غائب اراکین یا تائب اراکین

زیک

مسافر
الحمدللہ ہم سب خیریت سے ہیں۔ ماشااللہ شہزادے بڑے ہیں اور اپنی شرارتوں سے رونق لگائے رکھتے ہیں۔
آمین!
امید ہے آپ کا جہاز کووڈ سے محفوظ رہا ہو گا۔ امریکی نیوی کے ٹیڈی روزویلٹ کا مسئلہ تو ابھی تک چل رہا ہے جس میں ہزار سے زیادہ سیلر کروناوائرس کا شکار ہوئے
 
عثمان

محفلین

مشن کے آغاز سے قبل ہمیں مقامی ہوٹل میں دو ہفتے ٹھہرایا گیا تھا تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جہاز اور عملہ وائرس سےمحفوظ ہیں۔ مشن کے ڈیڑھ ماہ کے دورانیے میں بھی احتیاط کا اہتمام تھا۔ الحمدللہ اس وقت تمام فلیٹ وائرس سےمحفوظ ہے۔
 
آخری تدوین:
فلسفی جی سے ہماری واٹس اپ پر بات ہوئی ہے۔وہ اللہ کریم کے فضل و کرم سے بخیر وعافیت ہیں۔آج کل گھر سے ہی دفتری خدمت انجام دے رہے ہیں۔جس کی وجہ سے مصروفیات زیادہ ہیں۔انھوں نے محفل و محفلین کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
 
رلے ملے ذرائع سے سُن گُن ہے کہ صدیقی صاحب کی 'زوجہ ثانی' جنھوں نے پچھلے دنوں انھیں بہت مصروف کر رکھا تھا، اور صدیقی صاحب رواں دواں زندگی میں آئے خلل سے بہت تنگ تھے، ان دنوں کسی خفیہ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں۔ سو اسی لیے محفل پر بھی نظر نہیں آ رہے۔ :)
 
تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں
 
رلے ملے ذرائع سے سُن گُن ہے کہ صدیقی صاحب کی 'زوجہ ثانی' جنھوں نے پچھلے دنوں انھیں بہت مصروف کر رکھا تھا، اور صدیقی صاحب رواں دواں زندگی میں آئے خلل سے بہت تنگ تھے، ان دنوں کسی خفیہ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں۔ سو اسی لیے محفل پر بھی نظر نہیں آ رہے۔ :)
زوجۂ ثانی نہ سہی، زوجۂ ثانی سے کم بھی نہیں۔ ;)
 
Top