دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

سیما علی

لائبریرین
پتھّر ہو گئے رم جھم نیناں، دور کہیں اُو بسنے والے
شور مچاتے دریا میں اب اک قطرہ پانی نئیں ہے
نینا عادل

قطرہ
 

امین شارق

محفلین
میری صراحی سے قطرہ قطرہ نئے حوادث ٹپک رہے ہیں
میں اپنی تسبیح روز و شب کو شمار کرتا ہوں دانہ دانہ
علامہ اقبال

صراحی
 
چار مصرعے کہنے کی کوشش کی ہے

اک خطا کو ایک لکھا نیکیوں کو دس گنا
نکلیں پھر زیادہ خطائیں نامہ ء اعمال میں
ہر عبادت سے وزن میں بڑھ گئیں، مجھ پر ہویں
جب کھلیں اس کی جفائیں نامہ ء اعمال میں
 

شمشاد

لائبریرین
چار مصرعے کہنے کی کوشش کی ہے

اک خطا کو ایک لکھا نیکیوں کو دس گنا
نکلیں پھر زیادہ خطائیں نامہ ء اعمال میں
ہر عبادت سے وزن میں بڑھ گئیں، مجھ پر ہویں
جب کھلیں اس کی جفائیں نامہ ء اعمال میں
ماشاء اللہ۔ میرا خیال ہے آپ ضرور اپنے مریضوں کو نسخے میں ایک آدھ شعر تو لکھتے ہی ہوں گے۔
----------------------------------------------------------------

بڑھا بڑھا کے جفائیں جھکا ہی دو گے کمر
گھٹا گھٹا کے قمرؔ کو ہلال کر دو گے
(قمر جلالوی)

(اس شعر میں قمر جلالوی نے اپنےتخلص کا کیا خوب استعمال کیا ہے۔)

قمر
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
چار مصرعے کہنے کی کوشش کی ہے

اک خطا کو ایک لکھا نیکیوں کو دس گنا
نکلیں پھر زیادہ خطائیں نامہ ء اعمال میں
ہر عبادت سے وزن میں بڑھ گئیں، مجھ پر ہویں
جب کھلیں اس کی جفائیں نامہ ء اعمال میں
ماشاء اللہ،
انتہائی خوبصورت خیال ہے بس ذرا پالش کا متقاضی ہے اس پر ضرور کام کیجیے گا
 
Top