نعتیہ اشعار

جاسمن

لائبریرین
تيرے حُجرے کے آس پاس کہيں
ميں کوئی کچاراستہ ہوتا

مُجھ کو خالق بناتا غار ،حسن
اور ميرا نام بھی حِرا ہوتا
 

سیما علی

لائبریرین
سیاہیاں داغ صاف کردے
اسے بھی مولا معاف کردے

یہ میرا عاشق ہے وارثی ہے
میرا تو سب کچھ میرا نبیﷺ ہے

مظفر وارثی
 

سیما علی

لائبریرین
جلتے ہیں جبرائیل کے پر جس مقام پر
اس کی حقیقتوں کے شناسا تمہی تو ہو

سب کچھ تمہارے واسطے پیدا کیا گیا
سب غایتوں کی غایت اُولٰی تمہی تو ہو

مولانا ظفر علی خان
 

سیما علی

لائبریرین
اے سراپا نفیس انفس دوجہاں سرور دلبراں دلبر عاشقاں
ڈھونڈتی ہے تجھے میری جان حزیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں
اے رسول امیں ًخاتم المرسلیں ً تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں
ہے عقیدہ یہ اپنا بہ صدق و یقیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں


اس خوبصورت کلام کے شاعر سے میں واقف نہیں۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
  • سُنے عرض جو اپنے در کے گدا کی
    کرے دَم میں بارش جو لطف و سخا کی
    نہ چھوڑے کوئی کسر باقی عطا کی
    ’’شفاعت کرے حشر میں جو رضاؔ کی
    سوا تیرے کس کو یہ قدرت مِلی ہے‘‘
احمد رضا خان
 

سیما علی

لائبریرین
نبئ رحمت شفیع امت رضا پہ لللّہ ہو عنایت
اسے بھی ان خلعتوں سے حصہ جو خاص رحمت کے واں بٹے تھے
احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ
 

سیما علی

لائبریرین
کسی دل میں دنیا کی جستجو، کسی دل میں خلد کی آرزو
اے ریاض دل میں مگر میرے، وہ جو ہے نہاں کوئی اور ہے

سیدّ علامہ ریاض الدین سہروردی
 

سیما علی

لائبریرین
روزِ محشر ذلیل و رسوا کن مرا
بے نصیب از بوسہ ِ پا کن مرا

ترجمہ: مجھے قیامت کے دن ذلیل و رسوا فرمائیں، اپنے قدموں کے بوسے سے محروم فرما دیں۔

علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
 

سیما علی

لائبریرین
تعالیٰ اللہ برحمت شاد کردن بے گناہاں را

سبحان اللہ!حضور اکرم ﷺ کی رحمت کیسی ہے کہ بے گناہوں کو خوش کرتی ہے

خجل نپسندد آزرم کرم بے دستگاہاں را

حضورﷺ کی شفقت وکرم گنہگاروں کو شرمندہ دیکھنا پسند نہیں
کرتی

مرزا غالب
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہادی ِ بر حقﷺ تری ہر بات ہے سچی
دیدہ سے بھی بڑھ کر ہے تیرے لب سے شنیدہ

یوں دور ہوں تائب میں حریمِ نبوی ﷺسے
صحرا میں ہو جس طرح کوئی شاخِ بریدہ

عبدالحفیظ تائب
 

سیما علی

لائبریرین
آپ کا نقشِ قدم میرا سہارا بن جائے!
بادِ رحمت کا اشارا ہو سفینے کی طرف
وہ جو اِک راہ نکلتی ہے مدینے کی طرف
اُس کی منزل کا نشاں ہو مِرے سینے کی طرف
مرے رستے کا ہر اک سنگ ‘ ستارا بن جائے!!

امجد اسلام امجد
 

سیما علی

لائبریرین
تو امیر ِحرم، میں فقیرِعجم
تیرے گن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب
تو عطا ہی عطا، میں خطا ہی خطا
تو کجا من کجا،تو کجا من کجا

مظفر وارثی
 

سیما علی

لائبریرین
درود اس پر کہ جس کے تذکرے ہیں پاک بازوں میں
درود اس پر کہ جس کا نام لیتے ہیں نمازوں میں

درود اس پر، جسے شمع شبستان ازل کہئے
درود اس ذات پر، فخرِ بنی آدم جسے کہئے
(ماہر القادری)

صلی اللہ علیہ وسلم
 

سیما علی

لائبریرین
ہم کیوں نہ کہیں اُن سے رُو دادِ اَلم اپنی
جب اُن کا کہا خود بھی اَللہ نے مانا ہے
محرومِ کرم اِس کو رکھیے نہ سرِ محشر
جیسا ہے نصیر آخر سائل تو پُرانا ہے

پیر نصیر الدین نصیر رحمۃ اللہ علیہ
 

سیما علی

لائبریرین
وصلی الله علی نورٍ کزو شد نورہا پیدا
زمیں باحُبِّ اُو ساکن فلک در عشق اُو شیدا
(اور الله کی رحمت ہو اس نور پر جس سے (تمام) نور پیدا ہوئے، زمین اس کی محبت کے باعث ساکن (اور) آسمان اس کے عشق میں شیدا ہے۔)

  • مولانا جامی رحمۃ اللہ علیہ
 
Top