دوسرے دن کا اختتام
پاکستان 326 آل آؤٹ
انگلینڈ 92/4


شان مسعود کی شاندار سینچری کے چلتے پاکستان نے دوسرے روز کا اختتام بھی فرنٹ فٹ پر بھی کیا ہے۔۔
پاکستان اگر پہلی اننگ سے 60-70 رنز کی لیڈ حاصل کر لے تو یقیناً شاندار پوزیشن میں آ جائے گا۔
لیکن کل اولڈ ٹریفورڈ میں سورج کے چھائے رہنے کا قوی امکان ہے اور پچ بھی ابھی عمدہ کھیل رہی اور اس پر ہمیں ٹیل اینڈرز کو رن عطیہ کرنے کا بھی خوب شوق ہے تو اللہ کریسی چنگیاں وغیرہ۔۔۔
 
تیسرے روز کا کھیل جاری۔
بٹلر اور پوپ جی نے پہلا گھنٹہ نکال لیا ہے۔ لنچ سے پہلے ان دونوں کو پویلین کی راہ دکھانا لازم ہے ورنہ یہ میچ بچا ڈالیں گے۔ بٹلر جی لمحوں میں بورڈ پر رنز کا انبار لگانے کی خوب صلاحیت رکھتے ہیں۔۔
 
ڈوم بیس بھی پویلین واپس۔
یاسر شاہ کی تیسری وکٹ۔۔۔

انگلینڈ 164/7
ٹرائل بائے 162 رنز

اب ٹیل کو جلد از جلد ٹھکانے لگا کر 140+ کی لیڈ حاصل کرنی چاہیے۔۔۔
 
انگلینڈ 219 پر آل آؤٹ
پاکستان کو 107 رنز کی بہت ہی شاندار برتری حاصل۔۔
مزید 200 رنز جوڑ لئے جائیں تو میچ جیتنے کا امکانات شدید تر ہو جائیں گے۔۔۔
 
پہلی اننگ کے ہیرو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس۔
پاکستان 8-1

کپتان کو اپنی ساکھ بچانے کے لئے کریز پر رکنا ہی ہوگا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ٹیم پاکستان کی ہمیشہ کی طرح غیر متوقع اچھی کارکردگی ہے اس میچ میں۔ ڈیڑھ سو سے اوپر لیڈ ہو گئی اور آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔ سو، ڈیڑھ سو رنز مزید کر لیے تو ون اپ ہو جائیں گے۔ :)
 
Top