عروض ڈاٹ کام

شکیب

محفلین
اس سکور میں الف اور ی گرانے کی penalties ڈالی ہیں۔ الف کی زیادہ اور ی کی اس سے کم۔ اگر لفظ فارسی یا عربی کا ہو تو بڑی پینلٹی ہے اور اگر ہندی کا ہو تو بہت کم۔
اس میں کثرت سے ہونے والی غلطیاں مثلا "نہ" کو دو حرفی باندھنا وغیرہ شامل کی جا سکتی ہیں۔ ایک فہرست بنا لی جائے تو آسانی ہو جائے گی۔
 
سید ذیشان

بہت شکریہ۔ یہ اچھی تجویز ہے۔ آپ کے ذہن میں جو اغلاط ہیں ان کو یہاں درج کر دیں۔ میں شامل کر لیتا ہوں۔
 
سید ذیشان

محفلین
ایک املا مگر مختلف اوزان رکھنے والے الفاظ اور جو الفاظ شناخت نہ کیے جا سکیں ان کی نشاندہی ایک اچھا اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی اچھا مشورہ ہے۔ فی الوقت تو ہر ایک لفظ پر کلک کرکے اس کی تفصیل دیکھنے کی سہولت موجود ہے، لیکن مختلف رنگ سے یہ ظاہر کیا جا سکتا ہے کہ اس لفظ کے کئی اوزان موجود ہیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شاعر بھائیوں اور بہنوں کے لئے:
(الف عین محمد وارث سید عاطف علی ظہیراحمدظہیر فاتح نمرہ )

اس کے علاوہ ایک اہم سوال بھی ہے: میں چاہتا ہوں کہ روانی کے لئے سکور بنایا جائے تاکہ نئے شاعرصرف بحر فٹ کرنے کے چکر میں نہ پڑیں بلکہ شعر کی روانی کو بھی دیکھیں۔ اس سکور میں الف اور ی گرانے کی penalties ڈالی ہیں۔ الف کی زیادہ اور ی کی اس سے کم۔ اگر لفظ فارسی یا عربی کا ہو تو بڑی پینلٹی ہے اور اگر ہندی کا ہو تو بہت کم۔
کیا آپ اس طریقہ کار سے متفق ہیں یا پھر اس کا کوئی اور بہتر طریقہ ہونا چاہیے؟

اگر آپ ٹیسٹ کرنا چاہیں تو مکالمے میں ربط بجھوا سکتا ہوں!
ذیشان بھائی ، آپ اردو کی بہت بڑی خدمت کررہے ہیں ۔ اللہ کریم آپ کے وقت اور توانائی میں برکت دے ۔
؎ ہماری صرف باتیں ہیں ، سید کام کرتا ہے
مجھے کمپیوٹر کا زیادہ علم نہیں ہے لیکن کوئی سمجھادے تو عموماً جلدی سے سیکھ جاتا ہوں ۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں کوئی مدد کرسکتا ہوں تو میں بسر وچشم حاضر ہوں ۔
ایک تجویز میری یہ ہے کہ اگر آپ اپنی ویبگاہ پر نوراللغات یا لغت کبیر کے ربط بھی ڈال دیں تو نو آموز شاعروں کو ایک اور آسانی میسر آجائے گی ۔ احسان دانش کی مرتب کردہ تھیسارس " اردو مترادفات" بھی ایک اچھا اضافہ ہوگی ۔
 
اس سکور میں الف اور ی گرانے کی penalties ڈالی ہیں
ایک چیز کا اور اضافہ کیا سکتا ہے. کچھ الفاظ ایسے ہیں جن کو یک حرفی یا دو حرفی، دونوں طرح باندھا جاسکتا ہے، تاہم پسندیدہ یک حرفی باندھنا ہے، جیسے تو، جو وغیرہ. اگر یہ الفاظ مصرعے میں طویل کھنچ رہے ہوں تو ان پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے اور حتمی اسکور سے نمبر منہا کئے جائیں.
 
ظہیر بھائی بہت صائب مشورہ ہے۔ اس کو نئی سائٹ میں ضرور شامل کرتے ہیں!
 
