ٹیسلا آئن سٹائن کا مخالف کیوں تھا؟

محمداحمد

لائبریرین
کہ کشش ثقل باطل ہے جیسے کہ ہر چیز کے پراسرار ہونے کی توجیح آسیب بیان کی ہی جا سکتی ہے۔ ایسے ہی سائنس کی تحاریر اور کتابوں پر بوجہ بدنیتی کشش ثقل کا آسیب سوار کر دیا گیا ہے۔ جیسے آسیب سے صلاحیت پر حماقت و جنون غالب آ جاتا ہے ایسے ہی کشش ثقل نے سائنس کے حسین شجر کی کر دی ہے۔

تو کیا اگر سائنسدان کشش ثقل کا آسیب نہ گھڑتے تو جو آج صبح ہماری چائے گری وہ ہوا میں ہی معلق رہتی؟ :eek:
 
سید رافع

محفلین
کیا مسلمہ حقائق کا انکار کرنے والے اس زمرے میں آتے ہیں؟

حق بہت بلند شئے ہے۔ اس تک سچ کو رسائی ہے۔ دجل سے راستہ تنگ ہو جاتا ہے۔ ہمیں ٹیسلا جیسے لوگوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے تاکہ موجودہ سائنس پر چھائے حماقت کے بادل چھٹ سکیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
اسٹین فورڈ یورنیورسٹی کے اس ربط پر ملاحظہ کیجیے کہ آئن سٹائن نے کشش ثقل کی وجہ وقت اور خلاء کا مڑ جانا بتایا۔

spacetime which is responsible for gravity as its curvature

جبکہ مذکورہ مضمون میں ٹیسلا آئن سٹائن کے اس نظریے کی نفی کے لیے کہتا ہے کہ:

I hold that space cannot be curved

تو ٹیسلا کے نفی کرنے سے نفی ہو گئی کیا؟ ثبوت کہاں ہے؟
 
محمد سعد

محفلین
ہمیں ٹیسلا جیسے لوگوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے تاکہ موجودہ سائنس پر چھائے حماقت کے بادل چھٹ سکیں۔
ٹیسلا کو سامنے لانے کی ضرورت کیوں ہے؟ اگر اعلیٰ حضرت کشش ثقل کے بارے میں اتنا کچھ جانتے ہیں تو ان کو اپنی بات ثابت کرنے کے لیے ٹیسلا کی نہیں، چند تجربات کی ضرورت ہے جس کو کوئی بھی دہرا کر دیکھ سکے کہ واقعی یہ صاحب درست فرما رہے ہیں۔
یہی اصول ٹیسلا پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سپیس کا کرو ہونا (یا بھینچا جانا یا پھیلایا جانا ) آئئنسٹائن کی اس تصوراتی کوشش کا ایک ماڈل ہے جو اس نے تجاذُب (مادّے کی ثقلی خصوصیت) کی نوعیت اور اس کی خصوصیات کے مختلف پہلؤوں کی وضاحت کے لیے خود وضع کیا ۔
میرے خیال میں تو یہ ایک (دلچسپ) اچھی کوشش ہے۔ اس سے تصور واضح ہی ہوتا ہے ۔ البتہ یہ ضروری نہیں کہ اس سے بہتر ماڈل لایا جانا ممکن ہی نہیں اور یہ حرف آخر ہی ہو گیا ۔ اس سے بہتر ماڈل بھی آئیں گے کبھی ۔
(یہ میری اپنی سائنس ہے :) )
 
سید رافع

محفلین
مطلب علمی تحریر کے لیے جھوٹ جھوٹ ہے اور سیاسی تحریر کے لیے جھوٹ جھوٹ نہیں ہے؟ یعنی فرض کریں آئن سٹائن نے علمی تحریر کے لیے جھوٹ بولا تو بد دیانتی کی، اور "اعلیٰ حضرت" نے سیاسی تحریر کے لیے جھوٹ بولا تو ثواب کمایا؟

