1.png
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محمد شعیب بھائی ، حسبِ معمول آپ نے بہت ہی خوبصورت سرورق بنائے ہیں ۔ لیکن پچھلی کئی دفعہ سے آپ کتاب کے عنوانات میں اضافت لگانا بھول رہے ہیں ۔ شاید کام کا دبائو زیادہ ہے ۔ چونکہ یہ کتب ادبِ عالیہ کے سلسلے کے تحت شائع کی جارہی ہیں اس لئے بیحد ضروری ہے کہ سرورق پر کتاب کا نام درست لکھا جائے ۔ آپ سے استدعا ہے کہ وقت نکال کر تصحیح فرمالیجئے ۔ درست نام یوں ہونگے :
حیاتِ ماہ لقا
شہنشاہِ جرمنی کا سفر ِ قسطنطنیہ
شگوفۂ محبت ۔ فسانۂ عجائب کا حصہ دوم
افسانۂ عاشقِ دلگیر عرف شیریں فرہاد
گوہر ِ مقصود ۔
اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور قدم بقدم آسانیاں مرحمت فرمائے ۔ آمین ۔
 
آخری تدوین:
Top