سید ذیشان

محفلین
ایک چیز کا اور اضافہ کیا سکتا ہے. کچھ الفاظ ایسے ہیں جن کو یک حرفی یا دو حرفی، دونوں طرح باندھا جاسکتا ہے، تاہم پسندیدہ یک حرفی باندھنا ہے، جیسے تو، جو وغیرہ. اگر یہ الفاظ مصرعے میں طویل کھنچ رہے ہوں تو ان پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے اور حتمی اسکور سے نمبر منہا کئے جائیں.
شکریہ راحل بھائی۔ یہ بھی اچھا مشورہ ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ فیچر کافی عرصے سے الماری میں بند تھا اب چند دن پہلے اس پر کام شروع کیا تو کچھ اچھے نتائج موصول ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مقطع بحور کا بگ جو پہلے دن سے چلا آ رہا تھا، اس کو بھی ٹھیک کیا (یہ ابھی پبلش نہیں کیا)۔

g8PBGf9.png

شاعر بھائیوں اور بہنوں کے لئے:
(الف عین محمد وارث سید عاطف علی ظہیراحمدظہیر فاتح نمرہ )

اس کے علاوہ ایک اہم سوال بھی ہے: میں چاہتا ہوں کہ روانی کے لئے سکور بنایا جائے تاکہ نئے شاعرصرف بحر فٹ کرنے کے چکر میں نہ پڑیں بلکہ شعر کی روانی کو بھی دیکھیں۔ اس سکور میں الف اور ی گرانے کی penalties ڈالی ہیں۔ الف کی زیادہ اور ی کی اس سے کم۔ اگر لفظ فارسی یا عربی کا ہو تو بڑی پینلٹی ہے اور اگر ہندی کا ہو تو بہت کم۔
کیا آپ اس طریقہ کار سے متفق ہیں یا پھر اس کا کوئی اور بہتر طریقہ ہونا چاہیے؟

اگر آپ ٹیسٹ کرنا چاہیں تو مکالمے میں ربط بجھوا سکتا ہوں!
دلچسپ اور نادر خیال ہے، اسکور ضرور شامل کریں۔ ایک دو گزارشات:

روانی صرف حروف گرانے ہی سے متاثر نہیں ہوتی، ہندی اردو الفاظ کے حروف گرانا بہت عام بات ہے، جب کہ فارسی عربی الفاظ کے حروف گرانا تو روانی کی بجائے 'علم' کا مسئلہ ہے۔ حروف گرانے کے ساتھ ساتھ تعقید لفظی، روانی کو متاثر کرتی ہے۔ اسی طرح تنافر سے بھی روانی متاثر ہوتی ہے۔ بھاری بھر کم اور ثقیل الفاظ (کسی بھی زبان کے ہوں) یہی کام کرتے ہیں۔

دوسرا کام یہ ہو سکتا ہے کہ اساتذہ کے کچھ اشعار منتخب کیجیے جو آپ کو رواں لگتے ہوں اور پھر اپنے سسٹم سے ان کا روانی اسکور جانچیں، کافی معلوماتی نتائج سامنے آئیں گے۔ :)
 
شکریہ وارث بھائی۔ بہت اچھے مشورے دیئے ہیں آپ نے۔ عیب تنافر کو تو بہت آسانی کے معلوم کیا جا سکتا ہے۔ باقی چیزوں کے بارے میں سوچتا ہوں۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
سید ذیشان ،کیا آپ نے عروض سوفٹویر کو ڈاٹ نیٹ کور پر پورٹ کرنے کے بارے میں کچھ غور کیا ہے؟
لگتا ہے آپ دلوں کے رازوں سے واقف ہیں۔ :sneaky:

آج کل اسی پر لگا ہوں۔ پرانے فیچر تو تقریبا پورٹ ہو چکے ہیں۔ اب پرانے بگز ہٹا رہا ہوں اور کچھ نئے فیچر ڈال رہا ہوں۔ خاص طور پر موبائل پر استعمال کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون

زبردست۔۔
کیا نئی گٹ ہب رپازٹری بنانے کا ارادہ ہے؟
لینکس پر پلیز ضرور ٹیسٹ کریں تاکہ اسے بعد میں اردو ویب اپلیکیشنز کے ساتھ ہوسٹ کرنا آسان رہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس کی بہتر تفصیل تو ابن سعید یا زیک بیان کر سکیں گے۔
میری معلومات کے مطابق اس وقت ہم بیک وقت لینوڈ اور ڈیجیٹل اوشین کا استعمال کر رہے ہیں۔ مستقبل میں سب اپلیکیشنز کو ڈیجیٹل اوشین پر consolidate کرنے کا ارادہ ہے۔
 
مقبول

محفلین
بہت ہی زبردست اور مفید کام کرنے کا شکریہ۔ یہ جدید وقت کی ضرورت اور شاعری کے طُلبا کے لیے انقلاب ہے۔ جتنی ستائش کی جائے کم ہے
 
Top