ای بک تشکیل ای کتاب بنانے کے طریقے - تجاویز و مشورے

اس دھاگے میں سادہ ٹیکسٹ ، ورڈ فائل ، گوگل ڈاکس اور دیگر فارمیٹ سے ای کتاب (epub) بنانے کے عمل پر گفتگو ہو گی تاکہ ای بک (برقی کتاب) بنانے کے حوالے سے تجاویز ، مشوروں اور طریقہ کار کو اکٹھا کیا جا سکے۔

مندرجہ ذیل چار طریقہ کار اب تک میری نظر سے گزرے ہیں:
  1. گوگل ڈاکس سے براہ راست ای پب فارمیٹ میں ای کتاب بنانا۔
  2. کیلبر calibre سافٹ ویئر میں ورڈ کی فائل یا html فائل صفحات کی مدد سے ای کتاب بنانا۔ اس میں css فائل شامل کرکے فانٹ ، سمت اور دیگر چیزوں کو ہینڈل کیا جا سکتا ہے۔
  3. سجل sigil ای کتاب بنانے کے لیے ایک اوپن سورس ٹول ہے جس میں html فائل صفحات کی مدد سے ای کتاب بنائی جاتی ہے اور اس میں اس میں css فائل شامل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی ہیں۔
  4. پین ڈاک pandoc ٹول کے ذریعے سادہ فائل، ورڈ فائل یا مارک ڈاؤن فائل سے ای کتاب بنانا۔ اس میں css فائل دی جا سکتی ہے۔
الف عین آپ کیلبر کے ذریعے برقی کتابیں بناتے ہیں، کیا ایک مفصل پوسٹ کے ذریعے اس کی تفصیل اس دھاگے میں دے سکتے ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو اس کام کی الف بے بھی نہیں جانتا، اس لیے میں صرف آپ کے مشورے پڑھنے تک ہی محدود رہوں گا۔
 
محمد عمر

لائبریرین
آپ مائیکروسافٹ ورڈ سے پی ڈی ایف بنانے کے لئے کون سا پرنٹر استعمال کر رہے ہیں۔ مائیکروسافٹ کا پرنٹر جمیل نوری نستعلیق کو صحیح رینڈر نہیں کرتا ۔
محمد شعیب شاید بُل زَپ استعمال کر رہے ہیں۔ یہ بھی اتنا پرانا ہے کہ اب نصب کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ورڈ سے پی ڈی ایف بنانے کے لیے، میں تو Save As کا آپشن استعمال کرتا ہوں، اور اس میں مندرجہ ذیل آپشن آتے ہیں :
Word Document
Word Macro-Enabled Document
Word 97-2003 Document
Word Template
Word 97-2003 Template
PDF
XPS Document
Single File Web Page
Web Page
Web Page, Filtered
Rich Text Format
Plain Text
Word XML Document
Word 2003 XML Document
Open Document Test
Works 6 – 9 Document

اس میں سے PDF کا انتخاب کر کے محفوظ کر لیتا ہوں۔
 
اس طرح متن کی جسٹیفیکیشن ختم ہو جاتی ہے۔
 
بہت سے پرنٹر آزمائے، ان سب میں یہی بہتر معلوم ہوا۔
 
بہت شکریہ۔ یہ آپشن کافی بہتر ہے۔
 
محمد عمر

لائبریرین
بہت سے پرنٹر آزمائے، ان سب میں یہی بہتر معلوم ہوا۔
اس کی تنصیب کے متعلق کچھ مدد مل سکتی ہے۔ اس کی لیے تین چار اور پیکیج ضروری ہیں جو کہ ڈاؤنلوڈ نہیں ہو پاتے۔ اگر آپ کے پاس کام کر رہا ہے تو ان کے ورژن نمبر عنایت فرمائیں تو میں کوشش کرتا ہوں۔
 
اس کی تنصیب کے متعلق کچھ مدد مل سکتی ہے۔ اس کی لیے تین چار اور پیکیج ضروری ہیں جو کہ ڈاؤنلوڈ نہیں ہو پاتے۔ اگر آپ کے پاس کام کر رہا ہے تو ان کے ورژن نمبر عنایت فرمائیں تو میں کوشش کرتا ہوں۔
ہمیں بالکل یاد نہیں کہ اس کی تنصیب میں کسی قسم کی دشواری پیش آئی تھی یا کسی اضافی پیکیج کو نصب کرنا پڑا تھا۔ جہاں تک یاد ہے ہم نے اس کی ویب سایٹ سے تازہ ترین نسخہ حاصل کرکے بآسانی نصب کر لیا تھا۔ البتہ پرنٹر کے مفت نسخے میں تصویروں کا معیار خراب ہو جاتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس طرح متن کی جسٹیفیکیشن ختم ہو جاتی ہے۔
شعیب بھائی آپ کے کہنے پر میں نے 16 صفحات پر مشتمل ایک ورڈ فائل کو پی ڈی ایف میں محفوظ کیا ہے، اس کی جسٹیفیکیشن ویسی ہی رہی ہے جیسی ورڈ فائل میں تھی۔

اگر کہیں تو میں آپ کو دونوں فائلیں بھیج دیتا ہوں۔
 
میں نے بھی ابھی تجربہ کیا ہے۔ مجھے تو رزلٹ ٹھیک لگ رہا ہے۔ آفس کا تازہ ترین ورژن استعمال کر رہا ہوں۔ شاید اس کا بھی فرق ہو۔
 
Top