قدیم و جدید نفسیات کے تناظر میں حقیقت کیا ہے؟

نور وجدان

لائبریرین
آپ نے کبھی جیمز رینڈی کا نام سنا ہے؟

اچھی وڈیو ہے، اچھا لگا سن کے. ایسے حضرات جو ایمان پیسے بیچ کھاتے ہیں وہ مغرب میں بھی ہیں، اسکی حیرت ہوئی ہے!


یہ بھی اک clear cut حقیقت ہے اور خطرناک بھی کہ دنیا میں معصوم لوگوں کیساتھ ہو کیا رہا ہے ۔ تاہم انہوں نے اس بات سے انکار نہیں کیا کہ اس علم کے حاضرین موجود نہیں ہیں ۔ ان کا کہنا ہے بس کچھ فیصد ہیں جو کہ خود دولت مند ہیں یعنی لوگوں سے پیسے نہیں لیتے ہیں ۔۔۔۔
 

نور وجدان

لائبریرین
میں نے بھی ایک سوال ہی پوچھا ہے۔ آپ جواب تلاش کرنے کی کوشش تو کریں۔ اتنا کچھ جو پڑھا ہے، شاید اس میں سے کوئی اشارہ برآمد ہو جائے کہ ایسے تجربات کے لیے کیا اپروچ اختیار کی جا سکتی ہے۔ اگر فی الحال موضوع پر مطالعہ کافی نہیں پھر بھی حرج نہیں۔ اس طرز پر سوچنے کی عادت تو ڈالی جا سکتی ہے کہ کسی بھی غیر معمولی دعوے کو کس کس طریقے سے پرکھا جا سکتا ہے۔
سوچ تو بتائی جا سکتی ہے یا رائے دی جا سکتی ہے مگر آپ نے تجربات تیار کرنے کی بات کی. جو تجربات تیار کرتے ہیں وہ اسطرح سے گفتگو نہیں کرتے. میں تو کبھی بھی کسی پر ایسے گندے تجربات نہیں کرسکتی جس سے ایمان کے جانے کا خدشہ ہو ۔ کسی دوست یا کسی کتاب پر لکھے تجربات سے کچھ بات ضرور کرسکتی ہوں ... یوں آپ کا سوال میری سمجھ سے نکل جاتا ہے کہ اللہ پاک معاف رکھے مجھ ایسے کاموں سے. لاحول ولا ۔۔۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
جن ایک آن لائن مخلوق ہے جو بھیس بدل بدل کر سوشل میڈیا کے چکر لگاتی ہے۔ کچھ زبانوں میں اسے ٹرول بھی کہا جاتا ہے
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
مگر آپ نے تجربات تیار کرنے کی بات کی. جو تجربات تیار کرتے ہیں وہ اسطرح سے گفتگو نہیں کرتے. میں تو کبھی بھی کسی پر ایسے گندے تجربات نہیں کرسکتی جس سے ایمان کے جانے کا خدشہ ہو ۔
مجھے لگ رہا ہے کہ آپ کو تجرباتی طریقہ تحقیق کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں ہیں۔ کسی شے کو پرکھنے کے لیے ایسے تجربات بھی ڈیزائن کیے جا سکتے ہیں جو کسی کو کسی طرح کے نقصان کے خطرے میں نہ ڈالیں۔ تھوڑا تو دماغ پر زور ڈالیں کہ آپ ایسے دعووں کو کیسے پرکھیں گی۔ جیمز رینڈی کے کچھ تجربات آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
آپ کو کیسے یقین دلاؤں؟ ویسے یقین دلانا ضروری ہے؟ آپ اتنے اچھے بھائی ہیں. آپ کو چاہیے بہانہ ڈھونڈیں اور علم اپنا تبصروں میں لکھیں تاکہ مجھے بھی تھوڑا سا کچھ حصہ مل جائے:)
میں ایک ایسی شے کے بارے میں کیا "علم" بانٹوں جو تخیلاتی دعووں پر مبنی ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہی کہہ سکتا ہوں کہ اوریجنل پوسٹ محض کچرا ہے (جو کہ جا ن کافی عمدہ طریقے سے واضح کر چکے ہیں) اور نفسیات کے علم کے بارے میں آپ کے جو اعتراضات ہیں، ان کا شافی جواب آپ کو نفسیات کے تجرباتی طریقہ ہائے کار کی کسی کتاب میں مل سکتا ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
میں ایک ایسی شے کے بارے میں کیا "علم" بانٹوں جو تخیلاتی دعووں پر مبنی ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہی کہہ سکتا ہوں کہ اوریجنل پوسٹ محض کچرا ہے (جو کہ جا ن کافی عمدہ طریقے سے واضح کر چکے ہیں) اور نفسیات کے علم کے بارے میں آپ کے جو اعتراضات ہیں، ان کا شافی جواب آپ کو نفسیات کے تجرباتی طریقہ ہائے کار کی کسی کتاب میں مل سکتا ہے۔
بہتر شکریہ ۔ یہ پوسٹ چربہ ہی ہے یا کچرا. اس سے فرق نہیں پڑتا. کتاب ہی پڑھ لوں گی. نفسیات کے حوالے سے تو ذہن میں مفروضے آتے ہیں میں جان رینڈی کے مفروضوں کو خود پر تب اپلائی کروں اور تجربہ کا سوچوں جب اس سے اختلاف ہو
 
Top