خود کار تقطیع کی ویب گاہ کا اجرا

اصل میں مجھے ان ٹرمز کا اتنا پتا نہیں ہے ، میں نے پہلے لنک کھولے تو اس میں کوئی ایچ ٹی ایم ایل یا کچھ ڈاؤنلوڈ کا آپشن تھا میں نے ڈاؤنلوڈ بھی کیا تو وہ اوپن نہیں ہو ۔ اس لیے پوچھا کہ یہ لنکس کس چیز کے ہیں ۔
ان روابط پر ویب گاہ کا سورس کوڈ موجود ہے۔ اگر کوئی پروگریمر یہ دیکھنا چاہے کہ یہ کیسے کام کرتی ہے تو اسے ان روابط پر ملاحظہ کر سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
مشین لرننگ کچھ مدد کر سکتی ہے؟ زیک سید ذیشان نمرہ
اصولا تو ممکن ہے۔ لیکن اس کے لئے انپٹ ویکٹرز بنانا قدرے مشکل کام ہوگا۔ سب سے پہلے ایسے تمام کیسز کا تعین کرنا جن میں کئی اوزان رائج ہیں۔ پھر ان کے لئے اشعار تلاش کرنا، اور کافی سارے، کیونکہ مشین لرننگ کے لئے ڈیٹا کافی زیادہ درکار ہوتا ہے۔
سب سے اہم بات ہے تعقید لفظی جو اشعار میں عام جملوں کی نسبت کافی ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے شائد کسی بھی الگورتھم کو اچھے رزلٹ دینے کے لئے کافی ڈیٹا درکار ہو۔ آپ ضرور کوشش کریں اگر اچھے رزلٹ ملتے ہیں تو یہ کافی مفید کام ہو گا :)
 

الف نظامی

لائبریرین
کیا، کِیا، قدر، قدَر، ایسے الفاظ کا کوئی حال ہو سکتا ہے؟ اعراب لگانے کی توقع تو یوزرز سے نہیں کی جا سکتی۔
ہر لفظ کے ممکنہ بائی گرامز کی فہرست بنا لیجیے پھر شعر میں ان الفاظ کے بائی گرام کا فہرست سے تقابل کر لیں
بائی گرامز کی فہرست کے لیے مناسب یہ ہے کہ اردو شعروں کی کولیکشن (کارپس) کو پراسیس کر کے بائی گرامز کی فہرست بنا لی جائے۔
 
آخری تدوین:
کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور

اس مصرع میں "اور" جداگانہ کے معنوں میں استعمال ہو اہے اس لیے صرف فاع کے وزن پر درست ہے۔ یہی اصول اگر مزید کے معنوں میں استعمال ہو تو لاگو ہوگا۔

یافت نایافت کی الجھن بھی نہیں سلجھی اور

یہاں "اور" دو جملوں کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے اس لیے فاع اور فع دونوں کے وزن پر درست ہے۔

اب مسئلہ یہ ہے کہ آس پاس کے الفاظ سے تو شاید یہ تعین کرنا ممکن ہی نہ ہو کہ لفظ کن معنوں میں استعمال ہوا ہے۔ یہاں جو چیز دیکھنے والی ہے وہ یہ ہے کہ اور کے بعد آنے والے الفاظ کیا ایک مکمل جملہ بناتے ہیں کہ نہیں اور اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا ہوگا کہ لفظ کون سے معنوں میں استعمال ہو رہا ہے۔
 
یہ بات پہلے ذہن میں نہیں آئی ورنہ رومن اردو اس کام کے لیے نہایت موزوں ثابت ہو سکتی تھی۔ یہ ہوموگرافس والا مسئلہ بھی بہ آسانی حل ہو جاتا۔
 

