شہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

پتہ نہیں یک دم سے کیا ہوا کہ اب اچانک ہی ہم لوگ
بہت ہی زیادہ سُنی اور بہت ہی زیادہ شعیہ ہو گئے۔

اس بار محرم کے دوران قطعی ایسا کچھ نیا نہیں ہوا جو ہمیشہ سے نہ ہوتا آیا ہو۔
پر اس بار اچانک ہی کوئی سویا ہوا جاگ اٹھا ہو جیسے۔

ہمیشہ سے ہوتی ہرزہ سرائی کے اقتباسات گویا اچانک اور اتفاقاً ہی میڈیا میں آ گئے۔

آٹا ختم ہونے کے بعد چار چار دن تک ماں یا بیوی کے طعنے سن سن کر آٹا لانے میں سستی کرنے والی قوم کے جوان اچانک ملک کے طول و عرض میں دور دراز کے دیہاتوں سے اٹھ کر شہروں میں آ کر اچھل اچھل کر بتانے لگے کہ ہم جاگ گئے ہیں۔

ٹوئٹر پر بی جے پی کے سینکڑوں ہندو ہینڈلز اچانک ہی سنی مسلمان ہو گئے۔ اور ٹویٹ ٹویٹ کر آسمان سر پر اٹھا لیا کہ صحابہ کی شان میں صرف اس بار ہی اچانک سے بہت بڑی گستاخی ہو گئی ہے اور اب یہ سب برداشت سے باہر ہے۔ اب کچھ نہ کیا تو بس کچھ نہ کیا۔ گیدڑ کی سو دن کی زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی ہزار درجہ بہتر ہے۔

اور تو اور خمینی صاحب کی تصویر سینے سے چپکا کر سوئے ہوئے ہمارے شعیہ دوست بھی اچانک ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھے۔ انہیں بھی کسی نے جھنجھوڑ کر اٹھایا ہے اور بتایا کہ کچھ نہ کچھ بہت ہی برا ہو گیا ہے ان کے ساتھ بھی۔ بہت غصے میں تلملائے بیٹھے ہیں وہ بھی بس، صرف کوئی یہ بتا دے کہ اب کے ایسا ہوا کیا ہے۔

عرب امارات کی پراگریس اور حکومت کے گیت گانے والے، ہند عرب دوستی کے گیت گانے والے درجنوں ٹوئٹر ہینڈلز کی اچانک کایا پلٹی اور وہ ایمان لے آئے اور اور ماشاءاللہ کچھ ہی ٹوئیٹس کے بعد بہت سے سید بھی ہو گئے اور بیگم سے پِٹے، دوستوں کے ہاتھوں گھسیٹے گئے، رشتہ داریوں اور خاندانی دشمنیوں میں مارے گئے ایک ایک شعیہ شہری کی تصویر، ویڈیو چن چن کر پوسٹ کر کر کے بتا رہے ہیں کہ دیکھو کیا ہو رہا ہے تمہارے ساتھ۔ مارے جا رہے ہو تم لوگ، مارے جا رہے ہو۔ اٹھتے کیوں نہیں تم بھی۔

اور ہم!!!

واللہ ۔۔۔۔ اور ہم، اتنے سیانے، اتنے سیانے کہ بس اب دیکھتے جاؤ۔

اب ہم سب 85 فیصدی بھی اور 15 فیصدی بھی بس صرف کچھ سو ٹوئٹر ہینڈلز کے ہاتھوں اپنا سب کچھ برباد کر کے نہ دکھا دیں تو ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں تو ۔۔۔۔۔۔۔
تم سب کافر۔

امجد میانداد

#CPEC #ChabaharPort #Iran #India #SaudiArabia #ArabEmirates #Turkey #Pakistan #Malaysia #China #America #Israel #Russia
 
Top