اور کائنات ڈوب گئی

عرفان سعید

محفلین
زمین و آسمان، سورج و چاند، ستارے اور سیارے، کہکشاں اور ملائکہ سب صفحہ ہستی سے یکسر غائب ہوگئے۔۔۔ پوری کائنات میں آدم بچا تھا نہ آدم زاد۔۔۔ جن و انس ، ملائکہ و فرش سب نیست و نابود ہوچکے تھے
ایک طالب علمانہ سوال ہے
اسرافیل تو قیامت کا صور پھونکنے پر مامور ہیں، لیکن کیا قیامت کے وقت ملائکہ بھی ختم کر دئیے جائیں گے؟
 

عرفان سعید

محفلین
روایات میں تو یہی پڑھا ہے۔۔۔
کتبت الموت علی من کان تحت عرشی!!!
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
وَّيَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ
سوارۃ الرحمن کی مندرجہ بالا آیات بھی اسی جانب اشارہ کر رہی ہیں۔
 

م حمزہ

محفلین
اس حدیث کے بارے میں یہاں پر دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر تلاش کرنے سے کئی سارے تفاسیر اس ضمن میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
وَّيَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ
سوارۃ الرحمن کی مندرجہ بالا آیات بھی اسی جانب اشارہ کر رہی ہیں۔
میرے خیال سے قرآن کی آیت " کل شئ ھالک الا وجہہ لہ الحکم و الیہ ترجعون " اس پر دلالت کرتی ہے کہ اللہ کے سوا سب کو فنا ہونا ہے۔
متعدد آیات و احادیث ہیں اس بارے میں!!!
 

سیما علی

لائبریرین
چرچلِ ثانی
ہم ایسے ہی تو نہیں کہتے جناب ۔۔کمال بے حد کمال ۔ابھی تو پہلی بار پڑھی ہے ۔ماشاءاللّہ۔
القرآن
الواقعه، 56 : 1 - 6)
(یاد رکھو) جب قیامت واقع ہو جائے گیo تب اُسے جھوٹ سمجھنے کی گنجائش کسی کے لئے نہ ہو گیo کسی کو پست اور کسی کو بلند کرنے والیo جب زمین کپکپا کر لرزنے لگے گیo اور پہاڑ ٹوٹ پھوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جائیں گےo پھر (مکمل طور پر) غبار بن کر اُڑنے لگیں گے۔
القارعة، 101 : 1 - 5)
(زمین و آسمان کی ساری کائنات کو) کھڑکھڑا دینے والا شدید جھٹکا اور کڑکo وہ (ہر شے) کو کھڑکھڑا دینے والا شدید جھٹکا اور کڑک کیا ہے؟
اور اختتام بہت اعلیٰ ،جیتے رہیے ،بہت ساری دعائیں۔دوبارہ پڑھوں گی الگ سے اپنے پاس محفوظ کرلی ہے یہ پھر دوبارہ گی پڑھوں گی ،بھلا ہماری ناقص عقل ایک مرتبہ میں نہیں سمجھ سکتی آپ کی تحریر۔ماشاءاللّہ۔
 
آخری تدوین:
Top