سیاسیات ( سہریت کی کتاب کا اردو ترجمہ درکار نیز بے اے کی کوئی آن لائن سائیٹ ہے کیا؟

رند

محفلین
السلام علیکم
تمام معزز قارئین سے بندہ بصد ادب التماس گزار ہے کہ مجھے ایک کتاب غیر مستطاب اسم بہ مسمات
Introduction to Political Science by Prof .Dr. Muhammad Sarwar
کا سلیس اردو ترجمہ درکار ہے تاکہ میرے عقل ناقصہ میں اس کے اندر جو کچھ عجیب و غریب زبان یعنی انگلش میں نوشتہ ہے آسکے میں یہاں بتاتا چلوں کہ بندہ آج کل بی اے کرنے کے لیے ٹامک ٹویاں مار رہا ہے اور میرا خیال ہے کہ اس بار بھی مجھے خاص قسم کے تعویذات ساتھ لے کر جانے پڑیں گے پاس ہونے کے لیے اگر مجھے اس کتاب کے مواد کی سمجھ نا آئی تو میں نے نوٹز نام کی بھی دوا کا استعمال کرنا چاہا لیکن اس میں تو اس سے بھی مشکل انگریزی ہے اب میری آپ تمام صاحباں بہادراں سے گزارش ہے کہ کوئی ویب سائیٹ بتائیں جہاں پہ بی اے کی کتب بمع ترجمہ موجود ہوں میں تا قید حیات اس اعلیٰ ظرف ہستی کا شکر گزار رہوں گا
وسلام
بااحترامات فراواں
ق ع ش رند
 

دوست

محفلین
مشکل ہے۔ بی اے پر کوئی ویب سائٹ اور اس پر یہ کتاب ترجمہ شدہ بہت ہی مشکل۔۔۔شہریت کی "نصابی" اردو کتب کو دیکھ لیں نوے فیصد چانس ہے کہ اسی کا چربہ ہونگی۔
 

عمر میرزا

محفلین
اسی مصنف نے مذکورہ کتاب اردو میں بھی لکھی ہے،اردو میں اس کی دو جلدیں ہوتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلی میں نظام حکومت ،ریاستی قوانین ، سیاست وفیرہ کے بارے میں لکھا ہے۔
دوسری میں ،پاکستان برطانیہ اور امریکہ کے آیئن اور ان کے ریاستی ڈھانچے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

مزکورہ کتاب کی دونوں جلدیں اگر اردو بازار لاہور میں علمی کتب حانہ والوں سے لیں تو 135 روپے کی ملے گی ۔اگر باہر فت پاتھ سے تو اسی روپے کی ;)
 

رند

محفلین
عمر بھائی بڑی مہربانی جناب میں صبح ضرور اس کو چیک کرون گا آپ کا بے حد شکر اجرکم من اللہ
 

زونی

محفلین
جی بالکل سرور احمد خان کی اردو بک بھی آسانی سے مل جاتی ہیں لیکن ان کی بک کی عبارت خاصی مشکل اردو میں ہوتی ھے میں نے بھی بی اے میں خریدی تھی اور پھر چینج کر کے دوسرے رائٹر کی خرید لی ،احمد شفیع چوہدری اور فاروق ملک کی کتابیں بھی بہتر ہیں۔
 
Top