اردو عربی رسم الخط اور اعراب کنورٹر

شیر سلفی

محفلین
السلام علیکم:
فورم کے ممبران کے لیے ایک چھوٹا سا ٹول متعارف کروانا چاہتا ہوں، شائد کسی کے لیے مفید ہو، ہماری سائٹ پر یہ ٹول یہاں سے دیکھ سکتے ہیں، اس کے استعمال کا طریقہ نہایت آسان ہے۔
ٹول کا کام یہ ہے کہ آپ عربی عبارت دیں تو اسے مکمل اردو رسم الخط بنا دیتا ہے، جیسے عربی ي، ك، ه، ة، أ، إ
کو تبدیل کرکے ی، ک، ہ، ۃ، ا، ا کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر عربی عبارت سے اعراب ہٹانے ہوں، تو وہ بھی بآسانی ہٹائے جا سکتے ہیں۔ جیسے اس جملے کو حَدَّثَنِي عُثْمَانُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ کو کنورٹ کرکے حدثني عثمان ، حدثنا جرير ، عن منصور کر دیتا ہے۔ اور اسی جملے کو مکمل اردو رسم الخط میں بھی کنورٹ کر دیتا ہے۔ جیسے حدثنی عثمان ، حدثنا جریر ، عن منصور
یہ ٹول ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو کسی طرح ریسرچ تحقیق وغیرہ یا کسی سافٹ وئیر پر کام کرتے ہیں یا پھر کسی عبارت وغیرہ سے اعراب ہٹانا چاہتے ہیں۔ امید ہے بھائیو کو پسند آئے گا۔ اس میں اردو سے عربی، عربی سے اردو، اردو سے پشتو، پشتو سے اردو بھی ڈال دئیے ہیں۔
UX1qdy2.jpg
 

یاسر حسنین

محفلین
پوسٹ میں لگا رہا تھا لیکن سپیم کا ایرر دے رہا ہے
آج کل انٹرنیٹ پروٹوکول میں https کو زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔ جبکہ http کو غیر محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ اب آپ کا ٹول مؤخر الذکر انٹرنیٹ پروٹوکول استعمال کر رہا ہے تو شاید اسی وجہ سے یہ مسئلہ آ رہا ہو۔
بہرحال آپ کا ٹول بہت ہی عمدہ ہے۔ بہت سے کاموں میں اس سے مدد ملے گی۔
 

طمیم

محفلین
السلام علیکم:
فورم کے ممبران کے لیے ایک چھوٹا سا ٹول متعارف کروانا چاہتا ہوں، شائد کسی کے لیے مفید ہو، ہماری سائٹ پر یہ ٹول یہاں سے دیکھ سکتے ہیں، اس کے استعمال کا طریقہ نہایت آسان ہے۔
کیا اس کا کوئی آف لائن ورژن بھی موجود ہے ۔
 
Top