عثمان بطور کی پروف خوانی

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک عرصے کے بعد لائبریری کا کام کیا اس لیے چند سوالات پوچھنا چاہوں گی۔
1۔ جب ہم متن ٹائپ کرتے ہیں تو کیا اس کے لیےکوئی خاص فونٹ استعمال کیا جاتا ہے یا ڈی فالٹ انگریزی فونٹ ہی چلے گا؟ کیوں کہ جب میں اپنے صفحات کی گوگل ڈاکس میں پروف خوانی کررہی تھی تو ٹائپ شدہ کام کیلبری فونٹ میں دکھائی دے رہا تھا جو کہ ویسے تو کوئی مسئلہ نہیں کرتا۔ بلکہ پڑھنے میں آسان بھی ہے اور دیکھنے میں بھی ٹھیک ہے لیکن ایڈیٹنگ کرتے ہوئے نسبتا زیادہ وقت لگ جاتا ہے کیوں کہ الفاظ میں حروف کی جگہ کرسر کے ساتھ اکثر درست نہیں ہوتی۔
2۔ جب ہم پہلے پروف خوانی کرتے تھے تو پروف اول میں خصوصا ایڈٹ شدہ الفاظ کو کسی دوسرے رنگ میں ہائی لائٹ کرتے تھے۔ کیا اب بھی ایسا ہو رہا ہے یا نارمل ایڈینٹنگ چلے گی؟ میں ان صفحات کو بغیر ہائی لائٹ کیے ایڈٹ کیا ہے۔
3۔ اعجاز انکل ہمیشہ تاکید کرتے تھے کہ اردو املا کو درست انداز میں ٹائپ کریں مثلا 'انہیں' کی درست املا 'انھیں' ہے یا 'پیشکش' کو 'پیش کش' لکھنا زیادہ بہتر ہے۔ تو کیا ہم ایسے الفاظ پر دھیان دیں گے یا جیسا اصل متن میں تحریر ہے بس اسی کوکاپی کرنا ہے؟
4۔ گوگل ڈاکس میں کام کرتے ہوئے فائل خود ہی اپ ڈیٹ ہوتی جائے گی۔ کیا یہ کافی ہے یا پروف شدہ متن یہاں پوسٹ بھی کرنا ہے؟
ان سب تجاویز سمیت میں نے بھی شروع میں کچھ تجاویز اور مشاورت کی طلب پیش کی تھی ۔ اب کیوں کتب خانے کی نشاۃ الثانیہ کے طور پر تحریک عمل میں آگئی ہے اور تجربہ کار لائبریرینز کے ساتھ نئے بھی شامل ہوئے ہیں اور کام میں بھی مقدار اور معیار کی روز افزوں ترقی دیکھنے میں آرہی ہے تو اس بات کی ضرورت ہے کہ یہ سب ایکٹیوٹیز اور ان کے متفقہ طریقہائے کار کے معیارات کو کسی مرکزی جگہ مجتمع اور منظم کر دیا جائے جہاں کتابت کے بنیادی طریقہ کار کی اور تصدیق خوانی کی ہدایات کو بطور ریفرینس استعمال کیا جاسکے ۔ سپیس، کوما، ہندسہ، سن و سال اور قدیم جدید املائی ہم اہنگی وغیرہ کے موضوعات کا بھی احاطہ ہو جائے ۔
 
1۔ فی الحال کیلبری فانٹ استعمال کیا جا رہا ہے جو دیکھنے میں بھلا ہے اور تقریباً ہر جگہ میسر بھی۔ پروف کرتے ہوئے کوئی بھی فانٹ استعمال کر لیں البتہ پروف ختم کرنے کے بعد دوبارہ کیلبری فانٹ اپلائی کر دیں اور فانٹ سائز 12یا 14 کر دیں۔
2۔ رنگوں کے استعمال کی ضرورت نہیں کیونکہ ٹائپ اور پروف فائل مختلف رکھی گئی ہیں۔ دوسرا فائل کے آغاز میں پروف کرنے والے ممبران اور ان کے صفحات درج ہوتے ہیں جس سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کون کن صفحات پر کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے پروف کے بعد مزید دو پروف بھی ہوتے ہیں جس میں رنگ دوبارہ ایک جیسا کرنا پڑے گا جو کہ کام بڑھانے کے مترادف ہو گا۔
3۔ ایسے الفاظ پر لازمی دھیان دیں، یہ بات پہلے ہوئی ہے کہ جدید املا استعمال کی جائے گی ، متن کی املا ہو بہو نہیں لکھی جائے گی۔
4۔ پروف والی فائل خودبخود اپڈیٹ ہو جاتی ہے اور اسے دوبارہ پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔ گوگل ڈاکس کے انتخاب کی بنیادی وجہ اس کی یہی خوبی ہے کہ اس پر بیک وقت کئی لوگ کام کر سکتے ہیں اور حقیقی وقت میں تبدیلیاں سب کے لیے ظاہر بھی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ورژن اور تاریخی تبدیلیاں بھی محفوظ ہوتی ہیں جس سے ہر صارف کی تبدیلی اور تاریخ دونوں دیکھے جا سکتے ہیں۔
 
یہ ایک گوگل ڈاکس پر فائل بنائی ہے ، اس میں کچھ تجاویز آپ بھی ایک سرخی بنا کر شامل کر دیں۔ میں انہیں مختصر کرکے ایک الگ پوسٹ میں شامل کر دیتا ہوں۔

ٹائپنگ پروف تجاویز مشورے
 
پروف خوانی کے طریقہ کار اور تجاویز پر ایک علاحدہ مراسلہ لکھنے کا ارادہ ہے۔
 
آخری تدوین:

