کون کس کو مس کررہا ہے 15

ظفری

لائبریرین
کیا بات ہے شمشاد بھائی کیا آئے ، پوری پرانی بزم کو ہی ساتھ کھینچ کر لے آئے ہیں ۔ خوشی جی ، زین ، فہیم اور تو اور عندلیب آپا بھی آگئیں ہیں ۔ کیا مزا ہو کہ پھر وہی پرانی نوک جھوک شروع ہوجائے۔ ویسے کسی کو کیا جیہ کے بارے میں کچھ علم ہے۔ سنا ہے عبدللہ کی شادی کے بعد اب وہ اپنے پوتے کے انتظار میں ہے ۔ :notworthy:
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی..
کیسے ہیں آپ کہاں گم تھے..؟
او ہو یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں۔ عندلیب بھی اردو محفل میں واپس آ گئی ہیں۔
و علیکم السلام
کیسی ہیں اور آپ بھی میری طرح اردو محفل سے گُم ہی ہو گئی تھیں۔
اب آ گئی ہیں تو آتی رہیے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا بات ہے شمشاد بھائی کیا آئے ، پوری پرانی بزم کو ہی ساتھ کھینچ کر لے آئے ہیں ۔ خوشی جی ، زین ، فہیم اور تو اور عندلیب آپا بھی آگئیں ہیں ۔ کیا مزا ہو کہ پھر وہی پرانی نوک جھوک شروع ہوجائے۔ ویسے کسی کو کیا جیہ کے بارے میں کچھ علم ہے۔ سنا ہے عبدللہ کی شادی کے بعد اب وہ اپنے پوتے کے انتظار میں ہے ۔ :notworthy:
ظفری بھائی وہ ایک دن آئی تو تھی، مجھے خوش آمدید کہہ کر پھر ایک مشہور چوپائے کے سر کے سینگوں کی طرح غائب ہو گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں عمر بھائی، ان کی کوئی خیر خبر نہیں ہے۔
کئی ایک ذرائع سے معلوم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔
 

عندلیب

محفلین
او ہو یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں۔ عندلیب بھی اردو محفل میں واپس آ گئی ہیں۔
و علیکم السلام
کیسی ہیں اور آپ بھی میری طرح اردو محفل سے گُم ہی ہو گئی تھیں۔
اب آ گئی ہیں تو آتی رہیے گا۔
میں تو روز ہی چکر لگاتی ہوں محفل کا.. بس کچھ لکھنے کو دل نہیں کرتا.
 
Top