میرے نبی ہیں آقا میں ہوں غلام ان کا----برائے اصلاح

الف عین
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمد خلیل الرحمٰن
-----------
میرے نبی ہیں آقا میں ہوں غلام ان کا
دنیا میں سب سے بڑھ کر دل میں مقام ان کا
------------
راہِ خدا سے کوئی ہرگز بھٹک نہ جائے
رستہ دکھا رہا ہے سب کو کلام ان کا
------------
ہوتا ہے ذکر ان کا دنیا میں سب سے بڑھ کر
عرفیٰ کیا ہے رب نے دنیا میں نام ان کا
-------------
سادہ سی جو کی روٹی ، پانی کا اک پیالہ
کتنا ہی مختصر تھا دیکھو طعام ان کا
----------
ایمان جو بھی لائے اللہ کے بعد ان پر
ہوتا ہے فرض اس پر سب احترام ان کا
----------
سب ہیں نظام باطل کوئی نہ چل سکے گا
اک دن جہاں پہ نافذ ہو گا نظام ان کا
---------------
جتنے نبی بھی آئے سب کا مقام اونچا
-------
جتنے نبی بھی آئے سارے ہی تھے مقدّس
رب کے حبیب آقا ، یہ ہے مقام ان کا
-------------------
جتنا بھی کر سکو یہ ، ارشد ہے کام تیرا
دنیا میں ہر کسی تک پہنچے پیام ان کا
------------
 
آخری تدوین:
سادہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کتنا تھا مختصر بس دیکھو طعام انکا

ایمان جو بھی لائے اللہ کے بعد ان پر
ہوتا ہے فرض اس پر سب احترام انکا

میں سمجھا نہیں کہ سب احترام سے کیا کہا گیا ہے

اس طرح شاید کچھ بہتر ہو

بعد از خدا وہی ہیں واجب ہے مومنوں پر
ہر حال میں محبت اور احترام ان کا

جتنے نبی بھی آئے ہیں سب کے سب مقدس
پر سارے انبیا میں اعلی مقام انکا

رب کے حبیب ہیں وہ یہ ہے مقام ان کا
محبوب رب ہیں آقا یہ ہے مقام ان

مقطع

کر سکو کی ساتھ تیرا لے آئے
اس طرح کی غلطی کئی بار ہو چکی ہے

جتنا بھی کر سکو تم ارشد یہ کام کرنا
 
الف عین
تصحیح شدہ اشعار
---------عظیم بھائی کے اشعار بہت اچھے ہیں ، میں نے کچھ متبادل پیش کئے ہیں
ایمان جو بھی لائے اللہ کے بعد ان پر
ہوتا ہے فرض اس پر سب احترام ان کا
--------عظیم
ہستی بزرگ تر ہے اللہ کے بعد ان کی
مومن یہ فرض جانے ہے احترام ان کا
-----------ارشد
جتنے نبی بھی آئے ہیں سب کے سب مقدس
پر سارے انبیا میں اعلی مقام انکا
--------عظیم
سب مقتدی بنے تھے جتنے نبی بھی آئے
آقا امام ٹھہرے ، یہ ہے مقام ان کا
----------ارشد
جتنا بھی کر سکو تم ارشد یہ کام کرنا
دنیا میں ہر کسی تک پہنچے ہیام ان کا
-----------
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مطلع ٹھیک ہے، لیکن دوسرے مصرعے میں کہیں 'ہے' آتا تو بہتر تھا
راہِ خدا سے کوئی ہرگز بھٹک نہ جائے
رستہ دکھا رہا ہے سب کو کلام ان کا
------------ درست تو ہے لیکن 'کلام' سے لوگ کچھ اور معنی بھی. لے سکتے ہیں، قرآن پاک یا شاعری!

ہوتا ہے ذکر ان کا دنیا میں سب سے بڑھ کر
عرفیٰ کیا ہے رب نے دنیا میں نام ان کا
------------- عرفی؟ شاید آپ 'ارفع' کہنا چاہ رہے تھے شعر درست ہے

سادہ سی جو کی روٹی ، پانی کا اک پیالہ
کتنا ہی مختصر تھا دیکھو طعام ان کا
---------- عظیم کا مشورہ درست ہے

ایمان جو بھی لائے اللہ کے بعد ان پر
ہوتا ہے فرض اس پر سب احترام ان کا
---------- قابل اعتراض 'سب' ہے، اسی لئے عظیم نے بدلا تھا۔ مراسلہ ٥ کے اشعار بھی درست نہیں، ڈاکٹر عظیم کی صلاح ہی بہتر ہے

سب ہیں نظام باطل کوئی نہ چل سکے گا
اک دن جہاں پہ نافذ ہو گا نظام ان کا
--------------- ٹھیک

جتنے نبی بھی آئے سب کا مقام اونچا
-------
جتنے نبی بھی آئے سارے ہی تھے مقدّس
رب کے حبیب آقا ، یہ ہے مقام ان کا
------------------- یہ اور مراسلہ ٥ کے اشعار، کوئی بھی مجھے درست نہیں لگا۔ ڈاکٹر عظیم کا
جتنے نبی بھی آئے ہیں سب کے سب مقدس
پر سارے انبیا میں اعلی مقام انکا
میں بھی 'پر' اور 'ہے' کی غیر موجودگی اچھی نہیں
جتنے نبی بھی آئے، پاکیزہ سب تھے، لیکن
ہے سارے انبیاء میں اعلیٰ مقام ان کا
بہتر ہو گا

جتنا بھی کر سکو یہ ، ارشد ہے کام تیرا
دنیا میں ہر کسی تک پہنچے پیام ان کا
------------ ارشد یہ کام کرنا... کے ساتھ درست جیسا کہ مشورہ دیا جا چکا ہے
 
Top