لائبریری کی نئی کتاب کا چناؤ

محمد عمر

لائبریرین
بچوں کے ادب میں یہی مسئلہ ہے کہ زیادہ تر کے حقوق آزاد نہیں ہوئے۔ اور جو آزاد ہیں وہ شاید اتنے پرانے ہیں کہ آج کل کی نسل کے بچوں کی پسند شاید نہ ہوں۔

کیا کسی کو معلوم ہے کہ میگزین کے کاپی رائیٹ کی کیا صورت حال ہے۔ میری ناقص معلومات کے مطابق یو کے میں تو 25 سال بعد میگزین کے لے آوٹ حقوق آزاد ہو جاتے ہیں یعنی سکین کیا جا سکتا ہے لیکن ٹائپ کر کے دوبارہ پبلش نہیں کیا جا سکتا۔ اگر پاکستان میں بھی ایسی صورت حال ہے تو کم از کم پرانے بچوں کےرسائل کو ریختہ کی طرز پر ڈیجیٹائز کیا جا سکتا ہے۔
 
نور وجدان

اچھا خیال ہے، بچوں کا ادب ضرور ڈیجیٹائز ہونا چاہیے، چاہے کسی میگزین سے ہی کیوں نہ ہو
 
محمد عمر

لائبریرین
راشد اشرف صاحب نے بچوں کی کافی کتابیں اکٹھی کیں ہیں اور سکین کر کے سکرائیبڈپر ڈالیں ہیں۔ ان میں اکثر فیروز سنزز کی بچوں کی کتابیں جو ہم بچپن میں پڑھتے رہے ہیں شامل ہیں۔ لیکن ان کی کوالٹی کافی مایوس کن ہے۔ صفحات بھی کافی غائب ہیں ۔ میں نے ان میں سے ایک کتاب جادو کی تلوار ( پولینڈ کی کہانیاں) ٹائپ کی تھی اور محفل پر پوسٹ بھی کی تھی۔
 
محب علوی صاحب نے اگلی کتابوں کی فہرست طلب کی ہے۔ تعمیل حکم میں چند کتابیں مع روابط پیش ہیں:

منشی سجاد حسین کی

طرح دار لونڈی
منشی سجاد حسین | ریختہ

احمق الذین
منشی سجاد حسین | ریختہ

حاجی بغلول
حاجی بغلول | ریختہ

حیات شیخ چلی
منشی محمد سجاد حسین | ریختہ

کایا پلٹ
00حصہ۔2 منشی محمد سجاد حسین | ریختہ
(یہ صرف دوسرا حصہ نہیں ہے، مکمل ہے)
 
اگر ناولز کو بھی اردو ادب میں شامل سمجھا جائے تو مابدولت آدم جی ایوارڈ یافتہ ناول خدا کی بستی از شوکت صدیقی کی سفارش کریں گے ۔:):)
 
شمشاد

لائبریرین
1957 میں شاید پہلی بار شائع ہوا تھا، اس کے بعد کتنی دفعہ شائع ہو چکا ہے، یہ نہیں معلوم۔
منتظمین تسلی کر لیں تو یہ ایک بہترین اضافہ ہو گا۔
 
زیک

مسافر
چند کتابیں
  • بیتی نارائن کی چار گلشن
  • عبد الحلیم شرر کی گذشتہ لکھنؤ
  • جادۂ تسخیر
  • ڈپٹی نذیر احمد کی مرآۃ العروس
  • فضلی کی کربل کتھا
 
Top