میرے پسندیدہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
وہ نئے گلے وہ شکایتیں وہ مزے مزے کی حکایتیں
وہ ہر ایک بات پہ روٹھنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
(مومن خان مومن)
 

شمشاد

لائبریرین
عجیب شخص ہے ناراض ہو کے ہنستا ہے
میں چاہتا ہوں خفا ہو تو وہ خفا ہی لگے
(بشیر بدر)
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
یہ آنسو نہیں یہ ہیں شبنم کے قطرے
گرا کر کلی پر اسے گل بنائیں

عبادت کدے کو بھی تم نے نہ بخشا
تمہیں اور کتنا نظر سے گرائیں

سحر ٹوٹے دل کو چلو جوڑتے ہیں
یہ دل خانۂ رب ہے اس کو بچائیں


سحر
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھا
کشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا

بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گے
اک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
(بشیر بدر)
 

مومن فرحین

لائبریرین
جتنی شدت سے تجھ کو دیکھا ہے
اتنی شدت سے کچھ نہیں دیکھا
اپنی آنکھوں میں دیکھنے دو مجھے
میں نے مدت سے کچھ نہیں دیکھا
 

شمشاد

لائبریرین
میں کہ جس نے ہر صعوبت مسکرا کر جھیل لی
منزلیں آئیں تو کیوں آنکھوں میں آنسو آ گئے

تیرے نا آنے کے دکھ میں شدتیں پھولوں نے کیں
وقت سے پہلے ہی سب گجرے مرے مرجھا گئے
(عابدہ عروج)
 

مومن فرحین

لائبریرین
چراغ مانگتے رہنے کا کچھ سبب بھی نہیں
اندھیرا کیسے بتائیں کے اب تو شب بھی نہیں
جو میرے شعر میں مجھ سے زیادہ بولتا ہے
میں اس کی بزم میں ایک حرف زیر لب بھی نہیں

پروین شاکر
 

شمشاد

لائبریرین
ہونے کو ہے طلوع، صباحِ شبِ وصال
بجھنے کو ہے چراغ شبستان آرزؤُ

اک وہ کہ آرزوؤں پہ جیتے ہیں عمر بھر
اک ہم کہ ہیں ابھی سے پشیمان آرزو
(اختر شیرانی)
 

شمشاد

لائبریرین
دل میں نشاط رفتہ کی دھندلی سے یاد ہے
یا شمع وصل ہے تہہ دامان آرزو

اختر کو زندگی کا بھروسہ نہیں رہا
جب سے لُٹا چکے سر و سامان آرزؤُ
(اختر شیرانی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کعبے سے نہیں بے وجہ نسبت رخ یار
یہ بے سبب نہیں مردے کو قبلہ رو کرتے
(حیدر علی آتش)
 
Top