فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

اوشو 205
صابرہ امین 210 - 215
عاطف علی 216-217
محمد عمر 218 - 229
سیما علی 230-231
عاطف علی 232-233

مندرجہ ذیل صفحات کس کے پاس ہیں
201-204
206 - 209
 
نور وجدان

لائبریرین
صفحہ نمبر ۱۰۶

افسوس، صَد افسوس! اب تک نہ دل کا مُدّعا نکلا جب قریب پہنّچا‘ دیکھا تو دروازہ ہے عالی شان‘سَر بہ اوج فلک کشیدہ، دیدہِ روزگار نہ دیدہ ۔ بس کہ مطلّلا ہے اور لعل و یاقوت اس کثرت سے جڑے ہیں کہ جوہری وہم و گماں میں کھڑے ہیں ۔ شعاعِ آفتاب سے یک رنگی خورشید حاصل ہے.شرمندہ اسکے روبرو بدرِ کامل ہے .یقین ہوا،اب برسر مطلب پہنچا ۔ یہ وہی دروازہ ہے باب امید، جس کا ذکروہ سرخ رو، زمرد لباس کرتا تھا. یہ درگاہِ منزل رسانِ گم کردہ کیا اور خوش ہو کر دوڑا۔ فرد:

وعدہِ وصل چوں شود نزدیک آتشِ شوق تیز تر گردد

غرض افتاں و خیزاں درشہر پناہ پر آیا ۔ دروازہ جواہرنگار رفعتِ فلک دکھاتا، دیوار و در جگمگاتا‘ بلور کی اینٹیں‘ یاقوت کی تحریر‘ ہر خشت مطّلا و مصّفی‘بہشت کی طرح وا ۔ بہ صد فرّو تمکین بنا ۔ جا بجا برج ۔ برنجی و آہنی ڈھلی ہوئی توپیں چڑھیں ۔ گولنداز جوان جوان ‘ بنفشی بادلے کے دگلے پہنے‘گلنار اک پیچے سجے ‘ چست و چالاک توپوں کے بائیں دہنے ٹہل رہے۔ زمین و آسمان ان کی ہیبت سے دہل رہے ' گلی کوچے صاف، خس نہ خاشاک ‘ کثافت سے پاک ۔ دروازے پر پانچ ہزار سوار، لاکھ پیادے، کچھ جا بہ جا چوکی پہرے پر ‘کچھ جنگ کے آمادے۔ چھاؤنی کے طور لینیں بنیں ۔ پیدل
 
نور وجدان

لائبریرین
میرا خیال
نور وجدان ، جاسمن کیا اس دھاگے کے ممبران کو لائبریری ممبر بنا کر براہ راست ٹائپنگ کے دھاگے میں پوسٹ کی سہولت مل سکتی ہے تاکہ گفتگو اور ٹائپنگ والے دھاگے علیحدہ رہیں۔

لائبریری کے مزید پراجیکٹس بھی ہوں گے، ذاتی مکالمے میں بات زیادہ بہتر ہے ۔ ایسے ممبران جو مستقبل بنیادوں پر کام کرنا چاہیں ان کے لیے لائبریرین کے طور پر کام کرنا زیادہ بہتر ہے ۔ ویسے تو یہ کتاب بھی طویل ہے کل سات سو یا زائد صفحات ہیں
 
جاسمن

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
صفحہ 101 جاسمن کے ذمہ تھا مگر انہوں نے بھی مقدمہ کا صفحہ ٹائپ کیا اور یہ دھوکہ سب کے ساتھ ہوا۔

اب آپ نے صفحہ 216 اور 217 کرنا ہے۔ صفحہ 215 صابرہ امین کے پاس ہے۔

ہاہاہا۔ کیا معلوم یہ صفحہ میں نے کتنے وقفوں میں ٹائپ کیا تھا۔ گھر کے کام کرتی اور ایک دو جملے ٹائپ کر کے پھر کام کرنے چلی جاتی، بس یہی ہوتا رہا۔:)
 
اوشو

لائبریرین
وعلیکم السلام،
خوش آمدید اوشو ، آپ کی خدمات سے لازمی فائدہ اٹھایا جائے گا۔

آپ داستان کا صفحہ 205 لے لیں۔ اگر ایک سے زائد صفحات لکھنے ہوں تو بھی بتا دیں۔
ریختہ پر صفحہ 205 پر گیا تو کتاب کا صفحہ نمبر 90-91 سامنے آیا۔ کیا یہی ٹائپ کرنا ہے ؟
 
میرا خیال

لائبریری کے مزید پراجیکٹس بھی ہوں گے، ذاتی مکالمے میں بات زیادہ بہتر ہے ۔ ایسے ممبران جو مستقبل بنیادوں پر کام کرنا چاہیں ان کے لیے لائبریرین کے طور پر کام کرنا زیادہ بہتر ہے ۔ ویسے تو یہ کتاب بھی طویل ہے کل سات سو یا زائد صفحات ہیں
بات آپ کی درست ہے ، ممبران کا ایک گروپ تشکیل دیتا ہوں اور اس پر گفتگو کرتے ہیں۔
 
ہاہاہا۔ کیا معلوم یہ صفحہ میں نے کتنے وقفوں میں ٹائپ کیا تھا۔ گھر کے کام کرتی اور ایک دو جملے ٹائپ کر کے پھر کام کرنے چلی جاتی، بس یہی ہوتا رہا۔:)
صفحہ ضائع نہیں ہوا ، مقدمہ بھی ہم لکھیں گے مگر داستان پہلے مکمل کرکے۔ آپ کی محنت محفوظ ہے بس جذبہ سلامت رہنا چاہیے۔:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اسی دوران کیا یہ مناسب نہ ہوگا کہ ٹائپنگ کے کچھ معا ییر متعین کر لیے جائیں اور ٹائپ کرنے والے سب ممبران اسی معیار کا اتباع کریں ۔ مثلاََ جیسے ایک لائن سکین صفحہ میں مکمل ہو ایک لائن فیڈ دے دیا جائے یا اسی طرح کی کوئی اور قدر متعین کر لی جائے ( مثلاََ اعراب حرکات وغیرہ کو نظر انداز کرنا )۔ اس سے یہ ہو سکے گا کہ آگے کی آپٹیمائزیشن یا فارمیٹنگ کے مرحلے میں میں یہ معیار کسی سہولت کا سبب بن جائے گا ۔
محض ایک تجویز ہے ۔ پرانے لائبریرین حضرات کا قابل قدر تجربہ اس میں کام آسکتا ہے ۔
 
بالکل معیار کو دیکھا جا سکتا ہے مگراسے محفل پرپوسٹ کرتے وقت سیٹ کرنا ذرا مشکل ہوگا۔ میں نے اس کے لیے گوگل ڈاکس پر ایک فائل بنائی ہے جس میں ایک تو آسانی سے سب مواد شامل کر سکتے ہیں دوسرا کوئی بھی کسی بھی غلطی کو درست کر سکتا ہے اور فارمیٹ کرنے کی سہولت بھی میسر ہے۔

فی الحال اس لنک سے آپ فسانہ عجائب گوگل ڈاکس کو پڑھ سکتے ہیں۔
 
احباب،
لائبریری کے بلارفتار رکن شمشاد بھی پھر سے فعال ہو رہے ہیں اور یقین جانیں یہ لائبریری پراجیکٹ کے لیے بہت ہی بڑی خوشخبری ہے۔
 
Top