ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو بڑے عالمی اعزاز ”چیمپئن فارنیچر“ قراردیدیا

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف،ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو بڑے عالمی اعزاز ”چیمپئن فارنیچر“ قراردیدیا

Sep 26, 2020

news-1601105485-8219.jpg

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف کرتے ہوئے عالمی ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو بڑے عالمی اعزاز ”چیمپئن فار نیچر“قراردیدیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پاکستان کو چیمپئن فار نیچر کا اعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا،چیمپئن آف نیچر کا اعزاز لینے کیلئے ورلڈ اکنامک فورم نے معاون خصوصی ماحولیات کو مراسلہ جاری کردیا،ورلڈ اکنامک فورم نے ملک امین اسلم کو چیمپئن فار نیچر کا اعزاز وصول کرنے کی دعوت دیدی،ملک امین اسلم ورلڈ اکنامک فورم سے پاکستان کو ملنے والا عالمی اعزاز وصول کریں گے ۔

پاکستان کو عالمی اعزاز کورونا وبا کے دوران ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا،بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس بنانے، پلاسٹ بیگز پر پابندی بھی عالمی اعزاز کا باعث بنی ۔معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہاہے کہ کلین گرین پاکستان اور وزیرعظم کی پالیسیوں کی بدولت بھی عالمی اعزاز ملا ،پاکستان کے اصل چیمپئن فار نیچر وزیراعظم عمران خان ہیں ،وزیراعظم کے ماحول دوست وژن نے دنیا بھر میں موسمیاتی خطرات کم کردیئے ۔
5-A2-D364-C-0-C09-423-A-B7-CA-63-C18-FE13654.jpg

الف نظامی
 

الف نظامی

لائبریرین
زبردست۔
بہت اعلیٰ
پوری قوم کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تا کہ پاکستان کو سبز ہلالی پرچم کی طرح سر سبز و شاداب کیا جا سکے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
واہ بھئی، یہ کپتان کا کمال ہے۔ کیا صِرف پاکستان کو مِلا ہے یہ اعزاز؟
شئیر کردہ خط کے مطابق پاکستان کو چمپئن فار نیچر کمیونٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور ماحول دوست اقدامات کو سراہا گیا ہے اور پاکستان کے بیانیہ کو جاننے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے اور ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ ایک اچھی بات ہے اور ساری دنیا کو ماحول کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے کیوں کہ ہم دنیا کے ماحول کو ترقی اور پروڈکشن کے نام انتہائی زیادہ نقصان پہنچا چکے ہیں اب ہمیں ہر کام پائیدار ترقی کو سامنے رکھتے ہوئے کرنا ہوگا ۔
 

جاسمن

لائبریرین
یہ ایک اچھی بات ہے اور ساری دنیا کو ماحول کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے کیوں کہ ہم دنیا کے ماحول کو ترقی اور پروڈکشن کے نام انتہائی زیادہ نقصان پہنچا چکے ہیں اب ہمیں ہر کام پائیدار ترقی کو سامنے رکھتے ہوئے کرنا ہوگا ۔

واقعی ماحول کی بہتری کے لیے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پہ سنجیدہ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے
 
Top