محاورے کی تلاش

کیا کوئی محترم رکن مجھے بتا سکتا ہے کہ ایسے موقع پر کون سا محاورہ کہنا چاہیے کہ جب کوئی خود مصیبت میں پھنسا ہو، اس سے اپنی مسئلہ حل ہو نہیں رہا ہو اور وہ دوسروں کو ان کے مسائل کا حل کے لیے مشورے دے رہا ہو؟
 
ویسے مجھے اس محاورے میں ایک مسئلہ نظر آرہا ہے :) اگر کسی خاتون سے متعلق یہ محاورہ بولا جائے تو "میاں" کا لفظ مناسب نہیں رہے گا۔ کیا اس کے علاوہ بھی کوئی محاورہ ہوتا ہے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین

ابو ہاشم

محفلین
آپ لُڑھی وینی تے دُوئیاں مَتّیں دِتّی وینی!

ترجمہ: خود بہے جا رہی ہے اور دوسروں کو متیں (نصیحتیں) دیے جا رہی ہے!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا کوئی محترم رکن مجھے بتا سکتا ہے کہ ایسے موقع پر کون سا محاورہ کہنا چاہیے کہ جب کوئی خود مصیبت میں پھنسا ہو، اس سے اپنی مسئلہ حل ہو نہیں رہا ہو اور وہ دوسروں کو ان کے مسائل کا حل کے لیے مشورے دے رہا ہو؟
آپ شاید ضرب المثل یا کہاوت کہنا چاہتے تھے لیکن محاورہ لکھ گئے ۔ :):):)
ایسے موقع کے لئے کوئی محاورہ تو کبھی نظر سے نہیں گزرا لیکن مشہور ضرب المثل وہی ہے جو شمشاد صاحب نے اوپر لکھی ۔ اگر آپ لفظ میاں سے اجتناب کرنا چاہتے ہیں تو اصل فارسی کی کہاوت استعمال کرلیجئے : خود را فضيحت ، ديگراں را نصيحت ۔ کسی خاتون کو برا بھی نہیں لگے گا اور آپ کی فارسی دانی کا رعب بھی پڑ جائے گا ۔ :)
 
شمشاد

بالکل صحیح کہہ رہے ہیں۔

ظہیر صاحب ماشاء اللہ صاحب ذوق شخصیت لگ رہے ہیں، پھر اردو محفل پر اتنے غیر فعال کیوں ہیں؟
 
باذوق ہوں یا نہیں اس کا تو علم نہیں لیکن شعر و ادب کا شوق ضرور ہے ۔ اردو محفل پر اتنا بھی غیر فعال نہیں ہوں۔ ہفتے دس دن میں چکر ضرور لگتا ہے ۔ بس گھربار اور روزگار کی مصروفیات فرصت کم ہی دیتی ہیں ۔ جب یہاں آتا ہوں تو عموماً اپنی توجہ بزم سخن یا لسانیات وغیرہ کے زمروں پر ہی رکھتا ہوں اور وہیں زیادہ وقت صرف کرتا ہوں ۔ اس لئے شاید آپ کو دوسرے زمروں میں نظر نہیں آتا ۔ الحمدللہ آپ اور دیگر احباب ہیں ، رونق لگائے رکھتے ہیں ۔ اللہ سلامت رکھے ، شاد و آباد رکھے ، رونقیں قائم و دائم رکھے !
 
جزاک اللہ خیر۔
تھوڑی سی فرصت نکالا کریں اور تھوڑا سا وقت محفل کو دیا کریں۔
 
جاسمن

لائبریرین
بالکل صحیح کہہ رہے ہیں۔

ظہیر صاحب ماشاء اللہ صاحب ذوق شخصیت لگ رہے ہیں، پھر اردو محفل پر اتنے غیر فعال کیوں ہیں؟

شمشاد بھائی! آپ کافی عرصہ بعد آئے ہیں۔ ظہیر بھائی ماشاءاللہ بہت باذوق ہیں۔ زبردست شاعر ہیں۔ بہت بھلے انسان ہیں۔ اور بالکل بھی غیرفعال نہیں ہیں۔ البتہ روز نہیں آتے۔ اور ان کی توجہ شعر و ادب کی لڑیوں تک ہی رہتی ہے زیادہ تر۔
آپ ذرا ان کی شاعری پہ ایک نظر ڈالیں۔۔۔ :) رک جائیں گے۔ ٹھٹھک جائیں گے۔ ہل نہیں سکیں گے۔۔۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
جاسمن آپی تو میں نے بھی تو ان سے یہی درخواست کی ہے کہ تھوڑا زیادہ وقت دیا کریں محفل کو تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔

ان کی شاعری کا ربط تو دیں۔
 
ویسے مجھے اردو ادب کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل کرنی ہے۔ جیسا کہ ظہیراحمدظہیر صاحب نے توجہ دلائی کہ مجھے محاورے نہیں بلکہ 'کہاوت یا ضرب المثل ' کی تلاش ہے۔ اور وہ سمجھے کے مجھے ان کا فر ق معلوم ہے اور غلطی سے میں نے محاورہ دے لکھ دیا۔ مگر مجھے حقیقت میں محاورہ اور کہاوت کا فرق معلوم نہیں ہے۔

برائے مہربانی اگر آپ میں سے کسی کو انٹر نیٹ پر موجود ایسے وسائل (مواد) کا علم ہو جہاں پر آسان الفاظ میں اردو نثر کی بنیادی باتیں سکھائی گئی ہو تو مجھے ضرور بتائیں۔ میں اُن کے لیے پیشگی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
 
Top