غزل

مقدس

لائبریرین
سر پٹک دشت کی ویرانی سے مر جائے بشیر
کون لکھے گا غزل تجھ پہ، بتا، میرے بعد
 

فہیم

لائبریرین
مجھے تو یاد ہے، بس تم بھول نہ جانا
غزل تم نے سالگرہ کا کیک ہے کھلانا
 

سارہ خان

محفلین
اُسی کا نام لیا جو غزل کہی میں نے
تمام عمر نبھائی ہے دوستی میں نے

چراغ ہوں میں اگر بُجھ گیا تو کیا غم
کہ جتنی دیر جلا روشنی تو کی میں نے
افتخار نسیم
 

جاسمن

لائبریرین
چھپتے گئے دلوں میں وہ بن کے غزل کے بول
میں ڈھونڈتا رہا مرے نالے کہاں گئے
ڈاکٹر کلیم عاجز
 

جاسمن

لائبریرین
ہر دور میں ہماری غزل گائی جائے گی
جیسی بھی دھوپ آئے یہ سایہ نہ جائے گا
ڈاکٹر کلیم عاجز
 

جاسمن

لائبریرین
کہتا ہوں غزل اور پڑا رہتا ہوں سرشار
میرا یہی مینا ہے، یہی جام ہے پیارے
ڈاکٹر کلیم عاجز
 

سیما علی

لائبریرین
جس دن سے گیا وہ جان غزل ہر مصرعے کی صورت بگڑی
ہر لفظ پریشاں دکھتا ہے، اس درجہ ورق نمناک ہوا!!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
اب ترا ذکر بھی شاید ہی غزل میں آئے
اور سے اور ہوئے درد کے عنواں جاناں
احمد فراز
 
Top