چائے

شمشاد

لائبریرین
شاید مجھے نکال کے کچھ پی رہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں

آداب
تسلیم

کیا بات ہے بھئی، یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں، امین یقین کریں بہت خوشی ہو رہی ہے آپ کو محفل میں دیکھ کر۔
کیسے ہیں، بچے کیسے ہیں، ماما کیسی ہیں، میری طرف سے سلام کہیے گا۔ کبھی وہ بھی جو محفل میں واپس آ جائیں۔
اور ہاں اپنے بچوں کا بھی تعارف کروائیں۔ یہ ڈی پی میں چھوٹا امین تو بالکل آپ کی بچپن کی فوٹو لگ رہی ہے۔

فہیم تو آ گیا ہے۔ م م مغل کی کوئی خیر خبر اور ہاں کبھی عمار ابن ضیاء سے بات ہوئی؟ کہاں ہیں وہ؟
 
ماہی احمد

لائبریرین
anise seeds
شاید اجوائن کو کہتے ہوں ، لیکن اس کے دانے ذرا چھوٹے ہوتے ہیں ۔
اجوائن تو نہیں، امی کہہ رہی ہیں ساگ میں جو "سوئے" ڈلتے یہ شاید وہ پودا ہے اور اس کے بیج ہیں۔
شمشاد چاچو جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے گاؤں میں دیکھا تھا کھیتوں میں دونوں پودے بھی ملتے جلتے ہوتے۔۔۔ آپ بتائیے ایسا ہی ہے؟
 
ماہی احمد

لائبریرین
آپ کو مزے کی بات بتاؤں کہ یہ کتاب "میں دوڑتا ہی دوڑتا" ہمارے بھائی کو ایک ریڈیو کے پروگرام میں گانے پر ملی تھی اور انھوں نے حسب معمول اترانا شروع کر دیا یعنی ایک بار دینے کے بعد صاف انکار کر دیا۔ ۔ ہمیں جیسے ہی موقع ملا ہم نے فٹا فٹ یاد کر لی ۔ ۔ آج بھی پکی یاد ہے ۔ ۔ :D:)
کیا یہ کوئی نظم ہے؟ یا کیا؟ بچوں کی؟
 
ماہی احمد

لائبریرین
اس نسخے کے مطابق تمہاری آنٹی اکثر چائے بناتی ہیں، بس بادیان کے پھول نہیں ڈالتیں۔ وہ ہنڈیا میں استعمال کرتی ہیں۔
ویسے حکیم جی، کہیں دوا خانہ بھی کھول رکھا ہے، یا گھر پر ہی مریضوں کا علاج کرتی ہیں؟
آنلائن دواخانہ۔۔۔ کرونا کے بعد بہت سے بزنسز آنلائن شفٹ ہو گئے اور بہت فائدے میں رہے۔۔۔ آپ آنلائن نسخہ لیجیے۔۔۔۔ اگر کام نہ کرے تو پیسے واپس (پنسار سے:p)
 
سین خے

محفلین
زبردست!!!
میرا تقریبا یہی طریقہ۔۔۔ بس جب پانی ابلنے رکھیں تب چھوٹی الائچی، سونف، بادیان کا پھول، دار چینی کا ننھا سا ٹکڑا شامل کر لیں۔۔۔ جب پانی ابلنے لگے تب پتی شامل کریں اور آگے یہی آپ کی ترکیب ساری۔۔۔۔۔ اس چائے کے بعد تو امی سارے گھر کی صفائی کروا لیں، کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔۔ :love:
پہلے میں میٹھی چائے پیتی تھی۔۔۔ پھر پھیکی چائے کا تجربہ کیا۔۔۔۔ اور اب ایسے لگتا ہے کہ چینی ڈال کر تو انسان چائے کے ساتھ ظلم کرتا (اپنے ساتھ تو جو کرتا سو کرتا)..... سو اب میں سب کو یہ بتانا چاہتی کہ وہ جو ہوتا۔۔۔۔ کپ میں، شیرا سا۔۔۔ وہ چائے نہیں ہوتی۔۔۔ مذاق ہوتا آپ کے ساتھ مذاق!!!! :p

آہا آپ تو مصالحہ چائے کی شوقین ہیں :) ہندوستان میں بہت شوق سے لوگ پیتے ہیں۔ لونگ اور کالی مرچ بھی شامل کی جاتی ہے۔ ہندوستانی محفلین کا بھی اس کا چائے کا تجربہ ہوگا۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
آہا آپ تو مصالحہ چائے کی شوقین ہیں :) ہندوستان میں بہت شوق سے لوگ پیتے ہیں۔ لونگ اور کالی مرچ بھی شامل کی جاتی ہے۔ ہندوستانی محفلین کا بھی اس کا چائے کا تجربہ ہوگا۔
ہاں جی! لونگ اور کالی مرچ ٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖٖ ڈالتے اللہ جانے کیوں ڈر لگتا مجھے کہ چائے تباہ ہی نہ ہو جائے بالکل ہی(مطلب میرے ٹیسٹ مطابق) !:heehee:
 
