سیما علی

لائبریرین
کوئی ہم نفس نہیں ہے کوئی رازداں نہیں ہے
فقط ایک دل تھا اب تک سو وہ مہرباں نہیں ہے

مصطفیٰ زیدی
 

سیما علی

لائبریرین
جگر کا ہاتھ ہوگا حشر میں اور دامنِ حضرت
شکایت ہو کہ شکوہ جو بھی ہوگا، برملا ہوگا

جگر مرادآبادی
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
رات یوں دل میں تيری کھوئی ہوئی یاد آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے
جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد نسیم
جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے

فیض احمد فیض
 
یومِ پیدائش اقبال کا اور شعر غالبؔ کا !!! کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے۔۔؟؟؟؟؟
یومِ پیدائش اقبال کا اور شعر غالبؔ کا !!! کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے۔۔؟؟؟؟؟
بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نومیدی
مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے
اقبالؒ
 

سیما علی

لائبریرین
علامہ نے بایزید بسطامیؒ کی مثال دی جنہوں نے عشق مصطفیٰ:pbuh: میں خربوزہ کھانا ترک کر دیا اور مسلمانوں کے عشق کا معیار بھی بایزید بسطامی کا عشق قرار دیا۔

عشق کی ایک جست نے طے کر دیا قصہ تمام
اس زمیں و آسماں کو بے کراں سمجھا تھا میں

خرد نے عطا کی مجھکو نظر حکیمانہ
سکھائی عشق نے مجھکو حدیث رندانہ

مرد خدا کا عمل عشق سے صاحب فروغ
عشق ہے اصل حیات موت ہے اس پر حرام
 
Top