آئیے شطرنج کھیلیں

ایلو؟

بہت عرصہ ہوا باقاعدگی سے کھیلے

نہیں ایلو کے لئے ایک مرتبہ کسی fide ٹورنامنٹ میں کھیلنا ہوگا۔ پھر یہ کاؤنٹ ہوتی رہے گی۔
یہ چیس کی سب سے مشہور ویب سائٹ چیس ڈاٹ کام کی ریٹنگ ہے۔ آج تو 900 پر بھی ایک دفعہ پہنچا تھا۔۔
 

بابا-جی

محفلین
انتظار فرمائیے، ابھی بڑھاپے کا ایک عدد فتویٰ آپ پر بھی جاری ہونے کو ہے۔
بھائی صاحب ہم تو پہلے ہی سٹھیاچکے، حکومتی دستاویزات میں سینیئر سیٹیزن بن چکے، اب بڑھاپا
بُڑھاپے کو سو فیل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھگانے کے لیے پچاسی برس کے جوانوں کی صُحبت اختیار کریں۔
انکل ابھی تو ہم آٹھ سے اسی سال تک کے بچوں کے گروہ میں شامل ہیں۔ انہی کے لیے نظمیں لکھتے ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
مفتیان محفل ذرا ادھر بھی نظر کرم فرمائیں۔ :)
عبید انصاری صاحب
سید عمران صاحب

۱) مولانا اسماعیل ریحان صاحب نے ۳ جلدوں پر مشتمل کتاب ’’تاریخ امت مسلمہ‘‘ لکھی ہے۔۔۔
اس کی ایک خوبی یہ ہے کہ نہ صرف صحیح اسناد والی روایات نقل کی ہیں بلکہ تاریخ کے حوالے سے عوام میں جو باتیں مشہور ہیں ان کے صحیح یا غلط ہونے پر بھی تفصیلی بحث کی ہے۔۔۔

۲) یزید جتنا بھی ملعون ہو یہ ایسا موقع نہ تھا کہ اسے کسی اور کام میں مشغول ہونے دیتا۔۔۔
جس وقت ساری امت گھروں گلی بازاروں میں نوحہ کناں تھی، خون کے آنسو رو رہی تھی کیسے ممکن تھا کہ یزید کسی اور کام کی طرف متوجہ ہوسکتا تھا!!!
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
قبلہ میں آپ کی صحیح عمر تو جانتا لیکن قیاس ہے پچاس کہ لگ بھگ ہوگی، میری اپنی بھی اتنی ہی ہے اور بابے نہ سہی ماڈرن طور پر "انکل" کہہ لیتے ہیں۔ میں نے بھی دیسی ہی سیکھی تھی بہت عرصہ قبل لیکن پھر اس طریقے کو چھوڑ دیا، اب کوئی نہیں کھیلتا دیسی۔ اور چونکہ اب شطرنج آمنے سامنے بیٹھ کر کھیلنے کی بجائے کمپیوٹر سے یا آن لائن مخالف سے کھیلی جاتی ہے سو اسٹینڈرڈ یعنی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ پر ہی کھیلی جاتی ہے۔
محمد وارث بھائی ۔ ذرا تصحیح کیجیئے گا کہ مجھے انٹرنیشنل والا شطرنج اچھی طرح نہیں آتا اور اب تو شطرنج کسی سے کھیلے بھی کوئی تیس برس یا شاید زیادہ ہی ہو گئے ہیں ۔
جہاں تک میرا علم ہے دیسی اور انٹرنیشنل میں بس شروع کی کچھ چالوں میں فرق ہوتا ہے تھوڑا کھیل آگے بڑھ جائے تو کوئی فرق نہیں رہتا۔ مثلاً شاہ کا قلعہ بناتے وقت رخ کو ایک ہی چال میں باہر نکال لینا اور پیادوں کا پہلی چال ڈبل دو خانوں کی چلنا ۔
ویسے کیا دونوں میں جتنے فرق ہیں ان کو آسانی سے جمع کیا جاسکتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس پر ایک دھاگا بنے ۔ یا تمام فرق ایک جگہ مجتمع ہو جائیں ۔ عین ممکن ہو کہ ہم سب کے پرانے انداز میں کچھ معمولی فرق بھی ہو ۔
 
آخری تدوین:
Top