بابا-جی

محفلین
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا ۔ ۔ ۔:ROFLMAO::LOL::p
دراصل، مُعاملہ یہ ہے کہ مِس پتی کے قبل از دُودھ، چھڑکاؤ سے اکثر یہ ہوتا تھا کہ چائے کڑوی کسیلی بنتی تھی، جو کہ مطلوب و مقصودِ بابا جی تو تھی، مگر اس قدر بھی نہیں کہ اُسے چائے کریلوی نیم چڑھی پکارا جاوے، اس لیے پتی کو آخر میں ڈالنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور اتفاق سے ذائقہ میری توقع سے بڑھ کر ہی آیا، اس لیے ایک زمانے سے چائے بنائے جانے کا یہی دستُور رائج ہے۔چونکہ اپنی کور ذائقی کا اندازہ ہے اور یہ ایک مُسّلمہ امر ہے، اِس لیے یقینِ کامل ہے کہ کسی کو یہ چائے پسند نہ آئے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اجوائن تو نہیں، امی کہہ رہی ہیں ساگ میں جو "سوئے" ڈلتے یہ شاید وہ پودا ہے اور اس کے بیج ہیں۔
شمشاد چاچو جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے گاؤں میں دیکھا تھا کھیتوں میں دونوں پودے بھی ملتے جلتے ہوتے۔۔۔ آپ بتائیے ایسا ہی ہے؟
ساگ کی کئی ایک قسمیں ہیں۔ جس میں سرسوں کا ساگ سر فہرست ہے۔ اس کے علاوہ سوئے اور باتھو کا ساگ بھی ہوتے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
یہ پڑھ کے اسوقت دل کر رہا ہے کہ ایک کپ چائے ہو اور ساتھ کچھ بسکٹ بھی ہوں تو کیا ہی بات ہے.
ویسے میں مہمانوں کے لیے بھی ویسی ہی چائے بناتی ہوں جیسی اپنے لیے. بے ساختہ مہمانوں کے لیے بھی چائے میں پتی کے ساتھ ساتھ الائچی اور سونف ڈال دیتی ہوں چونکہ مجھے خود بہت پسند ہے اور پھر دل ہی دل میں دعا کرتی ہوں کہ پینے والے کو بری نا لگ جائے. مگر ایسا کبھی ہوا نہیں اکثر لوگ چائے کی ترکیب پوچھتے ہیں.
سونف میرے لئے نئی ہے۔کبھی ضرور ڈال کے دیکھوں گی۔۔۔۔۔
 
عظیم بھائی یہ تو خطرے کی بات ہے ۔ ۔ چائے میں تو کیفین ہوتی ہے جس کی زیادتی اچھی بات نہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ان کی یہ حالت ہے ۔ ۔ اس کے اور بہت نقصانات ہیں ۔ ۔
بہت زیادہ چائے پینا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے - Health - Dawn News

نظم پوسٹ کرتے تو اچھا تھا ۔ ۔ :)
تقریباً دس سال پرانی ٹوٹی پھوٹی سی نظم ہے اصل مزا تو وہ ہی لے سکتے ہیں جو ان سے واقف ہیں ان میں چائے کے علاوہ بھی کئی عجیب عادتیں ہیں رات بھر جاگتے رہنا دن بھر سونا وغیرہ
کسی نے ان کا ایک فوٹو پوسٹ کیا تھا اسے دیکھ کر فی البدیہ یہ نظم لکھی تھی یوں ہی بیکار سی نظم ہے اس قدر عالم فاضل لوگوں کے بیچ پوسٹ کرتے ہوے شرم سی بھی آرہی ہے پر وعدہ کر چکا ہوں تو کچھ اشعار حاضر خدمت ہیں

جانتے ہیں آپ ان کو؟ حضرت خور شید ہیں
شب قدر ہر شب ہے انکی اور سب دن عید ہیں

جاگتے ہیں رات بھر دن میں فقط سوتے ہیں یہ
لوگ کہتے ہیں کہ اپنی زندگی کھوتے ہیں یہ

ہم یہ کہتے ہیں کہ بس آرام ہی آرام ہے
اس سے بڑھ کر بھی کہیں دنیا میں کوئی کام ہے

زندگی جیتے ہیں جیتے ہیں تو مسٹر عیش کی
چاہیئےبس چائے، سگرٹ کیا ضرورت کیش کی

ان سے پوچھے کوئی کیا ہے اہمیت چائے کی
ہے کسی کے جسم میں کتنی ضرورت چائے کی

ان کا کہنا ہے کہ کھانہ بھی ہے کچھ کھانے کی چیز
دودھ کے بارے میں کہتے ہیں کہ کرتا ہے مریض

