فوڈ ٹرک

محمدصابر

محفلین
یہ کبھی ہم سے بنی نہیں کوشش کرتے ہیں۔
اس سارے سلسلے میں مجھے آخر پر یہ سب کھانے کا کام سونپا گیا۔ جو میں خوش اسلوبی سے سر انجام دیتا ہوں۔ اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ بہت مزے کی بنی تھی۔ بس ایک دفعہ بیٹر(batter) تیار کرنے کے بعد اسے رکھنا نہیں بلکہ ساتھ ہی جلیبیاں بنا لینی ہیں۔ اور دوسری ہدایت بھی ویڈیو میں موجود ہے ۔ اور ایک درخواست یہ کہ بنانے کے بعد اپنے تجربات کا نچوڑ بھی ادھر پیش کیجئے گا۔
 
سیما علی

لائبریرین

جَزَاکَ اللَّهُ خَيْرًا
ان شاء اللّہ ضرور کوشش کروں گی اور آپ کو صابر میاں اپنی جلیبیاں ضرور بتاؤں گی کیسی بنیں۔ بہت مہربانی آپ نے اتنے خلوص سے مجھے سکھایا ۔
جیتے رہیے۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ ہے تو میرا پسندیدہ ہے لیکن مٹھاس کے معاملے میں بہت ہیوی ہے اس لیے بہت کم بناتا ہوں۔
 
کرونا نازل ہوا تو دفتر گھر پر شفٹ کرنا پڑا۔ بہت شروع میں ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ لمبا چلے گا۔ اس لئے پہلے ہفتے میں ہی تعلیمی سرگرمیوں کو مائیکروسافٹ ٹیمز پر شفٹ کیا اور اس وقت سے جولائی کے آخر تک سولہ سولہ گھنٹے ہی کام کیا۔ دوسری طرف کچھ آمدن میں کمی ہوئی تو سوچا کہ ہم پانچوں گھر پر ہیں تو ایک ککنگ چینل شروع کرتے ہیں تا کہ کچھ آمدن میں اضافہ ہو۔ شروع میں عکس بندی، تدوین اور ان کو نشر کرنے کا سب کام خود ہی کر رہا تھا لیکن اب یہ سارے کام بیٹیوں نے سنبھال لیے ہیں لیکن کچھ ہی عرصے میں اندازہ ہو گیا کہ چینل کھولنے کا خیال ہر دسویں شہری کو آیا ہے اور چینلز کھمبیوں کی طرح اگ آئے ہیں۔ بہرحال ابھی تک ہمت نہیں ہاری ہے لیکن گوگل نے قوانین بہت سخت کر دیئے ہوئے ہیں۔ اس لڑی کا بنیادی مقصد ایک ہی ہے کہ تھوڑا ویونگ ٹائم بڑھ جائے۔ ثانوی مقاصد میں اپنی اصلاح ، کھانوں کی تراکیب کی فراہمی کے ساتھ آپ کی تفریح بھی ہے۔ کوشش یہی ہے کہ سپیمنگ نہ ہو اس لئے سب تراکیب اسی لڑی میں پوسٹ کرنے کا ارادہ ہے۔ اگر کوئی ترکیب اچھی لگے تو باقی بھی دیکھیں۔ اور اچھی نہیں لگی تو اصلاح فرما دیں کہ کس طرح اس کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

شروع شروع میں وقت لگتا ہے ہرکام میں لگے رہیں گے تو ایک نہ ایک دن کامیابی بھی مل ہی جائے گی
 
Top