شمشاد

لائبریرین
ادائیں دیکھنے بیٹھے ہو کیا آئینہ میں اپنی
دیا ہے جس نے تم جیسے کو دل اس کا جگر دیکھو
(بیخود دہلوی)
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
زم زم و کوثر و تسنیم نہیں لکھ سکتا
اے نبیؐ آپ کی تعظیم نہیں لکھ سکتا
میں اگر سات سمندر بھی نچوڑوں راحتؔ
آپ کے نام کی اک میم نہیں لکھ سکتا
راحت اندوری
 

سیما علی

لائبریرین
دھرم کے کیسے خداجانے نگہان ہیں یہ
یہ نہ عیسائی نہ ہندو ،نہ مسلمان ہیں یہ
کون پاگل انہیں کہہ دے گا انسان ہیں یہ
یہ تو قاتل ہیں،جلادہیں ،شیطان ہیں یہ
کب تلک ڈھائیں گے یہ ظلم و ستم کیا معلوم؟

فرخندہ رضوی
 

سیما علی

لائبریرین
قوم مسلم میں ہی پیدا یہ کیوں حیوان ہوئے
جن سے شیطان بھی پناہ مانگے وہ شیطان ہوئے
جن سے ہر قوم کے انسان ، پشیمان ہوئے
جن سے بدنام جہاں بھر میں مسلمان ہوئے
کتنے گھر اور اُجڑنے ہیں ابھی کیا معلوم

فرخندہ رضوی
 

سیما علی

لائبریرین
ہم جس پہ مر رہے ہیں وہ ہے بات ہے کچھ اور
عالم میں تجھ سے لاکھ سہی تو مگر کہاں

الطاف حسین حالی
 
Top