میٹھے ٹوسٹ

جاسمن

لائبریرین
میٹھے ٹوسٹ
(میری اپنی ترکیب)
اجزاء:
چاروں مغز: ایک کھانے کا چمچ
سفید تل: ایک کھانے کا چمچ
خشخاش: ایک کھانے کا چمچ
ان تینوں اشیاء کو صاف کر کے دھو لیں۔ یاد رکھیں کہ خشخاش کو نتھارا جائے گا تاکہ مٹی نیچے بیٹھ جائے۔
شکر: حسب ذائقہ
انڈہ: ایک عدد
دودھ: ایک کھانے کا چمچ
ڈبل روٹی کے سلائس: جتنے اس آمیزے میں پورے ہو جائیں۔
ترکیب: دودھ میں شکر گھول کے انڈہ پھینٹ لیں۔ پھر چاروں مغز، سفید تل اور خشخاش ملا دیں۔ تیل کو توے/فرائنگ پین میں ڈال کے تھوڑا گرم کریں۔
چاہیں تو سلائس کے کنارے کاٹ لیں۔ اور انھیں مخےلف شکلوں میں کاٹ لیں۔اب ان ٹکڑوں کو اس آمیزے میں ڈالیں۔ چمچ کی مدد سے ایک طرف مغز وغیرہ لگا دیں ورنہ یہ نیچے پڑے رہ جائیں گے۔ اب اس رخ سے توے پہ ڈالیں اور دوسرے رخ پہ چمچ کی مدد سے آمیزہ لگا لیں۔ اور جب پہلے رخ پہ ذرا سرخ ہو جائے تو اسے پلٹ کر دوسری طرف سے بھی سنہرا کر لیں۔
لیں جناب مزے دار ٹوسٹ تیار ہیں۔
آپ چاہیں تو اس آمیزے میں بادام کی ہوائیاں، اور دوسرے میوہ جات بھی ملا سکتے ہیں۔
IMG20200807101246.jpg
 
یہ تو ہماری طرف فرنچ ٹوسٹ کہلاتے ہیں بارہ مغز کے بغیر۔
 
Top