سیما علی

لائبریرین
ارے آپ تو باکمال شاعرہ ہیں۔ حوصلہ افزائی پر سراپا سپاس ہوں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کے حسن ظن جیسا ہی حقیقت میں بنا دے۔ آمین
جزاک اللہ ۔۔۔بڑی خوشی ہو رہی ہے۔ہمارے تھوڑے لکھے کو آپ جیسے باذوق نے سراہا۔آداب عرض ہے ۔ڈھیر ساری دعائیں۔جیتے رہیے:):):):):)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
عادت ہی بنا لی تم نے فصیح اپنی۔۔۔۔ ویسے فصیح سے بھی شعر وزن سے نہیں گرا۔۔۔ اب اس کا کیا علاج ہو۔
کہ عادت کے برخلاف آپ ادھر نظر بھی آ رہے ہیں اور تبصرہ بھی فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اللہ خیر کرے۔ خوشی ہوئی فصیح عرصہ بعد آپ کو دیکھ کر۔۔۔۔
پیارے بھائی، زندگی سے گتھم گتھا ہوں۔ ہوش ہی نہیں کہ کیا کرنا تھا اور کیا رہ گیا۔ محفل کی یاد واپس لے آئی۔ اللہ اپنی امان میں رکھے ، بچے کیسے ہیں؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پیارے بھائی، زندگی سے گتھم گتھا ہوں۔ ہوش ہی نہیں کہ کیا کرنا تھا اور کیا رہ گیا۔ محفل کی یاد واپس لے آئی۔ اللہ اپنی امان میں رکھے ، بچے کیسے ہیں؟
یار کبھی میں سوچتا ہوں تمہارا مرید ہوجاؤں۔ پھر سوچتا ہوں تم نے یہاں بھی کہانی کروا دینی ہے۔ سب ٹھیک ہے۔ اللہ کا کرم۔
 
Top