کھیلوں کی خبریں

محمد وارث

لائبریرین
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں زبردست کامیابی کے بعد، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ واقعی اس وقت نیوزی لینڈ ٹیم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔

136455200_10157834557927555_6674581594365589102_n.png
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں زبردست کامیابی کے بعد، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ واقعی اس وقت نیوزی لینڈ ٹیم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔

واقعی! بہت اچھی ٹیم ہے اور بہت عمدہ کھلاڑی ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
افغانستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ بھی کل دو دن کے اندر ختم ہو گیا۔ زمبابوے پہلی بار کوئی انٹرنیشنل میچ دس وکٹوں سے جیتی ہے!

156076655_10157982140487555_2749080368533443990_o.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان 80ء کی دہائی والا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ چوتھے دن کا پہلا سیشن بھی ختم ہو چکا ہے اور ابھی تک میچ میں صرف 10 وکٹیں گری ہیں اور قریب 900 رنز بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 541 پر اننگز ڈیکلیئر کی تو جواب میں سری لنکا 3 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنا چکا ہے!
 
بہت خوب!

ٹیسٹ میچ کو ٹیسٹ میچ سمجھ کر کھیلا جا رہا ہے۔ :)
 
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان 80ء کی دہائی والا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ چوتھے دن کا پہلا سیشن بھی ختم ہو چکا ہے اور ابھی تک میچ میں صرف 10 وکٹیں گری ہیں اور قریب 900 رنز بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 541 پر اننگز ڈیکلیئر کی تو جواب میں سری لنکا 3 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنا چکا ہے!
سری لنکا سکور 512 ہو چکا ہے اور ابھی تک 3 ہی آؤٹ ہیں۔
آج کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا
 
آئی سی سی نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے لئے گروپس کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے مطابق ایک پاکستان بمقابلہ انڈیا مقابلہ تو دیکھنے کو ملے گا ہی۔۔
ٹورنامنٹ عمان اور امارات میں کھیلا جائے گا۔
Screenshot-2021-07-16-16-40-08-433-com-android-chrome.jpg
 
یہ بگ بیش کا سکرپٹ رائٹر روز کوئی نیا تماشا لے کر آجاتا ہے سوشل میڈیا پر۔۔ یہ آؤٹ اس لئے نہیں دیا گیا کہ بازو آگے نکل گیا تھا۔۔

وجی

لائبریرین
آسڑیلیا اور انگلینڈ کے دو دو، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور انڈیا کا ایک ایک باؤلر لیکن افسوس اس کلب میں کوئی پاکستانی باؤلر نہیں ہے اور مستقبل قریب میں ایسا کوئی باؤلر نظر بھی نہیں آ رہا۔
جس طرح ہر دو سال بعد ٹی20 ورلڈ کپ کروایا جارہا ہے اب شاید ہی کسی ٹیم کا کوئی بولر 500 وکٹ کلب میں شامل ہو۔
 
Top