طرحی غزل بر مصرع راحت اندوری مرحوم

Faizan ahmed

محفلین
سدا خاک وطن کو بس مری پہچان لکھ دینا
لہو سے میری پیشانی پہ ہندوستان لکھ دینا

بہت ہے غمزدہ جانے سے اس کے حلقہ اردو
زمانے تک وہ اردو کی رہا ہے شان لکھ دینا

خلا جو ہوگیا اردو ادب میں اس کے جانے سے
بڑا ہے اہل اردو کے لئے نقصان لکھ دینا

سراپا کیوں ہوا ماتم کدہ میخانہ اردو
کیا اردو پہ جسم وجان وہ قربان لکھ دینا

اگرچہ نیکیاں ہیں اوربھی اس کےرجسٹر یں
گیا ہے ساتھ لیکر قیمتی ایمان لکھ دینا

گناؤ گے کہاں تک خوبیاں تم جانے والے کی
کتاب زندگی میں تم فقط انسان لکھ دینا

ملے سامان راحت لحد میں مرد قلندر کو
فرشتو تم ہمارے دل کے یہ ارمان لکھ دینا

فیضان احمد اعظمی
 
Top