سکائی ایل ایم ایس کو انسٹال کرنے کا طریقہ

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مجھے اپنی ویب سائٹ پہ Sakai LMS کو انسٹال کرنا ہے۔ لوکل ہوسٹ پہ تو اِس ٹٹوریل کی مدد سے ہو جاتا ہے (تاہم اُس میں آخری مرحلے میں جا کے چار سو چار کا انتخابی نشان آ جاتا تھا) لیکن میرا خیال ہے کہ ایس کیو ایل اور ڈیٹا بیس کا کوئی تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے دی گئی ڈاکیو مینٹیشن بھی میری سمجھ سے کافی باہر کی چیز ہے۔ اِس بابت کوئی مدد کر سکتا ہے؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ڈاکر کنٹینرز آزما کر دیکھ لیں۔ مثلاً
hypothesis/sakai-docker

ویسے کیا آپ کی ویب سائٹ ایک ایل ایم ایس چلانے کے قابل سرور پر ہوسٹڈ ہے؟
میں ڈاکر سے کوشش کرتا ہوں۔
میں نے موڈل کیا تھا اپنی ڈومین پہ۔ وہ بہترین کام کر رہا تھا لیکن ان چھٹیوں میں سکائی کا دل کر رہا ہے سابقہ استعمال کی وجہ سے۔
 
مجھے اپنی ویب سائٹ پہ Sakai LMS کو انسٹال کرنا ہے۔ لوکل ہوسٹ پہ تو اِس ٹٹوریل کی مدد سے ہو جاتا ہے (تاہم اُس میں آخری مرحلے میں جا کے چار سو چار کا انتخابی نشان آ جاتا تھا) لیکن میرا خیال ہے کہ ایس کیو ایل اور ڈیٹا بیس کا کوئی تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے دی گئی ڈاکیو مینٹیشن بھی میری سمجھ سے کافی باہر کی چیز ہے۔ اِس بابت کوئی مدد کر سکتا ہے؟
تمام اقدامات کو لکھ کر بتائیں تو کچھ بتایا جا سکتا ہے۔ ایس کیو ایل اور ڈیٹابیس کے حوالے سے ایرر مختلف آنا چاہیے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
تمام اقدامات کو لکھ کر بتائیں تو کچھ بتایا جا سکتا ہے۔ ایس کیو ایل اور ڈیٹابیس کے حوالے سے ایرر مختلف آنا چاہیے۔
اب تو میں نے سب کچھ ان انسٹال کر دیا تھا۔ کچھ دنوں میں دوبارہ کوشش کا ارادہ ہے۔ پھر اِس سلسلے میں دوبارہ عرض کرتا ہوں۔
 
Top