ہ اور ھ کا استعمال

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی آپ میڈیا کی بات ہی نہ کریں۔ یہ تھرڈ ڈویژن بی اے پاس، ان کو صحافت کی الف بے بھی نہیں معلوم۔
"استفادہ حاصل کریں" میں نے خود سُنا ہے۔
بات لڑی سے ذرا ہٹ کے ہے، جاپان میں ایک دفعہ سونامی کی وجہ سے بہت ہلاکتیں ہوئی تھیں، لیکن کیا مجال ہے کہ ان کے ٹی وی چینل نے سوائے مالی نقصان کے، کسی ایک بھی نعش کی تصویر دکھائی ہو۔ جبکہ ہمارے ہاں لاشوں کی ہر ہر زاویے سے تصویر دکھائی جاتی ہے۔

دنیا نیوز نے تو ایک دفعہ اپریل کے ماہ کو ۳۱ دن کا بنا دیا تھا۔ میرے پاس تصویر ہے۔ مل گئی تو ضرور شیئر کروں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
دیکھ لیں پھر ہم محفلین میں کیسے کیسے جوہر پوشیدہ ہیں جو کبھی خود سے نہ بتائیں تو کسی کو پتہ بھی نہ لگے۔:)
اب اپنے ظفری بھائی کو ہی دیکھ لیں۔ آج سے پہلے کس کو خبر تھی کہ زندگی میں کیسے کیسے مہان استادوں سے پھینٹیاں کھاتے رہے ہیں۔:p
رانا صاحب پھینٹی کھانا ان کی محبوب مشغلہ رہا ہے۔ جس دن استاد سے نہیں کھاتے تھے، اس دن ان کے ابا مرحوم ان کا یہ شوق پورا کر دیتے تھے۔
ویسے یہ شوق پورا کروانے میں ان کا اپنا ہی ہاتھ ہوتا تھا۔
مثلاً ایک تو یہاں ملاحظہ فرمائیں۔
ایک یہاں ملاحظہ فرمائئں۔

لمبی داستان ہے ان کی۔ کیوں ظفری بھائی، صحیح کہا ناں۔
 
سیدہ شگفتہ

رانا بھائی اپنے اساتذہ اور زمانہ طالب علمی پر کوئی تحریر منظرِ عام پر آنی چاہیے پھر تو :happy:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرے اردو کے استاد نے اس بات پر مجھے سزا دی کہ میں اپنا نام ز سے کیوں لکھتا ہوں۔ بڑا سمجھانے کی کوشش کی مگر نہ مانے۔ کچھ ماہ بعد سزا سے بچنے کے لئے خاص ان کی خاطر پرچے میں ذ سے لکھا تو اس پر نمبر کاٹ لئے کہ ز سے ہوتا ہے۔

پھر اُس کے بعد کیا ہوا :happy:

ویسے سزا تو ملنی ہی تھی، ایک تو استاد کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے اور پھر تقلید بھی اسی غلطی کی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ظفری بھائی آپ میڈیا کی بات ہی نہ کریں۔ یہ تھرڈ ڈویژن بی اے پاس، ان کو صحافت کی الف بے بھی نہیں معلوم۔
"استفادہ حاصل کریں" میں نے خود سُنا ہے۔
بات لڑی سے ذرا ہٹ کے ہے، جاپان میں ایک دفعہ سونامی کی وجہ سے بہت ہلاکتیں ہوئی تھیں، لیکن کیا مجال ہے کہ ان کے ٹی وی چینل نے سوائے مالی نقصان کے، کسی ایک بھی نعش کی تصویر دکھائی ہو۔ جبکہ ہمارے ہاں لاشوں کی ہر ہر زاویے سے تصویر دکھائی جاتی ہے۔