چائے کو کہتے ہیں، اس میں سیکڑوں ہیں فائدے
کتنی طاقت ہے توانائی سرور و ذائقے

سال بھر بھی دو نہ کھانہ تو یہ مر سکتے نہیں
نہ ملے گر چائے بستر سے اتر سکتے نہیں

پڑھنا لکھنا جانتے کب ہیں انگوٹھا چھاپ ہیں
گھر سے جب نکلیں تو افسر کے بھی گویا باپ ہیں

ایک دن کالج چلے آئے پہن کر کوٹ پینٹ
لڑکیاں سمجھیں کئی ہیں ہیڈ آف ڈپارٹمینٹ

شہر بھر میں انکی اپنی اک الگ پہچان ہے
چائے، سگرٹ صرف دو چیزوں میں ان کی جان ہے
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

بہت ہی عمدہ ۔ ۔ بہت ساری داد ۔ ۔ :applause::applause:
 
صابرہ امین

لائبریرین
دراصل، مُعاملہ یہ ہے کہ مِس پتی کے قبل از دُودھ، چھڑکاؤ سے اکثر یہ ہوتا تھا کہ چائے کڑوی کسیلی بنتی تھی، جو کہ مطلوب و مقصودِ بابا جی تو تھی، مگر اس قدر بھی نہیں کہ اُسے چائے کریلوی نیم چڑھی پکارا جاوے، اس لیے پتی کو آخر میں ڈالنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور اتفاق سے ذائقہ میری توقع سے بڑھ کر ہی آیا، اس لیے ایک زمانے سے چائے بنائے جانے کا یہی دستُور رائج ہے۔چونکہ اپنی کور ذائقی کا اندازہ ہے اور یہ ایک مُسّلمہ امر ہے، اِس لیے یقینِ کامل ہے کہ کسی کو یہ چائے پسند نہ آئے گی۔
میں سمجھی آپ نے مذاق کیا تھا ۔ ۔ اس دور میں اتنے سچے اور معصوم لوگ کم دیکھے جاتے ہیں ۔ ۔ دینا میں ہر جگہ( بلکہ پاکستان میں بھی ہر جگہ) مختلف طریقوں سے چائے بنتی ہے اور اس مخصوص ماخصوص ماحول میں اچھی بھی لگتی ہے ۔ ۔ تو چلیں آپ کی ترکیب سے بھی کسی دن چائے بناتی ہوں ۔ ۔ جب آپ کو اچھی لگتی ہے تو اچھی ہی ہو گی آپ کی اردو کی طرح۔ ۔ :)
 
صابرہ امین

لائبریرین
کیا یہ کوئی نظم ہے؟ یا کیا؟ بچوں کی؟
جی ماہی یہ بہت ہی مزے کی نظم ہے ایک بچے کے دن بھر کے بارے میں ۔ ۔ ۔ بہت طویل ۔ ۔ آپ پڑھیں مسکراتی رہیں گی ۔ ۔ ہم تو کبھی کبھی اگر فرصت ہو تو مزے سے پڑھتے ہیں ۔ ۔ :LOL:
 
محمد امین

لائبریرین
تسلیم

کیا بات ہے بھئی، یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں، امین یقین کریں بہت خوشی ہو رہی ہے آپ کو محفل میں دیکھ کر۔
کیسے ہیں، بچے کیسے ہیں، ماما کیسی ہیں، میری طرف سے سلام کہیے گا۔ کبھی وہ بھی جو محفل میں واپس آ جائیں۔
اور ہاں اپنے بچوں کا بھی تعارف کروائیں۔ یہ ڈی پی میں چھوٹا امین تو بالکل آپ کی بچپن کی فوٹو لگ رہی ہے۔

فہیم تو آ گیا ہے۔ م م مغل کی کوئی خیر خبر اور ہاں کبھی عمار ابن ضیاء سے بات ہوئی؟ کہاں ہیں وہ؟

یہ تصویر تو کئی سال سے یہیں لگی ہوئی ہے :)

امی ٹھیک ہیں الحمد للہ۔

عمار تو فیس بک پر اکثر نظر آتے رہتے ہیں۔ فہیم بھی وہیں ہوتے ہیں۔ م م مغل بھائی کی تو کئی سالوں سے خیر خبر نہیں ہے۔۔۔
 
Top