چائے

سید عمران

محفلین
ماشاء اللہ، کھیل میں نئے کھلاڑی جناب خلیل صاحب کی شمولیت خوش آئند ہے۔

لگتا ہے یہ بھی اُس ناگ سے ڈسے ہوئے ہیں۔
شامل تو سر ہمہ وقت رہتے ہیں۔۔۔
البتہ منہ میں گھنگھنیاں ڈال کے بیٹھتے ہیں۔۔۔
مطلب بولتے کم ہیں۔۔۔
ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم کی تصویر زیادہ بنے رہتے ہیں!!!
 

شمشاد

لائبریرین
شامل تو سر ہمہ وقت رہتے ہیں۔۔۔
البتہ منہ میں گھنگھنیاں ڈال کے بیٹھتے ہیں۔۔۔
مطلب بولتے کم ہیں۔۔۔
ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم کی تصویر زیادہ بنے رہتے ہیں!!!
دوسرے معنوں میں یعنی کہ خوف الہی و اہلیہ کی وجہ سے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کہنے کو تو اور بھی بہت کچھ کہہ سکتے ہیں جیسے۔۔۔
آخر میں جان بچی سو لاکھوں پائے، خیر سے بیگم میکے جائے۔۔۔
وغیرہ وغیرہ!!!
اس پر زاہد فخری کی پنجابی نظم یاد آ گئی
کدی تے پیکے جا نی بیگم
آوے سُکھ دا سا نی بیگم
 

سیما علی

لائبریرین
پڑھ لیتیں گر وہ بےساختہ،
ملتا نہیں صبح کا ناشتہ،
بند ہوجاتا دفتر کا راستہ،
دھرے رہ جاتے سارے آموختہ،
اڑ جاتی امن کی فاختہ،
پھر خدانخواستہ، خدانخواستہ!!!
:praying::praying::praying:
بہت اعلیٰ ،اُس پر مجاہد ہیں آپ ، گفتار کے غازی ماشاء اللّہ۔آپکی ایک ایک سطر ہمیں بے ساختہ مسکراہٹ دے دیتی ہے ۔
بہت ساری دعائیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ جھوٹ نہ بلوائے، شادی کے بیس سال اور منگنی کے پانچ چھ سال، اس پچیس چھبیس سال میں ہماری گن کے دس ملاقاتیں بھی نہیں ہوئیں، منگنی، شادی، دو فوتگیاں اور دو چار مزید اور یہ ملاقاتیں بھی دو چار گھنٹے سے زیادہ کی نہیں ہونگی۔ ہوا کچھ یوں کہ شادی کے بعد میں پہلی بار سسرال گیا تو موصوف نے شطرنج کی بساط بچھا لی، مجھے وہ زہر لگنے لگے کہ مجھے کس کام لگا دیا، میں نے اوپر تلے بازیوں میں ان کو مات دی تو میں انہیں زہر لگنے لگا، اللہ اللہ۔ :)
اب آپ بھی تو حد کرتے بھلا پدر کو مات دیتے ہیں۔دانستہ مات کھاتے پھر دیکھتے کیسے بازی پلٹتی ۔آپ بھی اناڑی ہیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
دوسرے معنی کے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں۔۔۔
اب ذرا پہلے معنی بھی بتادیں۔۔۔
شاید تکا صحیح بیٹھ جائے!!!
:):):)
سید صاحب آپکی نذر شوکت جمال کے اشعار؀
’’ہم بھی منہ میں زباں رکھتے ہیں‘‘

چپ ہوں، بیگم کے سامنے لیکن
یہ علامت نہیں، غلامی کی!!!!!!!!

بول سکتا ہوں میں، اگر مجھ کو
دیں اجازت وہ خود کلامی کی

کچھ اور اشعار آپکی چھوٹی کی نذر؀
لگاکر مرِا دل وہ پہلو سے اپنے
ذرا دیر اس کو دھڑکنے تو دیتے

جڑیں کاٹ لیتے رگِ جاں کی لیکن
رگِ عشق میری پھڑکنے تو دیتے!!
 

سیما علی

لائبریرین
عقدِ ثانی کی خواہش رکھنے والوں کے نام شوکت جمال کے اشعار؀

ہے درِ یار پہ، اس عمر میں جانا مشکل!!!!
واں چلا جاؤں، تو پھر لوٹ کے آنا مشکل

کتنی تنخواہ ہے بیگم کو بتانا مشکل!!!!!!!!!!!!!
اس سے بڑھ کر ہے مگر ان سے چھپانا مشکل

عقدِ ثانی پہ بزرگوں نے کہا ہے شوکت
کرنا آسان ہے بیٹا! پر سنبھالنا مشکل!!!
 

محمد وارث

لائبریرین
اب آپ بھی تو حد کرتے بھلا پدر کو مات دیتے ہیں۔دانستہ مات کھاتے پھر دیکھتے کیسے بازی پلٹتی ۔آپ بھی اناڑی ہیں ۔
جی نہیں، آپ نے شاید کبھی شطرنج نہیں کھیلی اس لیے یہ اناڑی پنے کی بات کر دی۔ وہ موصوف میرے پدر تو کیا پدر جیسے بھی نہیں ہیں، برادر نسبتی ہیں، بڑے ہیں تو زیادہ سے زیادہ ان کو" سالا صاحب "کہا جا سکتا ہے۔ باقی میں جن کاپدر ہوں یعنی میرے دونوں بیٹے، وہ اب اس قابل ہو چکے ہیں کہ شطرنج میں مجھے مات دے دیں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی یہ ہوتی ہے تجربے کی بات۔ اب بھی کچھ نہیں بگڑا۔
موصوف کی ہمشیرہ ثانی کوئی نہیں ہے ورنہ میں ان سے ایک دو تو کیا دو چار سو بازیاں بھی ہار جاتا ۔ ویسے آگ کو پیٹرول سے بجھانے میں آپ کا بھی کوئی ثانی نہیں ہے شمشاد صاحب۔:)
 

سیما علی

لائبریرین
:handshake:
جی نہیں، آپ نے شاید کبھی شطرنج نہیں کھیلی اس لیے یہ اناڑی پنے کی بات کر دی۔ وہ موصوف میرے پدر تو کیا پدر جیسے بھی نہیں ہیں، برادر نسبتی ہیں، بڑے ہیں تو زیادہ سے زیادہ ان کو" سالا صاحب "کہا جا سکتا ہے۔ باقی میں جن کاپدر ہوں یعنی میرے دونوں بیٹے، وہ اب اس قابل ہو چکے ہیں کہ شطرنج میں مجھے مات دے دیں۔ :)
جی بالکل درست پہچانا ۔ہم نے کبھی شطرنج نہیں کھیلی ۔اس کئے اناڑی ہیں ۔ماشاء للّہ اللہ سلامت رکھے اپنے بچوں سے ہارنے کا بھی اپنا مزا ہے:) ہم نے تاش بہت کھیلے اور بچوں سے ہارتے تو اُنکی خوشی دیکھنے والی ہوتی اور جب پتے پھینکتے تو ٹرمپ کارڈ میرے پاس دیکھ کے چیختے یہ چیٹینگ ہے۔
 
آخری تدوین:
Top