کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

جاسم محمد

محفلین
اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ وہ مملکت خداداد کو اس وبا سے نجات عطا فرما رہے ہیں۔دعا ہے کہ وہ ذات پاک ساری دنیا کو اپنی رحمت کی چھاؤں میں رکھے۔آمین ثم آمین:):)
ایجنسیوں نے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی خفیہ ویڈیو بھی حاصل کرلی۔ آج اس نے بھی دباؤ میں آکر پاکستان کی کورونا وائرس ہینڈلنگ کو سراہا ہے
دنیا کو کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، صدر جنرل اسمبلی
Pakistan Lifts Lockdowns, Top UN Diplomat Lauds Anti-Virus Gains
 

محمد وارث

لائبریرین
روس نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار کر لی۔ صدر پیوٹن کی بیٹی کو اس کا پہلا انجکشن لگایا گیا۔
Russia announces world’s first COVID-19 vaccine; Vladimir Putin's daughter gets first shot
russian_covid_vaccine_0.jpeg
 
روس نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار کر لی۔ صدر پیوٹن کی بیٹی کو اس کا پہلا انجکشن لگایا گیا۔
Russia announces world’s first COVID-19 vaccine; Vladimir Putin's daughter gets first shot
russian_covid_vaccine_0.jpeg
مابدولت مسرت کی اس نوید کے لیے محترم برادرم محمدوارث کو ہدیۂ تشکر اور اس انسانیت نواز کامیابی پر ملک روس کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔:):)
 

arshadmm

محفلین
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سائنسدانوں نے کورونا وئرس کی ایسی ویکسین تیار کر لی ہے جو کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

انھوں نے حکومت کے وزیروں سے خطاب میں کہا کہ 'آج صبح کورونا وائرس کے خلاف پہلی ویکسین کا اندراج ہو گیا ہے۔'

پوتن نے کہا کہ اس ویکسین کی انسانوں پر دو ماہ تک آزمائش کی گئی اور یہ ہر معیار پر پوری اتری ہے۔

تاہم روس نے جس تیزی سے کورونا کے خلاف کامیاب ویکسین حاصل کر لینے کا دعویٰ کیا ہے اس سے سائنسدان فکرمند بھی ہیں۔

لیکن روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سرکاری ٹیلیویژن پر اعلان کیا ہے کہ ماسکو کے گیمیلیا انسٹیٹیوٹ میں تیار کی جانے والی یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور یہ ان کی بیٹی کو بھی دی گئی ہے۔

پوتن نے کہا کہ 'میں یہ جانتا ہوں کہ یہ ویکسین کافی پُراثر ہے، یہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔ میں یہ دوہرا رہا ہوں کہ یہ تمام حفاظتی معیاروں پر پوری اتری ہے۔'

روسی صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ویکسین کو بڑی سطح پر تیار کیا جائے گا۔

روس کی وزارت صحت نے بھی اس ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کا اکتوبر میں وسیع پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا منصوبہ

کورونا وائرس: آکسفورڈ ویکسین ٹرائل کے نتائج حوصلہ افزا

کورونا وائرس اور آن لائن پھیلنے والی غلط معلومات

کورونا وائرس کی ویکسین کب تک بن جائے گی؟

کورونا وائرس کی نئی قسم کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

_111208145_cps_web_banner_bottom_640x3-nc.png

حفاظتی معیارات کی پاسداری نہ ہونے کے خدشات کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت نے گذشتہ ہفتے روس پر زور دیا تھا کہ وہ کووڈ 19 کی ویکسین تیار کرنے کے لیے بین الاقوامی گائیڈلائنز کی پاسداری کرے۔

منگل کو عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ وہ اس ویکسین کا جائزہ لینے کے لیے روسی حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔

فی الوقت روس کی تیار کردہ ویکسین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی اُن چھ ویکسینز کی فہرست میں شامل نہیں ہے جو کلینیکل آزمائش کے تیسرے مرحلے میں پہنچی ہیں۔ آزمائش کے اس مرحلے میں کسی دوا کو وسیع پیمانے پر انسانوں پر آزمایا جاتا ہے۔

ویکسین کی تیاری پر تیز تر پیش رفت کے باوجود زیادہ تر ماہرین کا خیال ہے کہ سنہ 2021 کے وسط سے قبل کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہو پائے گی۔

جولائی میں روسی سائنسدانوں نے کہا تھا کہ گیمیلیا انسٹیٹیوٹ کی تیار کردہ ویکسین کی ابتدائی آزمائش مکمل ہو چکی ہے

ہم اس ویکسین کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
گذشتہ ہفتے روسی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ اکتوبر میں کورونا وائرس کے خلاف بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

روسی سائنسدانوں نے کہا کہ ویکسین کی ابتدائی آزمائش مکمل کر لی گئی ہے اور اس کے کامیاب نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

