ورڈپریس کے لیے اردو اوپن پیڈ پلگ ان!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں ورڈپریس کے لیے اردو اوپن پیڈ پلگ ان ریلیز کر دیا ہے۔ میں نے اس سلسلے میں اردو ویب بلاگ پر ایک پوسٹ لکھی ہے۔ میں اسی کو یہاں پیش کر رہا ہوں۔

===============================================================================
میں نے محفل فورم پر ورڈپریس کا اردو پیکج تیار کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا جس میں مرحلہ وار ورڈپریس کا اردو پیکج تیار کیا جا رہا ہے۔ اس میں اردو اوپن پیڈ پلگ ان بھی شامل کیا جائے گا۔ میں اسے علیحدہ سے بھی ریلیز کر رہا ہوں تاکہ باقی دوست بھی اسے اپنے بلاگ میں استعمال کر سکیں۔

ورڈپریس کے اردو اوپن پیڈ پلگ کی بدولت آپ کے بلاگ کے فرنٹ اینڈ اور ایڈمن پینل کے متعدد ایڈٹ ایریاز میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ ہو جاتا ہے۔ اس طرح آپ کو اپنے بلاگ کی تھیم ایڈٹ کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنے بلاگ پر بآسانی اردو ایڈیٹر میں پوسٹس لکھ سکتے ہیں اور یہ ایڈیٹر بلاگ پر تبصرہ کرنے والوں کے لیے بھی مہیا ہو جاتا ہے۔ یہ پلگ ان ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کریں:

ورڈپریس کا اردو اوپن پیڈ پلگ ان

ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اسے ان زپ کریں اور wp-openpad فولڈر کو ورڈپریس کے wp-content\plugins فولڈر میں کاپی کر دیں۔ اس کے بعد ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن میں جاکر ذیل کی تصویر کے مطابق اس پلگ ان کو ایکٹیویٹ کر دیں۔

plugin_page.jpg


اب آپ جب کوئی نئی پوسٹ لکھنا چاہیں گے تو آپ کو ذیل کی تصویر کی طرح صرف عنوان کی فیلڈ میں اردو ایڈیٹر نظر آئے گا جبکہ پوسٹ کی فیلڈ میں یہ ایڈیٹر موجود نہیں ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی یوزر سیٹنگز میں وزی وگ ایڈیٹر سیٹ ہوا ہوا ہے۔

post_page.jpg



اگر آپ پوسٹ لکھنے کے لیے اردو ایڈیٹر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایڈمن سیکشن میں اپنی یوزر سیٹنگز ایڈٹ کریں اور ذیل کی تصویر کے مطابق وزی وگ ایڈیٹر کا چیک باکس ختم کر دیں۔

wysiwyg_uncheck.jpg



اب آپ جب دوبارہ پوسٹ پیج پر جائیں گے تو آپ کو عنوان کی فیلڈ کے ساتھ ساتھ پوسٹ کی فیلڈ میں بھی اردو ایڈیٹر مل جائے گا جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

post_page2.jpg


اردو اوپن پیڈ پلگ ان کی بدولت ورڈپریس کے فرنٹ اینڈ پر بھی تلاش اور تبصروں کے ایڈٹ ایریاز میں اردو ایڈیٹر دستیاب ہوجاتا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

comment_box.jpg


اردو اوپن پیڈ پلگ ان کی سیٹنگز میں جا کر مختلف ایڈٹ ایریاز میں اردو ایڈیٹر کو فعال یا غیر فعال کیا جا سکتا ہے جیسے کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

plugin_options.jpg


اردو اوپن پیڈ پلگ ان ورڈپریس کے تمام ایڈٹ ایریاز کا احاطہ نہیں کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ورڈپریس سوفٹویر کے hooks تمام ایڈٹ ایریاز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اردو اوپن پیڈ کی بدولت ورڈپریس میں اردو ایڈیٹر کا استعمال آسان ہوجائے گا اور اس سے اردو بلاگنگ کو وسعت دینے میں معاونت ملے گی۔ جو دوست ورڈپریس کی تھیمز کے اردو ورژن تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ ان تھیمز کی اردو اوپن پیڈ کے ساتھ compatibility کا خیال رکھیں۔
 

