پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

جاسمن

لائبریرین
ٹُھوٹھیاں کس کو کہتے ہیں؟
یہ مٹی کی چھوٹی چھوٹی کٹوریاں ہوتی ہیں اور عام طور پہ کچھ لوگ کونڈے کرتے ہیں تو ان میں ان ٹھوٹھیاں میں میٹھی چیز خاص طور پہ کھیر بنا کر بانٹتے ہیں۔
ہاں مجھے یاد آیا۔ امام جعفر کے کونڈے۔ شاید۔
مجھے اس مذہبی رسم کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ ہمارے محلے میں کچھ لوگ ایسا کرتے تھے اور ہماری ایک کولیگ بھی کرتی تھیں۔ اسے کونڈے بھرنا کہتے تھے شاید۔
میں نہیں جاتی تھی۔ اس لیے زیادہ معلومات بھی نہیں ہیں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
دھاگے اور ڈورے میں موٹائی کا فرق ہوتا ہے ۔ ڈورا موٹے دھاگے کو کہتے ہیں جو رضائی وغیرہ میں ڈالا جاتا ہے ۔ ڈور اُس دھاگے کو کہتے ہیں جو ہاتھ میں پکڑ کر کسی چیز کو حرکت دینے کے لئے استعمال ہو جیسے پتنگ و غیرہ ۔
 

سیما علی

لائبریرین
لالٹین۔۔۔
مٹی کے تیل سے جلنی والی۔۔۔
رات کے اندھیروں میں کام آنے والی۔۔۔
طلباء اسی کی روشنی میں راتوں کو پڑھتے تھے۔۔۔
دستر خوان بچھا کر اسی کی روشنی میں رات کا کھانا کھایا جاتا تھا۔۔۔
اندھیری رات کو کوئی کام پڑتا تو اسی کے نور سے راہیں منور ہوتیں۔۔۔
جب سے بجلی بھری ہے تاروں کے انگ میں، لالٹین کے رنگ مدھم پڑ گئے۔۔
مادرملت محتر مہ فاطمہ جناح کا انتخابی نشان لالٹین تھا۔
 
یہ تو مجھے بہت ضروری لگتی ہے۔ میں خود تو ساگ وغیرہ اس سے نہیں کاٹ سکتی۔ لیکن میری امی جی ابھی بھی اس سے ساگ کاٹتی ہیں۔ میں صرف گوشت کاٹنے کے لیے استعمال کرتی ہوں۔ البتہ میری ساس بہت ماہر ہیں۔ وہ تواس سے ساری سبزیاں کاٹ لیتی ہیں۔ پیاز تک۔
اس سے ساگ کاٹنے میں بہت آسانی ہوتی ہے میری امی اور نانی اسی سے ساگ کاٹتی تھیں
 
اللہ جنت الفردوس میں جگہ دے، میرے والد صاحب حقہ پیتے تھے۔ کبھی ہم نے انھیں سگریٹ پیتے بھی دیکھا۔
پھر میں نے اپنے سسرالی رشتہ داروں کے گھروں میں دیکھا۔
ہنسی کھیل میں حقہ کی نے لے کے پینے کی اداکاری تو کئی بار کی لیکن ایک بار کش لیا تھا۔ خاصا تلخ سا ذائقہ تھا۔ دھوآں بھر گیا۔ توبہ۔ پتہ نہیں لوگ خود کو اس چیز کا عادی کیسے بناتے ہیں۔
جب نانا جی کا حقہ ہمارے ہاتھ لگتا تھا تو اس کی شامت آ جاتی تھی
 

فہد اشرف

محفلین
مدھانی۔۔۔
ٹھنڈے یخ دودھ میں لکڑی کی یہ مدھانی چلاتے تھے۔۔۔
اس سے مکھن دودھ کے اوپر آجاتا تھا۔۔۔
باقی جو پانی بچتا تھا اسے چھاچھ کہتے ہیں۔۔۔
لسی کی دوکانوں پر کہیں کہیں مدھانی نظر آجاتی ہے۔۔۔
بعض اوقات اس سے حلیم وغیرہ بھی گھوٹا جاتا ہے۔۔۔
شہروں میں تو پہلے ہی اس کا تصور عام نہ تھا اب تو دیہاتوں میں بھی معدوم ہوتا جارہا ہے!!!

image.png
اب اسٹیل کی مدھانیاں آ گئی ہیں۔
20200722-100643.jpg
 
Top