ایک سلام برائے اصلاح

محمد فائق

محفلین
سلامی!صاحبِ توقیر ہوگا
عزائے شہ ع میں جو دلگیر ہوگا

بڑے مایوس ہوں گے تیر و خنجر
مکمل سجدۂ شبیر ع ہوگا

گرایا جائے گا دربارِ بیعت
محل انکار کا تعمیر ہوگا

کرے گا صبر ایسی کاروائی
ستم پا بستہءزنجیر ہوگا

یہ خوابِ بیعتِ شبیر ع، ظالم!
یقیناً تشنہء تعبیر ہوگا

اب ہوگی آمدِ عباس ع رن میں
ہراساں لشکرِ بے پیر ہوگا

ق
مناظر کیسے یہ دیکھے گی زینب ع
تہِ خنجر سرِ شبیر ع ہوگا
سناں اکبر کے سینے پر لگے گی
علی اصغر شکارِ تیر ہوگا

نشانِ ماتمِ شبیر ع فائق
لحد میں باعثِ تنویر ہوگا
 

الف عین

لائبریرین
کرے گا صبر ایسی کاروائی
کارروائی درست تلفظ ہے

اب ہوگی آمدِ عباس ع رن میں
.. 'ابوگی' وزن میں آتا ہے، ہ گر رہی ہے، الف کی طرح اس کا وصل نہیں کیا جا سکت

باقی اشعار درست ہیں ا
 

محمد فائق

محفلین
کرے گا صبر ایسی کاروائی
کارروائی درست تلفظ ہے

اب ہوگی آمدِ عباس ع رن میں
.. 'ابوگی' وزن میں آتا ہے، ہ گر رہی ہے، الف کی طرح اس کا وصل نہیں کیا جا سکت

باقی اشعار درست ہیں ا
بہت شکریہ سر رہنمائی کے لیے
معذرت کے ساتھ عرض ہے اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں لغت میں تو کاروائی لفظ بھی موجود ہے اور ریختہ پر بھی ایسے حوالے موجود ہیں جن میں کاروائی لفظ استعمال ہوا ہے جیسے کسی کا شعر ہے
وہ کھیل بیٹھا محبت سے پھر محبت نے
جوابی وار کیا کاروائی کرتے ہوئے



سرِ میدان اب آئے گا غازی
ہراساں لشکر ِ بے پیر ہوگا
کیا یہ شعر اب ٹھیک ہے
 
Top