاج کرانے گئے تھے ان کی نیت پر شک بھی کررہے ہیں. آج کل ڈاکٹر ویسے بھی فارما کمپنیوں سے رشوت لے کر دوائیں لکھنے کے باعث بدنام ہیں
 
فاخر رضا

محفلین
دوسرے شعر سے لگتا ہے گندے ہاتھوں کے باعث انفیکشن ہوگیا اور بھرتے زخم گلاب بن گئے (کھل گئے)
رنگ حنا کی تیزی سے یہاں ڈاکٹر شاعر کی مراد خون میں پھیلنے والا سیپسس (sepsis) ہے
اسی لیے کہتے ہیں ہاتھ دھو کر مریض کو ہاتھ لگاؤ
 
بابا-جی

محفلین
اجی قبلہ وہ پانچ چھ بھی بالکل ایسی ہی ہیں ۔ چنانچہ آپ کو پھر سے مایوسی ہی ہوگی ۔:)
محفل میں شاعری کے علاوہ بھی اور زمرے ہیں اُن میں دیکھ لیجئے شاید آپ کو کہیں اپنی دلچسپی کاسامان میسر آجائے ۔ :):):)
ارے ظہیِر میاں! دِل پر نہ لیجیے قِبلہ۔ جب سب تعریف کے پُل باندھ رہے ہوں تو مجھے تھوڑی بہت جلن اور الجھن سی ہو ہی جاتی ہے۔ اب وہ پانچ چھ غزلیں عِنایت کیجیے تاکہ اپنا تبصرے کا حَق اِستعمال کر سکُوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس بینڈ ایڈ سے تو صرف مطلع کا زخم ہی ڈھکا گیا ہے ۔ باقی کے پانچ اشعار کے بینڈ ایڈ کہاں ہیں ؟
تین اشعار کی تشریح لکھ چکا ہوں۔ دو کل ایک گورے کی کال کی وجہ سے رہ گئے۔۔۔ جان بوجھ کر دفتر کے وقت کال کرتے ہیں یہ لوگ کہ کام کرو۔۔۔ بھئی۔۔ اتنا ضروری کام کر رہا تھا۔۔۔ سارا ٹیمپو توڑ دیا۔۔۔ خیر آج باقی کی بینڈ ایڈ روانہ کروں گا۔۔ :devil:

مذاق برطرف ، یہ فی البدیہہ ایسی ایسی نوک دار باتیں آپ کو سوجھتی کہاں سے ہیں ۔
فارغ وقت میں سوچ کر رکھ لیتا ہوں۔۔۔ پھر ضرورت پڑنے پر کہتا جاتا ہوں۔ :devil3:

نیز یہ بھی بتائیے کہ اگر ہم سب محفلین مل کر باجماعت لاحول ولا قوۃ کا ورد کریں تو کیا جناب کے دماغ شریف میں ان نیرنگیوں کا ورود بند ہوسکتا ہے ؟ :D
مجھے شیطان کہہ رہے ہیں۔ پتا ہے میری ایک تحریر ہے۔ "شیطان سے ملاقات" کبھی عوامی سطح پر پیش کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ ایک آدھا حصہ اپنے فیس بک پر لگایا تھا۔ تو یار لوگوں نے سمجھا کہ کافر ہوا چاہتا ہوں۔۔۔ پھر خاموش ہی ہوگیا۔۔۔ یوں بھی جان بچانا فرض ہے۔۔۔ ادھر تو سارا "۔۔۔۔۔" مسلمان ہوا پھرتا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جی ہاں ، جس شعر پر یہ نظرِ کرم فرماتے ہیں اسے پنچنگ بیگ بنادیتے ہیں ۔ بہرحال جواب میں یہی کہیں گے کہ: تو مشقِ ناز کر خونِ دوعالم میری گردن پر
میں بیچارہ تو آپ کے اشعار وہ مفاہیم بیان کرتا ہوں۔ جس تک عام ذہن کی رسائی نہیں ہوتی۔ یوں شعر کو عام فہم بنانے پر مجھے بھی داد دی جائے۔۔۔۔ میں احتجاج کروں گا۔۔۔۔

ہائیں ، تابش بھائی میں تو اب تک یہی سمجھ رہا تھا کہ یہ ساری بیداد آپ کے کھاتے میں جارہی ہے ۔ اب آپ آخر میں لال شتونگڑہ مجھے پکڑا کر خود رِنگ سے باہر بھاگ رہے ہیں ۔
بھاگنے دیں ظہیر بھائی۔۔۔ خود ہی کسی دن اپنی کوئی نظم غزل لگائیں گے۔ پھر بات ہوگی۔۔۔۔
 
Top