آپ کا پسندیدہ شخص

جاسمن

لائبریرین
ہمیں مختلف لوگوں کی شخصیت میں کچھ پہلو زیادہ اچھے لگتے ہیں۔ صداقت کلینک کے ڈاکٹر صداقت علی کی شخصیت مجھے اس لیے پسند ہے کہ وہ بہت "پرسکون" ہیں۔ شاید میرے ذہن درست لفظ نہیں آرہا۔
میں نے کئی مذہبی شخصیات میں بھی اتنا سکون نہیں دیکھا جتنا ان میں ہے۔ متحمل، بہترین سامع، بہترین بات کرنے والے۔۔۔ لیکن سب سے زیادہ یہی بات کہ ان کے چہرے پہ بے حد اطمینان کی کیفیت نظر آتی ہے۔
میں نے ان کے بہت سے سیمینارز میں بھی شرکت کی ہے اور بالمشافہ بات چیت کا بھی موقع ملا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
میں اس تضاد تک نہیں پہنچ پائی۔ ہو سکتا ہے واقعی تضاد ہو ۔
میرے خیال میں انسان کا پسندیدہ شخص اس کے ذہنی یا دلی رجحان کے مطابق ہوتا ہے یعنی پہلی ترجیح اپنی ذات ہی ہوتی ہے جس کے زیر اثر وہ کسی کو پسند کرتا ہے۔
اگر پہلی ترجیح اپنی ذات ہے تو پھر اپنی ذات کو سب سے مقدم رکھنا چاہیئے ۔ کیوں علامہ اقبال ، قائدَ اعظم ، آئن اسٹائن ، نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مطلب یہ کہ پہلے کوئی خیال یا آئیڈل ذہن میں ہوتا ہے ۔ پھر اپنی ذات کو پروان چڑھایا جاتا ہے ۔ اپنی ذات بغیر کسی کا تاثر لیئے پروان نہیں چڑھتی۔ کم از کم میں نے تو ایسے ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہمیں مختلف لوگوں کی شخصیت میں کچھ پہلو زیادہ اچھے لگتے ہیں۔ صداقت کلینک کے ڈاکٹر صداقت علی کی شخصیت مجھے اس لیے پسند ہے کہ وہ بہت "پرسکون" ہیں۔ شاید میرے ذہن درست لفظ نہیں آرہا۔
میں نے کئی مذہبی شخصیات میں بھی اتنا سکون نہیں دیکھا جتنا ان میں ہے۔ متحمل، بہترین سامع، بہترین بات کرنے والے۔۔۔ لیکن سب سے زیادہ یہی بات کہ ان کے چہرے پہ بے حد اطمینان کی کیفیت نظر آتی ہے۔
میں نے ان کے بہت سے سیمینارز میں بھی شرکت کی ہے اور بالمشافہ بات چیت کا بھی موقع ملا ہے۔
باکل درست کہا آپُنے زندگی میں بہت کم لوگ ہماری زندگی میں ایسے آتے ہیں۔جنکے چہروں پر انتہا کا سکون و اطمینان ہوتا ہے ۔اللّہ اِن لوگوں کو سلامت رکھے جو اپنے وجود سے لوگوں کو آسانیاں بانٹتےہین۔۔۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
اگر پہلی ترجیح اپنی ذات ہے تو پھر اپنی ذات کو سب سے مقدم رکھنا چاہیئے ۔ کیوں علامہ اقبال ، قائدَ اعظم ، آئن اسٹائن ، نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مطلب یہ کہ پہلے کوئی خیال یا آئیڈل ذہن میں ہوتا ہے ۔ پھر اپنی ذات کو پروان چڑھایا جاتا ہے ۔ اپنی ذات بغیر کسی کا تاثر لیئے پروان نہیں چڑھتی۔ کم از کم میں نے تو ایسے ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ۔
غیر متفق!
 
آپ کا مطلب ہے کہ ہمارے اذہان میں کسی دوسری شخصیت کا تاثر ہوتا ہے اور اس کے اثرات ہماری شخصیت پہ پڑتے ہیں لیکن ہم یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ ہمیں ہم ہی سب سے زیادہ پسند ہیں۔
؟؟
 
جوخود کچھ نہیں ہوتے وہی ،یہی کہتے پائے جاتے ہیں ۔ جو کچھ ہوتے ہیں ان کے بارے میں لوگ کہتے ہیں ۔ :)
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
دلیلِ محبت سے کام چلا لیجیے:)

اقبال رومی سے، اپنے والدین سے، رومی شمس سے متاثر. اگر رومی کو شمس اور شمس کو رومی سے الگ کردیں تو مکمل سچ نہیں ملے گا ... اقبال کے والد کا کردار شخصیت سازی میں اہم رہا ہے اور اقبال رومی سے متاثر بعد میں ہوئے

میں ایک ہوں، دوسری مثال نہیں کوئی. اللہ نے اصناف بنائی، سب مختلف ہیں اور اسی وجہ نور جیسا کوئی نہیں، اسی وجہ سے ظفری بھیا جیسا کوئ نہیں، اسی وجہ سے جاسمن بجو جیسا کوئی نہیں ہے:) ایک ہوتے تو اس کی کاریگری پر حرف آتا

تیسرا ذات سے محبت فطری ہے، بچہ دین فطرت پر پیدا کیا ہے اس لیے دین فطری کیمطابق وہ مومن ہے گرچہ اس کے ماں باپ اس کے افکار بدل دیں. یہ ذات سے محبت ودیعت کردہ ہے اور جو نہیں کرتا وہ خود کو کیا فائدہ دے گا. مجھے میں نہیں، میری ذات چلا رہی ہے، میری ذات خدائے واحد کی وہ انرجی ہے جو بجھ جائے تو دل پر قفل لگ سکتا ہے تو کیوں نہ محبت کی جائے اس سے

میرا مراسلہ پڑھیے لکھا ہے" ماں "سے متاثر بھی ہوں اور محبت بھی ہے. پھر رسول محتشم کی محبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس دل میں نہ ہوگی؟ یہ تو چھاپ ہے! بس موہے نینا نہ لاگے رے
 
میں نے اس سے کون سی مختلف بات کہی ہے ۔
میں ایک ہوں، دوسری مثال نہیں کوئی. اللہ نے اصناف بنائی، سب مختلف ہیں اور اسی وجہ نور جیسا کوئی نہیں، اسی وجہ سے ظفری بھیا جیسا کوئ نہیں، اسی وجہ سے جاسمن بجو جیسا کوئی نہیں ہے:) ایک ہوتے تو اس کی کاریگری پر حرف آتا
اور یہ بات اس بات سے بلکل مختلف ہے ۔ جس پر آپ پر غیر متفق ہوئیں ۔ یہ تو بلکل ایک الگ بات ہے ۔ لگتا ہے پھر سب کچھ بے ربط ہوگیا ہے ۔ :thinking:
 
آخری تدوین:
Top