2020 کی بہترین کتاب

سال 2020 میں آپ نے کتنی کتابیں پڑھیں؟

  • 9سے زائد

    Votes: 7 30.4%
  • 5 سے 9 کتابیں

    Votes: 3 13.0%
  • 1سے 4کتابیں

    Votes: 9 39.1%
  • کوئی نہیں

    Votes: 4 17.4%

  • Total voters
    23
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

شمشاد

لائبریرین
زیک، فہیم بھی بیچارہ کیا کرے، صبح سے شام تک دفتر کی نوکری، شام سے صبح تک گھر کی نوکری۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میں تو کتنے عرصے سے کتاب کو اس طرح نہیں پڑھ سکی جیسے کبھی پڑھا کرتی تھی یعنی فرصت سے اور بغیر زیادہ وقفہ دیے۔ لیکن ابھی کچھ مشکل ہوتا جاتا ہے۔ کنڈل میں اکثر کتابیں جو مستعار لی ہوتی ہیں ایمزون سے وہ ویسے ہی واپس کرنی پڑتی ہیں بعض اوقات ۔ جو خریدی ہیں ان کو بھی بعض اوقات طویل وقفے دے کر پڑھ سکتی ہوں۔ سب سے زیادہ مزہ ہاتھ میں کتاب لے کر پڑھنا ہے۔ کوشش رہتی ہے کہ ایسا کیا جائے۔
ہمیں اندازہ ہے کہ آپ واقعی بہت مصروف رہی اس سال!
اگلی پوسٹ میں بہترین کتاب کے بارے میں لکھوں گی ان شاءاللہ۔

انتظار ہے۔ :)
 
عمار نقوی

محفلین
اگر کتابوں کے نام پڑھنا، فہرست پر ایک نظر ڈالنا اور جہاں تہاں سے ایک دو سطریں پڑھ لینا مطالعہ کتب کے زمرے میں آتا ہے تو میں نے اس سال اردو،ہندی،عربی اور فارسی کی کثیر کتابیں پڑھی ہیں :):)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
اگر کتابوں کا نام پڑھنا، فہرست پر ایک نظر ڈالنا اور جہاں تہاں سے ایک دو سطریں پڑھ لینا مطالعہ کتب کے زمرے میں آتا ہے تو میں نے اس سال اردو،ہندی،عربی اور فارسی کی کثیر کتابیں پڑھی ہیں :):)

اس بات کے تعین کے لئے تو محفل کی بورڈ میٹنگ کال کرنی پڑے گی۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
اس بات کے تعین کے لئے تو محفل کی بورڈ میٹنگ کال کرنی پڑے گی۔ :)
لو جی اگر عمار نقوی کی اسی بات کو لیا جائے تو میری پڑھی کتابوں کی تعداد "خطرناک" حد تک بڑھ جاتی ہے۔
اور کسی کتب خانہ میں کام کرنے والے اور خاص کر کتابوں پہ نمبر وغیرہ لگانے جیسے کام پہ مامور لوگوں کی پڑھی کتابیں تو ۔۔۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر کتابوں کے نام پڑھنا، فہرست پر ایک نظر ڈالنا اور جہاں تہاں سے ایک دو سطریں پڑھ لینا مطالعہ کتب کے زمرے میں آتا ہے تو میں نے اس سال اردو،ہندی،عربی اور فارسی کی کثیر کتابیں پڑھی ہیں :):)
اس فہرست میں وہ لوگ بھی شامل کیے جائیں جو مکئی کی ریڑھی سے دانے خریدتے وقت اخباری کی بنی تھیلیاں بھی پڑھتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اس فہرست میں وہ لوگ بھی شامل کیے جائیں جو مکئی کی ریڑھی سے دانے خریدتے وقت اخباری کی بنی تھیلیاں بھی پڑھتے ہیں۔

اور ہم جو آتے جاتے بسوں اور رکشوں کے پیچھے کُندہ ادبِ "عالیہ" کے اقتباسات کا عمیق و دقیق مطالعہ کرتے ہیں؟ اُس کی بابت کیا رائے ہے پنچوں کی؟ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اور ہم جو آتے جاتے بسوں اور رکشوں کے پیچھے کُندہ ادبِ "عالیہ" کے اقتباسات کا عمیق و دقیق مطالعہ کرتے ہیں؟ اُس کی بابت کیا رائے ہے پنچوں کی؟ :)
اور پھر ان پر تبصرہ بھی فرماتے ہیں؟
اس جواب پر منحصر ہے کہ بورڈ کے سامنے یہ بھی پیش کیا جائے یا نہ۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اور ہم جو آتے جاتے بسوں اور رکشوں کے پیچھے کُندہ ادبِ "عالیہ" کے اقتباسات کا عمیق و دقیق مطالعہ کرتے ہیں؟ اُس کی بابت کیا رائے ہے پنچوں کی؟ :)
ویسے آپ کے اس ادب "عالیہ" سے یاد آیا کہ کل میں صادق آباد سے لاہور آرہا تھا تو ایک بولان ڈبے کے پیچھے لکھا ہوا تھا۔ "آ تیرے جن کڈاں"۔
 
