دہی کے گُن کون گنوائے!

محمد وارث

لائبریرین
سیما باجی۔ یہ تو سری لنکا کے فاسٹ بالر کے پاس ہو گا۔ تخم بالنگاں البتہ بسہولت میسر ہو جائے کراچی میں ۔
تخم بالنگاں کا یہ پنجابی تلفظ ہے، "تخ ملنگا"، میم اور لام دونوں پر زبر ہے۔ سری لنکا والے ملنگا صاحب کے لام پر زیر ہے۔ :)
 
سید عاطف علی

وارث بھائی ایسی چیزوں کے درمیان ویسی چیزوں کا زیروزبر ہوجانا بھی عام بات ہے ۔ ویسے آپ نے خوب درست فرمایا۔ تسلیم ۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
ملنگ تو چاردانگ عالم میں موجود ہوں گے۔ البتہ ملنگا تو صرف اور صرف سری لنکا کا منفرد تحفہ ہے-
یہ سری لنکا والے شاید ملنگوں کی زیادہ ہی عزت کرتے ہیں پنجابیوں کی طرح۔ کوئی ملنگ نظر آ جائے تو اسے "ملنگ" ہی کہتے ہیں لیکن زیادہ "عزت" کرنی ہو تو کہتے ہیں "اوئے ملنگا ایدھر آ"۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اسے پاکستان کا صوبہ بنانے کی تحریک شروع ہونی چاہیئے ، تامل زبان اگرچہ اجنبی ہے لیکن سری لنکا کا لٹریسی ریٹ پاکستان سے سالہا سال پہلے سے بدرجہا بلند رہا ہے سو انگریزی سے کام چل سکتا ہے ۔
 
سیما علی

بالکل درست
 
سیما علی

لائبریرین
یہ سری لنکا والے شاید ملنگوں کی زیادہ ہی عزت کرتے ہیں پنجابیوں کی طرح۔ کوئی ملنگ نظر آ جائے تو اسے "ملنگ" ہی کہتے ہیں لیکن زیادہ "عزت" کرنی ہو تو کہتے ہیں "اوئے ملنگا ایدھر آ"۔ :)
پنجاب کی کیا بات ہے اور آپ کی زبان کی مٹھاس کی چاشنی منفرد ہے میرے ایک کولیگ لاہور سے تعلق اور اب تو بہو بھی لاہور کی ہے تو میرا تعلق اور گہرا ہوگیا میر ا پسندیدہ شہر لاہور!
تو بتا رہی تھی کہ میرے کولیگ اپنی مسز کو بڈھی میری کہہ کے مخاطب کرتے تو میں نے ان سے کہا بھابھی برا نہیں مانتی تو کہنے لگے اسے پتہ ہے یہ پیار ہے برُا کیسے مانے گی تو ہر زبان کا اپنا مزا ہے اور سمجھ کا لطف الگ:):)
 
لاہور میرا سسرالی شہر ہے اس وجہ سے مجھے دنیا میں سب سے ۔۔۔۔ شہر یہی لگتا ہے۔

(خالی جگہ، شادی شدہ اور غیر شادی شدہ، اپنے اپنے ذوق کے مطابق پُر کر سکتے ہیں)۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
تو بتا رہی تھی کہ میرے کولیگ اپنی مسز کو بڈھی میری کہہ کے مخاطب کرتے تو میں نے ان سے کہا بھابھی برا نہیں مانتی تو کہنے لگے اسے پتہ ہے یہ پیار ہے برُا کیسے مانے گی تو ہر زبان کا اپنا مزا ہے اور سمجھ کا لطف الگ:):)
یہ خالص لاہوری اسٹائل ہے. اگر کہنا ہو فلاں اس کی بیوی ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ اس کی بڈھی ہے. ہمیں بہت عجیب لگتا تھا کہ نئی نویلی بیوی کو بھی بڈھی ہی کہتے ہیں. :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ خالص لاہوری اسٹائل ہے. اگر کہنا ہو فلاں اس کی بیوی ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ اس کی بڈھی ہے. ہمیں بہت عجیب لگتا تھا کہ نئی نویلی بیوی کو بھی بڈھی ہی کہتے ہیں. :)
مجھے بھی لاہوری دوستوں کے ساتھ بعینہ یہی تجربہ ہوا۔
لیکن میرے خیال میں یہ لفظ بڈھی نہیں بلکہ بڈی ہے۔ اس نازک لفظ میں ھ کا مکمل دخل نہیں ہے۔ یہ میری سماعت کا کرشمہ بھی ہو سکتا ہے ۔ :LOL:
 
یہ بڈھی، بڈھے کی مونث یعنی بوڑھا بوڑھی نہیں ہے۔ بلکہ بُڈی، بندے کی مونث ہے یعنی بندا، بڈی (مرد عورت یا شوہر بیوی)، عام پنجابی کا لفظ ہے اور لاہور سے بھی مخصوص نہیں۔ :)
 
درست فرمایا سید صاحب، میں بھی یہی تحریر کر رہا تھا۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
یہ خالص لاہوری اسٹائل ہے. اگر کہنا ہو فلاں اس کی بیوی ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ اس کی بڈھی ہے. ہمیں بہت عجیب لگتا تھا کہ نئی نویلی بیوی کو بھی بڈھی ہی کہتے ہیں. :)
ہمیں بھی یہ بات بڑی عجیب لگتی ہے کہ نئی نویلی دلہن بھی بڈھی:)
 
سیما علی

لائبریرین
یہ بڈھی، بڈھے کی مونث یعنی بوڑھا بوڑھی نہیں ہے۔ بلکہ بُڈی، بندے کی مونث ہے یعنی بندا، بڈی (مرد عورت یا شوہر بیوی)، عام پنجابی کا لفظ ہے اور لاہور سے بھی مخصوص نہیں۔ :)
سید صاحب اگر ایسا ہے تو پھر ٹھیک ہے مونث کہ لئے ہے
 
لاریب مرزا

محفلین
یہ بڈھی، بڈھے کی مونث یعنی بوڑھا بوڑھی نہیں ہے۔ بلکہ بُڈی، بندے کی مونث ہے یعنی بندا، بڈی (مرد عورت یا شوہر بیوی)، عام پنجابی کا لفظ ہے اور لاہور سے بھی مخصوص نہیں۔ :)
علم میں اضافے کے لیے شکریہ وارث بھائی! :)
اب ہم اپنے بہن بھائیوں کے علم میں بھی یہ اضافہ ضرور کریں گے. :heehee:
 
لاریب مرزا

محفلین
مجھے بھی لاہوری دوستوں کے ساتھ بعینہ یہی تجربہ ہوا۔
لیکن میرے خیال میں یہ لفظ بڈھی نہیں بلکہ بڈی ہے۔ اس نازک لفظ میں ھ کا مکمل دخل نہیں ہے۔ یہ میری سماعت کا کرشمہ بھی ہو سکتا ہے ۔ :LOL:
یہ واقعی بڑا نازک لفظ نکلا. لیکن فرق معلوم ہو گیا. :heehee:
 
Top