دنیا نیوز نے تو ایک دفعہ اپریل کے ماہ کو ۳۱ دن کا بنا دیا تھا۔ میرے پاس تصویر ہے۔ مل گئی تو ضرور شیئر کروں گا۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ معاشرے میں زبان و بیان کی اغلاط کی جانب توجہ ہی نہیں کی جاتی اور اگر کوئی نشاندہی کرے تب بھی نظر انداز ہی کیا جاتا ہے "کہ چھوڑیں، رہنے دیں، جانے دیں۔۔۔"
 
جاسمن

لائبریرین
ظفری بھائی آپ میڈیا کی بات ہی نہ کریں۔ یہ تھرڈ ڈویژن بی اے پاس، ان کو صحافت کی الف بے بھی نہیں معلوم۔
"استفادہ حاصل کریں" میں نے خود سُنا ہے۔
بات لڑی سے ذرا ہٹ کے ہے، جاپان میں ایک دفعہ سونامی کی وجہ سے بہت ہلاکتیں ہوئی تھیں، لیکن کیا مجال ہے کہ ان کے ٹی وی چینل نے سوائے مالی نقصان کے، کسی ایک بھی نعش کی تصویر دکھائی ہو۔ جبکہ ہمارے ہاں لاشوں کی ہر ہر زاویے سے تصویر دکھائی جاتی ہے۔

دنیا نیوز نے تو ایک دفعہ اپریل کے ماہ کو ۳۱ دن کا بنا دیا تھا۔ میرے پاس تصویر ہے۔ مل گئی تو ضرور شیئر کروں گا۔

شاید اسی چینل پہ معافی کو "مافی" لکھا دیکھا چند دن پہلے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی آپ میڈیا کی بات ہی نہ کریں۔ یہ تھرڈ ڈویژن بی اے پاس، ان کو صحافت کی الف بے بھی نہیں معلوم۔
"استفادہ حاصل کریں" میں نے خود سُنا ہے۔
بات لڑی سے ذرا ہٹ کے ہے، جاپان میں ایک دفعہ سونامی کی وجہ سے بہت ہلاکتیں ہوئی تھیں، لیکن کیا مجال ہے کہ ان کے ٹی وی چینل نے سوائے مالی نقصان کے، کسی ایک بھی نعش کی تصویر دکھائی ہو۔ جبکہ ہمارے ہاں لاشوں کی ہر ہر زاویے سے تصویر دکھائی جاتی ہے۔

دنیا نیوز نے تو ایک دفعہ اپریل کے ماہ کو ۳۱ دن کا بنا دیا تھا۔ میرے پاس تصویر ہے۔ مل گئی تو ضرور شیئر کروں گا۔
مل گئی۔ یہ لیں دنیا نیوز کی وہ تصویر جو میں نے Capture کی تھی، آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔ انہوں نے اپریل کے مہینے کو 31 دنوں کا کر دیا تھا۔ اتفاق ایسا ہوا کہ جب میں نے یہ تصویر Capture کی، اس وقت ٹی وی سکرین پر ایک اشتہار چل رہا تھا، جس میں ماں اور بچہ ہنس رہے ہیں۔ ایسا لگا کہ دنیا نیوز کی اس بونگی پر ہنس رہے ہیں۔

31-April.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
رانا صاحب پھینٹی کھانا ان کی محبوب مشغلہ رہا ہے۔ جس دن استاد سے نہیں کھاتے تھے، اس دن ان کے ابا مرحوم ان کا یہ شوق پورا کر دیتے تھے۔
ویسے یہ شوق پورا کروانے میں ان کا اپنا ہی ہاتھ ہوتا تھا۔
مثلاً ایک تو یہاں ملاحظہ فرمائیں۔
ایک یہاں ملاحظہ فرمائئں۔

لمبی داستان ہے ان کی۔ کیوں ظفری بھائی، صحیح کہا ناں۔

مجھے تو حیرت ہے کہ شمشاد بھائی کی یادداشت اس قدر تیز ہے ماشاءاللہ۔:)
 
Top