سیما علی

لائبریرین
اگر کتابوں کے نام پڑھنا، فہرست پر ایک نظر ڈالنا اور جہاں تہاں سے ایک دو سطریں پڑھ لینا مطالعہ کتب کے زمرے میں آتا ہے تو میں نے اس سال اردو،ہندی،عربی اور فارسی کی کثیر کتابیں پڑھی ہیں :):)
جب بھی یہ سب بہت پڑھنے لکھنے کی باتیں ہو رہی ہوتیں تو عمار میاں ہمیں جنابِ پطرس بخاری صاحب کا میبل اور میں یا د آ جاتا ہے ؀
کہنے لگی۔ "نہیں تو"۔
میں نے کہا۔ "مثلاً ناول تو میں نے پڑھا ہی نہ تھا، کریکٹروں کے متعلق جو کچھ بک رہا تھا وہ سب من گھڑت تھا۔"
کہنے لگی۔ "کچھ ایسا غلط بھی نہ تھا۔"
میں نے کہا۔ "پلاٹ کے متعلق میں نے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ ذرا ڈھیلا ہے۔ یہ بھی ٹھیک تھا؟"
کہنے لگی۔ "ہاں، پلاٹ کہیں کہیں ڈھیلا ضرور ہے۔"
اس کے بعد میری گزشتہ فریب کاری پر وہ اور میں دونوں ہنستے رہے۔ میبل رخصت ہونے لگی تو بولی۔ "تو وہ کتابیں میں لیتی جاؤں؟"
میں نے کہا۔ "ایک تائب انسان کو اپنی اصلاح کا موقع تو دو، میں نے ان کتابوں کو اب تک نہیں پڑھا لیکن اب انہیں پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ انہیں یہیں رہنے دو۔ تم تو انہیں پڑھ چکی ہو۔"
کہنے لگی۔ "ہاں میں تو پڑھ چکی ہوں۔ اچھا میں یہیں چھوڑ جاتی ہوں۔"
اس کے چلے جانے کے بعد میں نے ان کتابوں کو پہلی دفعہ کھولا، تینوں میں سے کسی کے ورق تک نہ کٹے تھے۔ میبل نے بھی انہیں ابھی تک نہ پڑھا تھا!
مجھے مرد اور عورت دونوں کی برابری میں کوئی شک باقی نہ رہا۔
:):):):):)
 
وائے حسرتا کہ ابھی چند منٹ پہلے میں پطرس ہی کا مضموں سینما سے عشق یاد کر رہا تھا۔۔۔ شان نزول اس کی یہ تھی کہ میرے گھر کے باہر ایک ہمسایہ اور اس کی بیگم گاڑی پارک کرتے ہیں۔ کچھ اس انداز سے کہ نہ تو گلی میں سے گزرنے کی راہ بچتی ہے۔ اور نہ ہی کسی اور گاڑی کے پارک ہونے کی جگہ بچتی ہے۔ جبکہ اس جگہ پر آرام سے دو سے تین گاڑیاں پارک ہو سکتی ہیں۔ کئی ایک بار میرا دل کرتا ہےکہ میں بھی آج اسی انداز میں گاڑی لگاؤں گا۔ سائیکل کی جگہ بھی نہ چھوڑوں گا۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اسی پر ذیلی حصہ منطبق کر کے دیکھیے۔۔۔

اس کے بعد غصے میں آ کر آنکھیں بند کر لیتا ہوں اور قتل عمد، خودکشی، زہر خورانی وغیرہ معاملات پر غور کرنے لگتا ہے۔ دل میں، میں کہتا ہوں کہ ایسی کی تیسی اس فلم کی۔ سو سو قسمیں کھاتا ہوں کہ پھر کبھی نہ آؤں گا۔ اور اگر آیا بھی تو اس کم بخت مرزا سے ذکر تک نہ کروں گا۔ پانچ چھ گھنٹے پہلے سے آ جاؤں گا۔ اوپر کے درجے میں سب سے اگلی قطار میں بیٹھوں گا۔ تمام وقت اپنی نشست پر اچھلتا رہوں گا! بہت بڑے طرے والی پگڑی پہن کر آؤں گا اور اپنے اوور کوٹ کو دو چھڑیوں پر پھیلا کر لٹکا دوں گا! بہرحال مرزا کے پاس تک نہیں پھٹکوں گا!
لیکن اس کم بخت دل کو کیا کروں۔ اگلے ہفتے پھر کسی اچھی فلم کا اشتہار دیکھ کر پاتا ہوں تو سب سے پہلے مرزا کے ہاں جاتا ہوں اور گفتگو پھر وہیں سے شروع ہوتی ہے کہ کیوں بھئی اگلی جمعرات سے سینما چلو گے نا؟
 
Top