سینئر قانون دان نعیم بخاری کو پی ٹی وی کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا

جاسم محمد

محفلین
سینئر قانون دان نعیم بخاری کو پی ٹی وی کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا
By ویب ڈیسک پیر 23 نومبر 2020
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینیئر قانون دان نعیم بخاری کو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے، نعیم بخاری کے پی ٹی وی کے چیئرمین کے تقرر کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سینئر قانون دان پاکستان ٹیلی ویژن کے بورڈ ممبر بھی ہوں گے، جو پی ٹی وی کے چیئرمین کی ذمہ داریوں کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن کے بورڈ ممبر کے طور پر بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 17ستمبر 2020 کو پاکستان ٹیلی ویژن میں غیر قانونی تعیناتی و سے متعلق فیصلہ سنایا تھا اور چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی کے ایم ڈی عامر منظور کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو قانونی قرار دیا تھا جبکہ عدالت نے اپنے فیصلے میں ارشد خان، راشد علی خان اور فرمان اللہ جان کو آئندہ تعینات نہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
Eng9C5JW8AINOOM
 

Ali Baba

محفلین
یہ انتہائی غلط روایت ہے۔ نواز شریف انے اگر اپنے پٹھو عطا الحق قاسمی کو پی ٹی وی کا چیئر مین بنایا تو عمران نیازی نے بھی اپنے پٹھو کو بنا دیا، اس روایت کو ختم ہونا چاہیئے تھا لیکن نہیں بلکہ جاری و ساری ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین

نیازی صاحب کا ایک اور یو ٹرن
جمہوری انقلابی نواز شریف نے اپنے غیر جاندار صحافی عطا الحق قاسمی کو ۲۰ لاکھ روپے ماہانہ پر پی ٹی وی چیئر مین رکھا ہوا تھا۔ صرف دو سال میں اس جمہوری انقلابی صحافی نے قومی خزانہ سے ۲۷ کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔
https://dailytimes.com.pk/194241/qasmi-spent-rs-270m-2-year-tenure-ptv-chairman/
اس کے برعکس نعیم بخاری بغیر کسی سرکاری تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔
 

ثمین زارا

محفلین
یہ انتہائی غلط روایت ہے۔ نواز شریف انے اگر اپنے پٹھو عطا الحق قاسمی کو پی ٹی وی کا چیئر مین بنایا تو عمران نیازی نے بھی اپنے پٹھو کو بنا دیا، اس روایت کو ختم ہونا چاہیئے تھا لیکن نہیں بلکہ جاری و ساری ہے۔
یہ ایک قابل انسان ہیں اور عمران خان پر بھی تنقید بلا جھجھک کر ڈالتے ہیں ۔ الیکٹرونک میڈیا میں ہر دور میں فعال رہے ہیں ۔ یہ سب بھی دیکھیے ۔ ابھی تو کسی نئے پر اعتبار کرنا پر خطر ہو گا ۔
 

بابا-جی

محفلین
بغیر تنخواہ چیئرمین دَو طرح کے ہوتے ہیں: ایک وُہ جو کرپٹ نہیں ہوتے اور ایک وُہ جو عہدے کا اِستعمال کرتے ہُوئے تنخواہ و مراعات سے زیادہ سمیٹ لیتے ہیں۔ مُجھے اُمید ہے کہ نعیم بخاری کا شمار پہلوں میں سے ہو گا۔ ذاتی طور پر، مَیں بھی بغیر تنخواہ تقرری کا مُخالف ہوں۔ اِس سے بہت سے خدشے سر اُٹھاتے ہیں۔ اگر بغیر تنخواہ تقرری اپوزیشن کے خلاف بے تحاشا پراپیگنڈا کے لیے کی گئی ہے تو یِہ بھی بد دیانتی ہو گی۔
 
Top