معاش چھوڑے تو جائیں پلٹ کے گھر اپنے

معاش چھوڑے تو جائیں پلٹ کے گھر اپنے
تمہارا ہجر منائیں گے ڈٹ کے گھر اپنے

وصال یار بھی رکھتے ہیں آنکھ میں اپنی
حساب ہجر بھی جاتے ہیں رَٹ کے گھر اپنے

دمِ فراق سہولت ہے یاد شعلہ کی
ہے سرد رات سو رہیے سِمَٹ کے گھر اپنے

تو میرے جسم نہیں روح تک رسائی چاہ
پہنچنا ہے تجھے اب سب سے کَٹ کے گھر اپنے

وہ میرے پاس مکمل نہیں پہنچ پایا
سو ہم بھی جاتے ہیں ہر روز بَٹ کے گھر اپنے

جدائی ٹھیک سے تقسیم کر رہی ہے بدن
پہنچنے لگ گئے ہیں روز گَھٹ کے گھر اپنے

خوشی سےخودکشی کی سمت جانے والے لوگ
سکون پاگئے ہیں کیا اُلَٹ کے گھر اپنے
 

سید عمران

محفلین
کیا پاروتی کی بات ہورہی ہے؟ ہم بھی تو سنیں وہ "ہمارے" ہوتے کسی کی کیسے ہوسکتی ہے؟
اس نے تقریباً ستائیس سال آپ کا انتظار کیا۔۔۔
مگر جب آپ کسی اور کے ہوگئے تو مجبوراً اس کو بھی شمشاد بھائی کے شادی دفتر رابطہ کرنا پڑا۔۔۔
پھر وہ جس کی ہوئی اس کی ساری ذمہ داری شمشاد بھائی کے سر ہوئی!!!
 
Top