دوست

محفلین
اوپن پیڈ شامل کرنےسے پوسٹ پیج کی آٹو سیو کی سہولت ختم ہوجاتی ہے۔ کلک ٹیگز کا آپشن بھی کام نہیں کرتا۔ ورڈپریس گرنز نامی ایک پلگ ان جو کلک سے سمائلیز شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے بھی بے کار ہوجاتا ہے۔ اگرچہ یہ اردو لکھنے کی آسانی کے مقابلے میں کچھ نہیں۔ لیکن صارف کے علم میں یہ ضرور ہونا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شاکر۔ مجھے ان باتوں کا علم نہیں تھا۔ لیکن فی الحال میرے پاس وقت نہیں ہے کہ میں اوپن پیڈ پلگ کی ورڈپریس کمپیٹیبیلیٹی کو درست کرنے پر کام کروں۔ جہاں تک دوسرے پلگ انز کے ساتھ کمپیٹیبلیٹی کا تعلق ہے تو یہ صارف کے اختیار میں ہے کہ وہ کس پلگ کے استعمال کو ترجیح دیتا ہے۔ کسی بھی ڈیویلوپر کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ تمام تھرڈ پارٹی پلگ انز کے ساتھ کمپیٹیبیلیٹی کا خیال رکھ سکے۔
 

بدتمیز

محفلین
اوپن پیڈ شامل کرنےسے پوسٹ پیج کی آٹو سیو کی سہولت ختم ہوجاتی ہے۔ کلک ٹیگز کا آپشن بھی کام نہیں کرتا۔ ورڈپریس گرنز نامی ایک پلگ ان جو کلک سے سمائلیز شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے بھی بے کار ہوجاتا ہے۔ اگرچہ یہ اردو لکھنے کی آسانی کے مقابلے میں کچھ نہیں۔ لیکن صارف کے علم میں یہ ضرور ہونا چاہیے۔

شاکر شائد یہ مسئلہ لینکس پر براؤزر میں ہو مجھے ونڈوز پر فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر دونوں‌ براؤزرز میں‌ ایسا کوئی مسئلہ نہیں‌ پیش آیا۔ آٹو سیو، کلک ٹیگز اور ورڈ پریس کے ایموشن والا سب ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ ویسے ایموشن والے کا نیا ورژن آیا ہے کیونکہ پہلے والا 3۔2 سے کمپیٹبل نہیں تھا اور دھکے سے چل رہا تھا۔ اس کو ٹرائی کر کے دیکھو۔
 

ماوراء

محفلین
شاکر شائد یہ مسئلہ لینکس پر براؤزر میں ہو مجھے ونڈوز پر فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر دونوں‌ براؤزرز میں‌ ایسا کوئی مسئلہ نہیں‌ پیش آیا۔ آٹو سیو، کلک ٹیگز اور ورڈ پریس کے ایموشن والا سب ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ ویسے ایموشن والے کا نیا ورژن آیا ہے کیونکہ پہلے والا 3۔2 سے کمپیٹبل نہیں تھا اور دھکے سے چل رہا تھا۔ اس کو ٹرائی کر کے دیکھو۔
ایکسپلورر اور فائر فاکس دونوں میں یہ مسئلہ ہے۔
 

عارف انجم

محفلین
اوپن پیڈ پلگ ان میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اردو سے انگریزی میں زبان سوئچ نہیں ہوتی۔ میں بدتمیز اور ماورا کے بلاگ پر دیکھ چکا ہوں۔
کچھ اضافی سہولتیں بھی ہونی چاہئے تھیں۔ مثلا تبصرے والے خانے کے نیچے اگر ہم آن اسکرین کی بورڈ شامل نہ کرنا چاہئے تو اس کا آپشن ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ ٹیکسٹ باکس یا ٹیکسٹ ایریا کے ساتھ جو ریڈو بٹن آجاتے ہیں اردو اور انگلش کے انہیں ہٹانے کا آپشن بھی ہوتا تو اچھا تھا۔

پلگ ان بہرحال بہت اچھا اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ نبیل اور آپ کو مبارک ہو۔
 

عارف انجم

محفلین
یہ میں‌ نے اردو بلاگ پر پوسٹ کیا تھا۔ بعد میں‌ جائزے پر معلوم ہوا کہ کی بورڈ کے ذریعے تو زبان سوئچ ہو رہی ہے۔ ریڈیو بٹن سے نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ راحیل۔ میں نے بلاگ پر آپ کا تبصرہ پڑھ لیا تھا۔ میں اس مسئلے کو حل کرنے پر توجہ دوں گا۔
 

