بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

سیما علی

لائبریرین
یہ سانحہ بھی محبت میں بارہا گزرا
کہ اس نے حال بھی پوچھا تو آنکھ بھر آئی

پھر اس کی یاد میں دل بے قرار ہے ناصر
بچھڑ کے جس سے ہوئی شہر شہر رسوائی



ناصر کاظمی
 

سیما علی

لائبریرین
یہ عجیب شعبدہ ہے یہ عجیب ماجرا ہے
کہ جس آنکھ میں ہے شوخی اسی آنکھ میں حیا ہے

معشوق حسین اطہر ہاپوڑی
 

سیما علی

لائبریرین
یارب ہے بخش دینا بندے کو کام تیرا
محروم رہ نہ جائے کل یہ غلام تیرا
جب تک ہے دل بغل میں ہر دم ہو یاد تیری
جب تک زباں ہے منہ میں‌جاری ہو نام تیرا

داغ دہلوی
 

سیما علی

لائبریرین
ےعلامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے ایک شعر سے..

اگر چہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الا الله۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہونٹوں سے اس درد کی خوشبو آ کر جسم میں پھیل گئی
کتنا درد اکٹھا تھا اس ٹھنڈی سی پیشانی میں​
(ضیا ضمیر)
 

سیما علی

لائبریرین
یارب ہے بخش دینا بندے کو کام تیرا
محروم رہ نہ جائے کل یہ غلام تیرا
جب تک ہے دل بغل میں ہر دم ہو یاد تیری
جب تک زباں ہے منہ میں‌جاری ہو نام تیرا

داغ دہلوی
 
Top