شکیب

محفلین
یہ بات پہلے ذہن میں نہیں آئی ورنہ رومن اردو اس کام کے لیے نہایت موزوں ثابت ہو سکتی تھی۔ یہ ہوموگرافس والا مسئلہ بھی بہ آسانی حل ہو جاتا۔
اچھی کوالٹی کی اردو-رومن-اردو ڈکشنری بن جائے تو کتنے ہی اور کام بھی ہو سکتے ہیں۔ افسوس کہ یہ اب تک ممکن نہیں ہو سکا۔ رومن کا املا کیسا ہو وغیرہ ہی پر بات اٹک جاتی ہے۔
ریختہ کی ڈکشنری اچھی چیز ہے۔ اسکریپ کی جا سکے تو اسی فارمیٹ پر دوسری ڈکشنریز (مثلا آئی جنون) کو ڈھال کر ایک میں مرج کر کے ایک اعلیٰ کوالٹی کی لغت بن سکتی ہے۔ البتہ آخر میں ایک نظر پروف ریڈ کرنا ضروری ہوگا۔

محمد عمر بھائی آپ کا کبھی اتفاق ہوا ہے رومن اردو پر کام کا؟
 

سیما علی

لائبریرین
ماشاءاللہ ریحان۔
آپ نے بہت محنت کی ہے۔ زبردست۔:)
لیکن میری تجویز ہے کہ اگر آپ اسے میرے جیسے لوگوں کے لیے تعارف کے طور پہ پیش کرنا چاہتے ہیں تو عام فہم انداز میں یہاں ایک تعارفی مضمون لکھیے۔
اب آپ نے جو بھی لکھا ہے اور میں نے آپ کی عروض گاہ پہ جا کے دیکھا ہے تو اس سے میں تھوڑا بہت یہ سمجھ سکی ہوں کہ نو آموز شاعر اپنی شاعری کو یہاں لکھیں گے اور انھیں خودکار انداز سے مدد مل سکے گی۔
مندرجہ بالا مضمون آپ نے ایسے لوگوں کے لیے لکھا ہے جو کمپیوٹر سے متعلق علم رکھتے ہیں۔ میرے جیسے عام بندے کے لیے یہ ایک (بقول علی عمران) جناتی زبان ہے۔:D
مزید یہ کہ اگر شاعری کے زمرہ میں شائع کیا جا سکے تو شعراء کے لیے کافی بہتر رہے گا۔
کیا خیال ہے محمد خلیل الرحمٰن اور نور وجدان
جاسمن جی !
درست فرمایا آپ نے ، کہ آپ تو ماشاء اللہّ بہت قابل اور
کمپیو ٹر سے شناسائی رکھتی ہیں ۔ ہم جیسے لوگ جو فگر ورک کی زبان تو کمپیوٹر پہ سمجھتے ہیں مگر جناتی زبان زرہ مشکل دے سمجھتے ہیں۔۔جیتی رہیے ، ڈھیر ساری دعائیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
جاسمن جی !
درست فرمایا آپ نے ، کہ آپ تو ماشاء اللہّ بہت قابل اور
کمپیو ٹر سے شناسائی رکھتی ہیں ۔ ہم جیسے لوگ جو فگر ورک کی زبان تو کمپیوٹر پہ سمجھتے ہیں مگر جناتی زبان زرہ مشکل دے سمجھتے ہیں۔۔جیتی رہیے ، ڈھیر ساری دعائیں۔