عارف انجم

محفلین
نبیل اوپن پیڈ پلگ ان کے بارے میں‌ کچھ اور معلوم ہوا ہے

میں نے اپنے ذاتی کمپیوٹر پر xampp انسٹال کر رکھا ہے، پلیٹ فارم ونڈوز ایکس پی ہے۔ اس پر میں نے ورڈ پریس ڈالا اور اوپن پیڈ پلگ ان کی جانچ کی۔ یہاں ریڈیو بٹن کی مدد سے زبان سوئچ ہو رہی تھی۔ لیکن میرے بلاگ پر ورڈ پریس کا وہی ورژن انسٹال ہے اور اس پر مسئلہ آرہا ہے۔ زبان سوئچ نہ ہونا پلگ ان کا مسئلہ نہیں‌ لگتا۔

اس کے علاوہ اوپن پیڈ کی موجودگی میں‌ ajax کمنٹ پوسٹنگ بھی کام نہیں‌ کرتی۔ یہ بھی پلگ ان کا مسئلہ نہیں ۔ میں نے مینوئل طریقے سے اوپن پیڈ کو کمنٹس کے ساتھ شامل کیا تو بھی نتیجہ وہی تھا یعنی ajax پوسٹنگ نہیں‌ ہو رہی تھی۔ غالباَ‌ جاوا اسکرپٹ کے ٹیگز کی وجہ سے گڑ بڑ ہو رہی ہے۔

اور یہ راحیل کون ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
دراصل فورم پر ایک راحیل انجم صاحب بھی ہوتے ہیں، اسی وجہ سے مغالطہ ہو گیا تھا۔ اس کے لیے معذرت۔

دراصل میں نے یہ پلگ ان کافی عرصہ قبل پہلے لکھا تھا، لیکن اسے ریلیز حال ہی میں کیا ہے۔ اس لیے میں اس پلگ ان کو ایجیکس کے ساتھ ہم آہنگ نہیں کر سکا ہوں۔ اس کام کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا جوکہ فی الحال میرے پاس نہیں ہے۔ فی الوقت یہ یوزر کے اختیار میں ہے کہ وہ اردو ایڈیٹر کی سہولت چاہتا ہے یا دوسری سہولیات۔
 

بدتمیز

محفلین
یہ میں‌ نے اردو بلاگ پر پوسٹ کیا تھا۔ بعد میں‌ جائزے پر معلوم ہوا کہ کی بورڈ کے ذریعے تو زبان سوئچ ہو رہی ہے۔ ریڈیو بٹن سے نہیں۔

ایک دفعہ پھر عجیب بات ہے۔ میں ہر بلاگ پر ریڈیو بٹن سے سوئچ کر سکتا ہوں اور کی بورڈ سے بھی۔ آپ سب نے کچھ اور بھی کر رکھا ہے جو میں‌نے نہیں کیا جیسے سب نے تھیم کو اردو لوکلائز کیا ہوا ہے۔ کوئی انگلش تھیم لگا کر اس پر دیکھیں۔
 

دوست

محفلین
بھائی فی الحال تو کوئی کام نہیں‌ کررہا۔ لیکن کرنے کا ارادہ ہے۔ ایکس ایف سی کا اردو ترجمہ ہمارے ایک معزز رکن محمد علی مکی کرچکے ہیں۔ کے ڈی ای اور گنوم پر بھی کام کا ارادہ ہے۔ مسئلہ رضا کاروں‌ کا ہے۔ ہم ٹیم نہیں‌ بنا پائے ابھی تک جو ٹیم ہو یا شاید ابھی ہم میں اوپن سورس کے لیے کام کرنے کی سپرٹ‌ نہیں بن سکی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تھیمز کی اردو اوپن پیڈ کے ساتھ compatibility کا خیال رکھنے سے کیا مراد ہے؟

اس سے مراد یہ ہے کہ یہ چیک کر لیا جائے کہ آیا اس تھیم میں اوپن پیڈ پلگ ان صحیح کام کر رہا ہے یا نہیں۔ اس پلگ ان کے ریلیز ہونے سے پہلے ورڈپریس کی تھیم میں اوپن پیڈ کو مینولی انٹگریٹ کرنا پڑتا تھا۔ اب اس کی ضرورت نہیں رہی ہے۔
 

عثمان

محفلین
اردو پیڈ باقی ہر جگہ تو ٹھیک کام کرتا ہے لیکن نئے پوسٹ لکھنے میں ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے۔ وہ یہ کہ وہاں ٹائب کرتے وقت کرسر بہت سست روی سے آگے بڑھتا ہے۔ جس وجہ لکھنے میں کچھ کُوفت محسوس ہوتی ہے۔
کیا یہ شکائت اور لوگوں کو بھی ہے؟ اور کیا اس کا علاج سامنے آیا ہے؟
 
Top