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
پروف صفحات تقسیم

شمشاد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ریختہ صفحات ۔۔۔۔۔۔۔۔5-35 مکمل
محمد عمر ۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔۔۔36-55 مکمل
قرۃالعین اعوان ۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔۔۔56-75 مکمل
سید عاطف علی ۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔۔۔76-95 مکمل
محب علوی ۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔96-110 مکمل
سیما علی ۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔111-120 مکمل
ایس ایس ساگر ۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔121-130
شمشاد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ریختہ صفحات ۔۔۔۔۔131-160 مکمل
محمد عمر۔۔۔۔۔۔۔ ریختہ صفحات ۔۔۔۔۔161- 180 مکمل

محب علوی ۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔181-200 مکمل
عینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔201-220 مکمل
عینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔221-241 مکمل
مومن فرحین ۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔242-260 مکمل
شمشاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔261-290 مکمل
سید عاطف علی۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔291-310 مکمل
محمد عمر ۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔311- 330 مکمل
فرحت کیانی ۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔331-340 مکمل
عینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔ 341-353 مکمل
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
پروف صفحات تقسیم

شمشاد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ریختہ صفحات ۔۔۔۔۔۔۔۔5-36 مکمل
محمد عمر ۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔۔۔36-55 مکمل
قرۃالعین اعوان ۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔۔۔56-75 مکمل
سید عاطف علی ۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔۔۔76-95 مکمل
محب علوی ۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔96-110 مکمل
سیما علی ۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔111-120 مکمل
عینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات 1
21-130مکمل
شمشاد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ریختہ صفحات ۔۔۔۔۔131-160 مکمل
محمد عمر۔۔۔۔۔۔۔ ریختہ صفحات ۔۔۔۔۔161- 180 مکمل

محب علوی ۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔181-200 مکمل
عینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔201-220 مکمل
عینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔221-241 مکمل
مومن فرحین ۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔242-260 مکمل
شمشاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔261-290 مکمل
سید عاطف علی۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔291-310 مکمل
محمد عمر ۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔311- 330 مکمل

فرحت کیانی ۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔331-340 مکمل
عینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔ 341-353 مکمل
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
ان سب تجاویز سمیت میں نے بھی شروع میں کچھ تجاویز اور مشاورت کی طلب پیش کی تھی ۔ اب کیوں کتب خانے کی نشاۃ الثانیہ کے طور پر تحریک عمل میں آگئی ہے اور تجربہ کار لائبریرینز کے ساتھ نئے بھی شامل ہوئے ہیں اور کام میں بھی مقدار اور معیار کی روز افزوں ترقی دیکھنے میں آرہی ہے تو اس بات کی ضرورت ہے کہ یہ سب ایکٹیوٹیز اور ان کے متفقہ طریقہائے کار کے معیارات کو کسی مرکزی جگہ مجتمع اور منظم کر دیا جائے جہاں کتابت کے بنیادی طریقہ کار کی اور تصدیق خوانی کی ہدایات کو بطور ریفرینس استعمال کیا جاسکے ۔ سپیس، کوما، ہندسہ، سن و سال اور قدیم جدید املائی ہم اہنگی وغیرہ کے موضوعات کا بھی احاطہ ہو جائے ۔
1۔ فی الحال کیلبری فانٹ استعمال کیا جا رہا ہے جو دیکھنے میں بھلا ہے اور تقریباً ہر جگہ میسر بھی۔ پروف کرتے ہوئے کوئی بھی فانٹ استعمال کر لیں البتہ پروف ختم کرنے کے بعد دوبارہ کیلبری فانٹ اپلائی کر دیں اور فانٹ سائز 12یا 14 کر دیں۔
2۔ رنگوں کے استعمال کی ضرورت نہیں کیونکہ ٹائپ اور پروف فائل مختلف رکھی گئی ہیں۔ دوسرا فائل کے آغاز میں پروف کرنے والے ممبران اور ان کے صفحات درج ہوتے ہیں جس سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کون کن صفحات پر کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے پروف کے بعد مزید دو پروف بھی ہوتے ہیں جس میں رنگ دوبارہ ایک جیسا کرنا پڑے گا جو کہ کام بڑھانے کے مترادف ہو گا۔
3۔ ایسے الفاظ پر لازمی دھیان دیں، یہ بات پہلے ہوئی ہے کہ جدید املا استعمال کی جائے گی ، متن کی املا ہو بہو نہیں لکھی جائے گی۔
4۔ پروف والی فائل خودبخود اپڈیٹ ہو جاتی ہے اور اسے دوبارہ پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔ گوگل ڈاکس کے انتخاب کی بنیادی وجہ اس کی یہی خوبی ہے کہ اس پر بیک وقت کئی لوگ کام کر سکتے ہیں اور حقیقی وقت میں تبدیلیاں سب کے لیے ظاہر بھی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ورژن اور تاریخی تبدیلیاں بھی محفوظ ہوتی ہیں جس سے ہر صارف کی تبدیلی اور تاریخ دونوں دیکھے جا سکتے ہیں۔

اگر ممکن ہو تو اعراب کے بارے میں بھی مزید وضاحت کر دیں۔ عموما اعراب کو نظر انداز کرنا تو ٹھیک ہے لیکن چند الفاظ کے درست تلفظ کو یقینی بنانے کے لیے ان پر اعراب لگانا ضروری ہوتا ہے۔ بعض اوقات ٹائپ کرتے ہوئے یا پروف خوانی کرتے ہوئے اسی کش مکش کا سامنا ہوتا ہے کہ اعراب لگائے جائیں یا نہیں۔
 
جہاں مناسب یا ضروری سمجھیں وہاں اعراب لگا لیں اور جہاں غیر ضروری یا مشکل محسوس ہو وہاں چھوڑ دیں۔
 
Top