دہی کے گُن کون گنوائے!

وزیر اعظم کل نیا نقشہ جاری کریں گے۔۔۔

اسے پاکستان کا صوبہ بنانے کی تحریک شروع ہونی چاہیئے ، تامل زبان اگرچہ اجنبی ہے لیکن سری لنکا کا لٹریسی ریٹ پاکستان سے سالہا سال پہلے سے بدرجہا بلند رہا ہے سو انگریزی سے کام چل سکتا ہے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
ارے واہ ۔ پھر تو اچھی ڈیل ہو گی ۔ ہمارے وزیر اعظم کی تو انگریزی تقریر کے ڈنکے ہی کافی ہیں ، کسی موٹیویشنل سپیکر سے کم نہیں ۔
ملنگا کو اپنا ہی سمجھیں اب۔:p
سر صرف انگریزی تقریر کے ڈنکے !!!!!پیرانی پنکی کے نہیں:unsure:
 
محمد وارث

لائبریرین
علم میں اضافے کے لیے شکریہ وارث بھائی! :)
اب ہم اپنے بہن بھائیوں کے علم میں بھی یہ اضافہ ضرور کریں گے. :heehee:
سیالکوٹ میں ایک "بُڈی بازار" ہے، لاہور کے انار کلی کی طرز کا۔ تنگ اور تاریک گلیوں سے گھرا ہوا، اب اسے تحصیل بازار کہتے ہیں لیکن ہمارے بچپن میں اسے 'بڈی بازار' ہی کہا جاتا تھا کیونکہ وہاں خریداروں کی اکثریت خواتین ہی پر مشتمل ہوتی ہے۔ ہاں لڑکے بالے بھی وہاں اکثر پائے جاتے تھے، اب کا علم نہیں کہ ہوتے ہیں یا نہیں کہ مجھے ادھر کا رخ کیے بھی بیس پچیس برس ہو گئے۔ :)
 
لڑکے بالے ہمیشہ وہاں پائے جاتے ہیں ،جس جگہ خواتین کی اکثریت ہو، ہمارے ایک کولیگ کی پوسٹنگ کوئٹہ ہوگئی ۔ ٹریننگ پر آیئے تو نظریں نیچی کیے بات کرتے رہے ہم نے پوچھا یہ کیاماجرہ ہے فرمانے لگے بھئ خواتین وہاں نظر ہی نہیں آتیں بازار میں پیر ہی دیکھنا پڑتے ہیں۔:unsure::unsure::unsure::unsure:
 
سیما علی

لائبریرین
صاحب تو نہیں کوئی۔Basil seed
کوئی herb یعنی جڑی بوٹی صاحبہ ہوں گی۔
krghsOD_d.jpg

Basil Seedsتلسی کے بیج:
Basil Seeds vs Chia Seeds
تخم بالگنا :Chia Seeds
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بھائی باسل سیڈس الگ ہیں ۔۔۔ یہ چیا سیڈس ہیں۔:)

لیکن دونوں قریبی رشتہ دار ہیں ۔ فرسٹ کزن ۔

Basil seeds are a little larger than chia seeds but have a similar nutritional profile. The most notable nutritional differences are that chia seeds contain more than twice the omega-3 fat but a little less fiber compared to basil seeds. ... However, basil seeds swell quicker and to a larger size than chia seeds
 
بالکل بہت ہی قریبی رشتہ دار ،فرسٹ کزن:)
 
محمد وارث

لائبریرین
صاحب تو نہیں کوئی۔Basil seed
کوئی herb یعنی جڑی بوٹی صاحبہ ہوں گی۔
میں نے آج تک صرف فالودے ہی میں یہ کھائے ہیں۔ میرے والد صاحب شربت میں ڈال کر بہت شوق سے نوش فرماتے تھے لیکن مجھے مشروبات میں اچھے نہیں لگتے، عجیب جیلی سی بن جاتی ہے۔ :)
 
Top