برائے اصلاح:خدا کی جس طرح دونوں جہانوں میں خدائی ہے

یاسر علی

محفلین
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد خلیل الرحمٰن

خدا کی جس طرح دونوں جہانوں میں خدائی ہے
سو ایسے ہی محمد مصطفیٰ کی مصطفٰئ ہے

بنے ہیں دو جہاں لوگو مرے محبوب کے صدقے
خدا نے آپ کی خاطر یہ سب خلقت بنائی ہے


زمانہ دیکھ کر سرکار کو ایمان لے آیا
خدا نے اس طرح دلکش حسیں صورت بنائی ہے

مرے سرکار جیسی تو حسیں صورت حسیں سیرت
زمانے میں نہ آئی تھی نہ آئے گی نہ آئی ہے

محمد کے اصولوں پر گزارو زندگی اپنی
اسی میں دو جہانوں کی ہماری راہنمائی ہے

نبی کی پیروی کرنے ہی والو کے لئے لوگو
یقیناً دو جہانوں میں بھلائی ہی بھلائی ہے

نبی کے نقشِ پا سے ہی جہاں میں روشنی آئی
گلوں نے آپ کے نعلین سے خوشبو چرائی ہے۔

متفرق شعر

محمد کی غلامی میں بدل جاتی ہیں تقدیریں
محمد کی غلامی میں جہاں کی بادشاہی ہے

یاسر علی میثم
 

الف عین

لائبریرین
خدا کی جس طرح دونوں جہانوں میں خدائی ہے
سو ایسے ہی محمد مصطفیٰ کی مصطفٰئ ہے
... مصطفائی شاید لکھنا چاہا تھا، لیکن یہ لفظ میرے خیال میں بے معنی ہے

بنے ہیں دو جہاں لوگو مرے محبوب کے صدقے
خدا نے آپ کی خاطر یہ سب خلقت بنائی ہے
.. لوگو بھرتی کا لفظ ہے۔ اس کے بغیر موزوں کریں جیسے
بنی ہیں دونوں دنیائیں...


زمانہ دیکھ کر سرکار کو ایمان لے آیا
خدا نے اس طرح دلکش حسیں صورت بنائی ہے
... ٹھیک ہے

مرے سرکار جیسی تو حسیں صورت حسیں سیرت
زمانے میں نہ آئی تھی نہ آئے گی نہ آئی ہے
.. تو اچھا نہیں لگ رہا 'تو حسیں' کی جگہ 'دل نشیں' کر دو

محمد کے اصولوں پر گزارو زندگی اپنی
اسی میں دو جہانوں کی ہماری راہنمائی ہے
... فرست

نبی کی پیروی کرنے ہی والو کے لئے لوگو
یقیناً دو جہانوں میں بھلائی ہی بھلائی ہے
... پہلے مصرع کا نصف دوم اچھا نہیں

نبی کے نقشِ پا سے ہی جہاں میں روشنی آئی
گلوں نے آپ کے نعلین سے خوشبو چرائی ہے۔
... درست
متفرق شعر

محمد کی غلامی میں بدل جاتی ہیں تقدیریں
محمد کی غلامی میں جہاں کی بادشاہی ہے
درست
 

یاسر علی

محفلین
اب دیکھئے جناب!
الف عین

بنی ہیں دونوں دنیائیں مرے محبوب کے صدقے
یا
مرے محبوب کے صدقے ہوئے دونوں جہاں تخلیق
خدا نے آپ کی خاطر یہ سب خلقت بنائی ہے

مرے سرکار جیسی دلنشیں صورت حسیں سیرت
زمانے میں نہ آئی تھی نہ آئے گی نہ آئی ہے

محمد کے اصولوں پر گزاریں زندگی اپنی
اسی میں دو جہانوں کی ہماری راہنمائی ہے

ہمارا آپ ہی کی جان و دل سے پیروی کرنا
یقیناً دو جہانوں میں بھلائی ہی بھلائی ہے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مرے محبوب کے صدقے ہوئے دونوں جہاں تخلیق
اس مصرع کی روانی بہتر ہو سکتی ہے، مثلاً
بنی ہیں دونوں دنیائیں مرے محبوب کے صدقے
باقی درست لگ رہے ہیں اشعار
 
Top