مگر روسی حکام کی جانب سے ویکسین کی منظوری ہزاروں لوگوں پر آزمائش سے پہلے ہی دے دی گئی ہے جسے فیز تھری ٹرائل کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ٹرائل آزمائشی مرحلے کا اہم حصہ ہیں۔

لیکن اس کے باوجود روسی وزیر صحت میخائل موراشکو نے منگل کو کہا کہ ویکسین 'نہایت مؤثر اور محفوظ' ثابت ہوئی ہے۔ انھوں نے اسے کووڈ 19 پر 'انسانیت کی فتح' قرار دیا۔

روس کی ویکسین پر کیا ردِ عمل آیا ہے؟
روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی تیاری کے دعووں پر امریکہ اور یورپ میں طبی حکام اور میڈیا نے سوالات اٹھائے ہیں۔

گذشتہ ماہ امریکہ کے صفِ اول کے ماہرِ وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے چین اور روس میں ویکسین کی تیز تر تیاری کی کوششوں میں آزمائش کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسچن لنڈمیئر نے بھی انھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چار اگست کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'کبھی کبھی انفرادی محقق دعویٰ کرتے ہیں کہ انھیں کچھ مل گیا ہے، جو کہ ظاہر ہے بڑی خبر ہوتی ہے۔ مگر کسی ممکنہ طور پر کارآمد ویکسین کے بارے میں کوئی کلیہ مل جانا اور تمام مراحل سے گزرنے میں بڑا فرق ہے۔'

،تصویر کا کیپشن
روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی تیاری کے دعووں پر امریکہ اور یورپ میں طبی حکام اور میڈیا نے سوالات اٹھائے ہیں

چین میں بھی ٹرائل آخری مرحلے میں
ادھر چین کی سینوویک بایوٹیک لمیٹڈ کمپنی نے منگل کو کووڈ 19 کی انسانوں پر آزمائش کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ویکسین کا ٹرائل انڈونیشیا میں 1620 مریضوں پر کیا جا رہا ہے۔

یہ ویکسین انڈونیشیا کی سرکاری کمپنی بائیو فارما کے ساتھ مل کر بنائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل سینوویک نے کہا تھا کہ آزمائش کے دوسرے مرحلے میں ویکسین انسانوں کے لیے محفوظ پائی گئی اور مریضوں میں اینٹی باڈیز پر مبنی مدافعت پائی گئی ہے۔

کوروناویک نامی ایک ویکسین ان چند اثر انگیز ویکسینز میں شامل ہے جو ٹیسٹنگ کے اس مرحلے تک پہنچ سکی ہیں۔

دنیا بھر میں اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ کووڈ 19 کے لیے ویکسین تیار کرنے میں حفاظتی معیاروں پر کسی طرح کا سمجھوتا نا کیا جائے۔ تاہم حال میں دیکھا گیا ہے کہ ویکسین تیار کرنے کے لیے حکومتوں پر عوام کا دباوٴ بڑھتا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ویکسین تیار کرنے کے لیے 100 سے زیادہ مقامات پر کوششیں جاری ہیں۔ ان میں سے چار مقامات پر ویکسین انسانوں کے استعمال کے ٹیسٹ کے آخری مرحلے میں ہے۔
 

اسرار اظمی

محفلین
روس نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار کر لی۔ صدر پیوٹن کی بیٹی کو اس کا پہلا انجکشن لگایا گیا۔
Russia announces world’s first COVID-19 vaccine; Vladimir Putin's daughter gets first shot
russian_covid_vaccine_0.jpeg

بہت خوب
صرف روس ہی اس وبا کی شدت کے دوران تقریباً خاموش رہا (اک دوسرے پر الزامات کے سلسلے میں روس کا رویہ سب سے بہتر رہا)
 

سین خے

محفلین
Drug Regulatory Authority of Pakistan approved the advanced clinical trial of the vaccine produced by CanSinoBio, a China-based vaccine developer, and the Beijing Institute of Biotechnology.

"This will be the first ever Phase III clinical trial for any vaccine in Pakistan," the NIH said in a statement.

Pakistan's inclusion in the large-scale testing on humans would help it secure "preferential vaccine supply and pricing,” it added.

Pakistan Approves Phase III Human Trials Of Experimental Chinese Coronavirus Vaccine
 

جاسم محمد

محفلین
یورپی یونین کا کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف
ویب ڈیسک اتوار 6 ستمبر 2020
2077283-euenvoy-1599412422-727-640x480.jpg

یورپی یونین کی سفیر نے پس ماندہ طبقات کے مسائل کا ازالہ کرنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی(فوٹو، اے پی پی)


اسلام آباد: یورپی یونین نے کورونا وائرس وبا کی روک تھام میں پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن ، ٹیسٹنگ اور کورونا کیسز کا سراغ لگانے کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

یورپی یونین کی سفیر نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل اور آبادی کےپس ماندہ طبقات کی مشکلات کے ازالے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔
 
Top