تعارف سماعتوں اور بصارتوں کو مان ہارونی کی جانب سے آداب

مان ہارونی

محفلین
میں مان ہارونی گورڈن کالج راولپنڈی میں زیر تعلیم ہوں اور ادب کا دلدادہ ہوں۔خرم شہزاد خرم (خرم ابن شبیر)صاحب نے مجھے اردو محفل میں آنے کا مشورہ دیا۔میں یہ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں کہ سوشل میڈیا پر ایسی ویب سائٹس خام خام ہی نظر آتی ہیں۔امید ہے یہاں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین

مان ہارونی صاحب اردو محفل اردو محفل میں خوش آمدید۔

گورڈن کالج میں زیر تعلیم ہیں تو رہائش بھی راولپنڈی شہر میں ہی ہو گی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ کا یہ اصلی نام ہے یا قلمی ؟ ایسا محسوس ہوا رہا ہے کہ جیسے آپ کا نام مان ہارونی نہیں بلکہ ہارون مانی ہو گا ۔ :bashful:
خیر اردو محفل میں آپ کو بہت خوش آمدید ۔
 
عاطف بھائی آپ درست سمجھے مان ہارونی میرا اصلی نام نہیں ہے۔
 
Top