آمین!
جزاکِ اللہ خیرا کثیرا۔
 

دوست

محفلین
اردو لغت کبیر میں شاید ہو۔ اس وقت حالتِ وفات میں ہے۔ اس کا آفلائن ورژن بھی بنایا تھا کسی نے، وہ کہاں گیا :shock:
اردو لغت (کرلپ لاہور کی پیشکش تھی، لغت کبیر کی برقی صورت یا کسی اور لغت کی)، بہرحال 5918 صفحات ہیں حروفِ تہجی کے اعتبار سے الفاظ کی فہرست کے، یعنی سکریپ ہو سکتی ہے (مثال)۔ کہیں کہیں اس میں ماخذ زبان کی معلومات بھی ہیں۔ یہی اور کچھ دیگر لغات یہاں سکریپ کی تھیں احباب نے، ان کو یہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اردو لغت اور لغت کبیر دونوں اس صفحے پر ہیں، لیکن اردو لغت میں کچھ معلومات غائب ہیں جو بالا لنک پر نظر آتی ہیں (جیسے لکیر تلاش کرنے سے)۔
تدوین: اردو لغت اور لغت کبیر ایک ہی چیز لگ رہی ہے۔ اردو لغت کا آفلائن ورژن کافی ساری معلومات کے بغیر ہے۔ لغت کبیر (آفلائن ورژن) میں پھر بھی ماخذ زبان کی معلومات موجود نہیں۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ریحان ، یہ بہت زبردست کام کررہے ہیں آپ ! اس ڈیجیٹل دور میں یہ اردو کی بڑی خدمت ہے ۔ سید ذیشان کی ویب سائٹ تو تھی ہی اب یہ ایک اور ہوگئی۔ یہ کام لائقِ صد تحسین ہے ۔ کاش مجھے بھی کمپیوٹر کا کچھ علم ہوتا تو کچھ مشورہ دیتا ۔ البتہ میں ایک آدھ روز میں اسے چیک کرکے دیکھتا ہوں ۔ دو چار پیچیدہ سے مصرع ڈال کر دیکھتا ہوں ، ان شاء اللہ۔
 

سید ذیشان

محفلین
کوئی لغت یا الفاظ کی فہرست وجود رکھتی ہے جس میں لفظ کی ماخذ زبان کا تذکرہ ہو؟
آپ نے گٹ ہب پر عروض کی ڈیٹابیس نہیں دیکھی شائد؟ اس میں زبان کا ماخذ بھی دیا گیا ہے اور یہ ڈیٹا بیس دوست کے ذکر کردہ اردو لغت پر ہی مبنی ہے۔ اردو لغت البتہ کام نہیں کر رہی، جبکہ اس کو محفل کے سرور پر ہی ہوسٹ کیا گیا ہے۔
 
آپ نے گٹ ہب پر عروض کی ڈیٹابیس نہیں دیکھی شائد؟ اس میں زبان کا ماخذ بھی دیا گیا ہے اور یہ ڈیٹا بیس دوست کے ذکر کردہ اردو لغت پر ہی مبنی ہے۔ اردو لغت البتہ کام نہیں کر رہی، جبکہ اس کو محفل کے سرور پر ہی ہوسٹ کیا گیا ہے۔
میرے ذہن میں نہیں تھا کہ زبان کے ماخذ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ابھی بھی اسی کشمکش میں ہوں کہ فارسی اور عربی الفاظ میں الف کے اسقاط کی اجازت رہنے دوں کہ نہیں۔
 
ریحان ، یہ بہت زبردست کام کررہے ہیں آپ ! اس ڈیجیٹل دور میں یہ اردو کی بڑی خدمت ہے ۔ سید ذیشان کی ویب سائٹ تو تھی ہی اب یہ ایک اور ہوگئی۔ یہ کام لائقِ صد تحسین ہے ۔ کاش مجھے بھی کمپیوٹر کا کچھ علم ہوتا تو کچھ مشورہ دیتا ۔ البتہ میں ایک آدھ روز میں اسے چیک کرکے دیکھتا ہوں ۔ دو چار پیچیدہ سے مصرع ڈال کر دیکھتا ہوں ، ان شاء اللہ۔
بہت شکریہ سر۔ ذیشان صاحب کی سائٹ کے ہوتے ہوئےمزید تجربات کی ضرورت تو نہیں پھر بھی امید ہے کہ کچھ مفید نتائج ان تجربات سے حاصل کیے جا سکیں گے۔
 
Top