اصل شئے نیت ہے۔ نیت ایک علم کا نام ہے۔ یہ سیکھنے کی چیز ہے۔ اس کے سیکھنے سے صاف پتہ چل جاتا ہے کہ کون جھوٹی تحاریر لکھ رہا ہے اور کون حکمت بھری باتیں کر رہا ہے۔ اب علم نیت سیکھ لیا تو صاف پتہ چل جائے گا کہ کون جھوٹا ہے اور کون حکیم ہے۔ چاہے کسی شعبے سے ہو۔ جھوٹے کی تحریروں کو شہرت ملنے سے حق دبتا ہے لوگ پسماندہ ہوتے ہیں سکون و چین غارت ہوتا ہے۔
 
سید رافع

محفلین
تو ٹیسلا کے نفی کرنے سے نفی ہو گئی کیا؟ ثبوت کہاں ہے؟

جی یہی اگلا مرحلہ ہے اس مضمون کا کہ ان ایکوپشنز کے سقم کو کھول کر رکھ دیا جائے جو آئن سٹائن نے بیان کیں اور ساتھ ہی کی ٹیسلا کی فراہم کردہ ایتھر اور ثقل کی ایکویشنز کی سادگی اور صلاحیت کو واضح کیا جائے۔ اگلی قسطوں کا انتظار فرمائیے۔ فی الحال پہلے آئن سٹائن اور ٹیسلا کا موازنہ کرنا مقصود ہے کہ ایک بدنیت اور دوسرا صاف نیت تھا۔
 
سید رافع

محفلین
منتظمین کو چاہئے کہ اس تحریر کو افسانوں والے زمرے میں ڈال دیں تاکہ کوئی سنجیدہ سائنس کا طالبعلم اس دجل سے گمراہ نہ ہو جائے۔

آپ بے فکر رہیں ابتدائی اقساط کے بعد مساوات یا ایکویشنز کو سہل طریقے سے سمجھا دیا جائے گا۔ حساب جھوٹ نہیں بولتا!
 
محمد سعد

محفلین
جی یہی اگلا مرحلہ ہے اس مضمون کا کہ ان ایکوپشنز کے سقم کو کھول کر رکھ دیا جائے جو آئن سٹائن نے بیان کیں اور ساتھ ہی کی ٹیسلا کی فراہم کردہ ایتھر اور ثقل کی ایکویشنز کی سادگی اور صلاحیت کو واضح کیا جائے۔ اگلی قسطوں کا انتظار فرمائیے۔ فی الحال پہلے آئن سٹائن اور ٹیسلا کا موازنہ کرنا مقصود ہے کہ ایک بدنیت اور دوسرا صاف نیت تھا۔
یعنی کہ ایسا سرے سے ممکن ہی نہیں ہے کہ دونوں ہی صاف نیت تھے لیکن ایک اس کے باوجود غلط نتیجے پر پہنچا؟
اگر یہاں آپ کو کسی نے غلط ثابت کر دیا تو کیا اس کا مطلب یہ لیا جا سکتا ہے کہ آپ اور آپ کے اعلیٰ حضرت دونوں بدنیت تھے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
اصل شئے نیت ہے۔ نیت ایک علم کا نام ہے۔ یہ سیکھنے کی چیز ہے۔ اس کے سیکھنے سے صاف پتہ چل جاتا ہے کہ کون جھوٹی تحاریر لکھ رہا ہے اور کون حکمت بھری باتیں کر رہا ہے۔ اب علم نیت سیکھ لیا تو صاف پتہ چل جائے گا کہ کون جھوٹا ہے اور کون حکیم ہے۔ چاہے کسی شعبے سے ہو۔ جھوٹے کی تحریروں کو شہرت ملنے سے حق دبتا ہے لوگ پسماندہ ہوتے ہیں سکون و چین غارت ہوتا ہے۔
اچھا واقعی؟ قرآن و حدیث تو یہ کہتے ہیں کہ نیتوں کا حال صرف اللہ جانتا ہے!
 
سید رافع

محفلین
یعنی کہ ایسا سرے سے ممکن ہی نہیں ہے کہ دونوں ہی صاف نیت تھے لیکن ایک اس کے باوجود غلط نتیجے پر پہنچا؟
اگر یہاں آپ کو کسی نے غلط ثابت کر دیا تو کیا اس کا مطلب یہ لیا جا سکتا ہے کہ آپ اور آپ کے اعلیٰ حضرت دونوں بدنیت تھے؟

کسی اہل دل کی صحبت اختیار کریں۔
 
Top